تعارف عتق الر حمن

میں اس فورم کا اگست 2005 سے ممبر ہوں ۔ یہ پوسٹ صرف اس لیے کر رہا ہوں کہ میرا اکاؤنٹ سیٹ اپ 100٪ ہو جائے۔
اگر کوئی مجھ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہے تو پوچھ لے ۔۔۔ ورنہ اپنا تعارف پیش کرنے میں مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔
صرف اتنا بتا دیتا ہوں کہ میں تعلیم کے پیشے سے وابستہ ہوں اور علمِ ریاضی کا استاد ہوں۔
 

فلک شیر

محفلین
اتنی جلدی سو فیصد پہ پہنچ گئے آپ ! :)
آپ کی مستقل مزاجی اور تیزرفتاری پہ آپ کی خدمت میں ہدیہ تبریک :)
تفنن برطرف۔۔۔ خوش آمدید محترم !
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
خوش آمدید تو آپ ہمیں کہہ دیں۔
ہم البتہ اسے موقعے پر نیرنگ خیال سے سفارش کیے دیتے ہیں کہ آپ کو کوچے کی رکنیت اسی وقت دی جائے اور اعلیٰ رتبے پر حق دیا جائے! :)
ارے مہدی بھائی اگر کوچہِ جاناں کا نام بھی لی دیتے تو کمال ہوتا کیوں کہ مکرمی کئی عدد کوچے سنبھالے ہوئے ہیں :p :p :)
 
ارے مہدی بھائی اگر کوچہِ جاناں کا نام بھی لی دیتے تو کمال ہوتا کیوں کہ مکرمی کئی عدد کوچے سنبھالے ہوئے ہیں :p :p :)
کوچہء ملنگاں، کوچہء شاپراں اور کوچہء آلکساں سے تو ہم واقف ہیں، اور کوئی ہے تو آپ متوجہ کرا دیجیے! :) ہماری مراد آخر الذکر کوچے سے تھی! :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اس فورم کا اگست 2005 سے ممبر ہوں ۔ یہ پوسٹ صرف اس لیے کر رہا ہوں کہ میرا اکاؤنٹ سیٹ اپ 100٪ ہو جائے۔
اگر کوئی مجھ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہے تو پوچھ لے ۔۔۔ ورنہ اپنا تعارف پیش کرنے میں مجھے کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔
صرف اتنا بتا دیتا ہوں کہ میں تعلیم کے پیشے سے وابستہ ہوں اور علمِ ریاضی کا استاد ہوں۔

السلام علیکم
خوش آمدید
 
KwULv.png
 
خوش آمدید، اگرچہ معلوم نہیں کہ مکرمی کا ایک سو گیارھواں مراسلہ کب پوسٹ ہوتا ہے!!
الف عین صاحب! جب بھی پوسٹ ہو گا ۔۔ ایک سو گیارواں ہوگا۔ ;) ۔۔ چلیں آپ کو خوش کئے دیتے ہیں۔۔۔

اور تمام محفلین کا خوش آمدید کہنے پر بہت بہت شکریہ۔ :):):)
 
Top