جھُریاں !!

زیک

مسافر
جن ہستیوں کا ذکر کیا آپ نے آپی وہ سب ہم جیسے رکن ہی تو تھے ،، بانی تو نہ تھے نا ؟؟
جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر
ریکارڈ کی درستگی کی خاطر: اس فہرست میں ایک بانی بھی موجود ہے۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ریکارڈ کی درستگی کی خاطر: اس فہرست میں ایک بانی بھی موجود ہے۔ :)
اوہ اچھا آپ
میں دھاگہ پڑھتا ہی گیا ،،، تو یہ آپ تھے جناب :) :) :) ،،، آپ غائب کیوں ہوئے اور ایک عام رکن کیوں اور نبیل بھائی اتنے غائب کیوں رہتے ہیں ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میں یہ مانتا ہوں کہ اگر اس فورم پر ہم اردو کے نام پر اکٹھے ہوئے ہیں تو پھر ہمیں کسی بھی حالت میں اسے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اگر ہماری ذاتی پسند ناپسند اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے کہ سو اچھے افراد یا ہزاروں اچھی پوسٹس کی بجائے ہمیں ایک شخص یا ایک پوسٹ بری لگتی ہے اور ہم اس کا اظہار پوری محفل پر لعنت بھیج کر کرتے ہیں تو پھر میرا خیال ہے کہ محفل ہمارے بناء کہیں بہتر رہے گی۔ یہ میرے محسوسات ہیں۔ باقی دنیا کسی کے آنے سے نیا وجود لیتی ہے اور نہ ہی کسی کے جانے سے رک جاتی ہے اور محفل بھی اسی دنیا کا ایک حصہ ہے :)
 
ہزار بار اتفاق ،،، میں ہو سکتا ہے آپ سے بھی اختلاف رکھوں ،،، آپ مجھ سے ،،، دو انسان کبھی صد فیصد عکاس طبع کے مالک نہیں ہوتے ،،، بس مجھے بد تہذیبی اور طنز سے دشمنی ہے ( یہ دائرے میرے بس سے باہر ہیں ) ،،، لیکن پھر بھی یہ محفل چھوڑنا ،،،، کیا کہوں بھائی جان !! ،،،، جلد میں اپنے بہت قریبی دوست کا ایک دھاگہ اٹھا کر ایک مثالی بحث پیش کروں گا جس میں بتا سکوں کہ بحث کی بھی حدود آداب اور باریکیاں ہوتی ہیں ،،، خرافات یا تنزیہ پیرائے نہ اچھے نقاد کا وصف ہیں نہ ہی بحث کی ادبی شکل ،،، اس سب کے واسطے درجنوں اور اکھاڑے کھلے پڑے ہیں دنیا میں !!! :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بھائی کیا کہوں !!! ،،، میں خود عجب کش مکش کا شکار ہوا 2 دن قبل ،، آپ جانتے ہی ہیں ،،، خیر آپ بڑے ہیں، مجھ سے زیادہ بالغ اور تجربہ کار ،،، میں محفل تو کبھی نہ چھوڑوں گا جیسے اوپر ذکر کیا ہے (وعدہ کیا) مگر میریبدتمیز لوگوں سے نہیں بنتی وہ اپنی جگہ درست ہیں یا غلط ،،، ابھی بہت سی باتیں دماغ میں سر ابھار رہی ہیں مگر پھر کبھی تفصیلاً اس بابت آپ سے بات ہو گی ،،، میرا اپنا خیال یہی ہے کہ فیصلے میں دونوں فریقین کو تنبیہ کرنی چاہیئے ،،، ایک کو نہیں ،،، فیصلہ یک طرفہ نہیں ہونا چاہیئے !! ،،، خیر محفل میں گھومتا پھرتا رہوں گا چاہے کوئی بھی ساتھ نہ ہو ( یہ ہو نہیں سکتا اب بھی کچھ بڑے چاہنے والے میرے ساتھ ہیں ) ،،، البتہ اب مجھے بھی ان مذہبی اور سیاسی زمروں سے چڑ ہو چکی ہے ،،، میں تو یوں بھی نہیں گھستا ان ھصوں میں !!
 
قیصرانی

لائبریرین
ہزار بار اتفاق ،،، میں ہو سکتا ہے آپ سے بھی اختلاف رکھوں ،،، آپ مجھ سے ،،، دو انسان کبھی صد فیصد عکاس طبع کے مالک نہیں ہوتے ،،، بس مجھے بد تہذیبی اور طنز سے دشمنی ہے ( یہ دائرے میرے بس سے باہر ہیں ) ،،، لیکن پھر بھی یہ محفل چھوڑنا ،،،، کیا کہوں بھائی جان !! ،،،، جلد میں اپنے بہت قریبی دوست کا ایک دھاگہ اٹھا کر ایک مثالی بحث پیش کروں گا جس میں بتا سکوں کہ بحث کی بھی حدود آداب اور باریکیاں ہوتی ہیں ،،، خرافات یا تنزیہ پیرائے نہ اچھے نقاد کا وصف ہیں نہ ہی بحث کی ادبی شکل ،،، اس سب کے واسطے درجنوں اور اکھاڑے کھلے پڑے ہیں دنیا میں !!! :) :)
دیکھئے بڑے مقصد کے لئے چھوٹی قربانی دینی پڑتی ہے۔ اگر میں اس وجہ سے بازار نہ جاؤں کہ وہاں کوئی کسی کو گالی دے رہا ہوگا اور مجھے گالی سننے سے چڑ ہے تو پھر میری زندگی تو گذر گئی نا بڑے آرام سے؟ اسی طرح پبلک فورم پر بھی اسی طرح کے مسائل پائے جاتے ہیں۔ ہر پوسٹ جو آپ کو لگے کہ اس فورم کے لائق نہیں اور اخلاق سے گری ہوئی ہے یا کوئی بھی دیگر وجہ ہو سکتی ہے، تو اس کے نیچے رپورٹ کے لنک پر کلک کر کے وجہ بیان کر دیں۔ بات ختم۔ پھر انتظامیہ اس امر کو بخوبی سنبھال لیتی ہے، چاہے کاروائی آپ کے حسب منشاء ہو یا اس کے عین خلاف۔ مجھے ذاتی طور پر انتظامیہ کے کسی بھی فیصلے کے، چاہے وہ میرے ہی خلاف کیوں نہ ہو، پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میرے مراسلے چاہے حذف ہوں، مجھے وارننگ دی جائے یا میرے مراسلے ایڈمن کی منظوری سے مشروط ہوں، میں ہر حال میں تعاون کرتا رہوں گا اور عین اسی طرح اگر مجھے معطل یا بین بھی کر دیا جائے تو بھی مجھے کوئی شکایت نہیں ہوگی
یاد رہے کہ ہمارے منتظمین ہمارے ملازمین نہیں ہیں۔ ان کی اپنی بھی ذاتی زندگی ہے، ان کے بھی خاندان ہیں، ان کی ملازمت یا تعلیم بھی ہوتی ہے۔ ان کی بھی سوشل لائف ہوتی ہے اور ان کو دنیا کے دیگر ہزار غم بھی ہوتے ہیں۔ پھر بھی اگر وہ یہاں ہماری سہولت کے لئے موجود ہیں، اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے لئے سہولیات مہیا کر رہے ہیں تو پھر ہمیں بھی ان پر اندھا اعتبار ہونا چاہئے کہ وہ غیر جانبداری سے اپنا کام سر انجام دیں گے
 
Top