ریاست سوات کے حکم نامے

کویتی لوگ سیر و تفریح کے لئے دوسرے ملکوں میں جاتے رہتے ہیں۔ یورپ، مصر ،تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ
میں نے چند مرتبہ ان کو بتایا کہ پاکستان کا سوات اور ناران وغیرہ سوئٹزر لینڈ سے بہتر ہے اور ان کو ترغیب دلانے کی کوشش کی کہ وہ پاکستان سیر کے لئے جائیں وہ ملک بھی اسلامی ہے۔
حلال کھانے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مگر کسی کویتی نے میری بات پر توجہ نا دی۔ بعد میں پتہ چلا کہ سیر کرنے کے لئے ان کو صحت افزاء مقام کے ساتھ ساتھ کسی اور چیز کی بھی خواہش ہوتی ہے جس کی انہیں پاکستان میں توقع بہت کم ہوتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
کل بھی ایک دوست نے بتایا کہ وہاں مت جاؤ۔

پھر ایک صحافی جو کہ کسی صحافتی پروگرام کے سلسلے میں سوات گیا تھا،انہوں نے بھی بتایا کہ یہ آوازہ ہے کہ حالات خراب ہونے والے ہیں۔
انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ ابھی خراب ہیں ،لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ آوازہ کافی زیادہ ہے۔

اب اللہ تعالیٰ بہتر جانے کہ حقیقت کیا ہے۔ ہمارا تو ساراسیر کا منصوبہ ہی بکھر گیا۔ ورنہ تو سوات میں ایک دو جگہیں بھی کنفرم کرا لی تھی ، اقامت کے واسطے۔ایک سیدو شریف کا فارم ہاؤس اور دوسرا مینگورہ کے قریب ایک بڑا بیٹھک ۔
بڑے افسوس کی بات ہے :(
 
سید فصیح احمد

منصور بھائی نواحی علاقوں کی خبر تو نہیں مگر چند احباب کا قافلہ ابھی کچھ دن قبل بالائی نیلم ( تاﺅ بٹ ) تک گیا تھا ،،، گو کہ یہ جگہ مینگورہ سے دور ہے مگر ہمارے دوست بڑی اشتیاقی طبع رکھتے ہیں ایسی خبر ہوتی تو پھیلتی ۔ اور ادھر بھی پہنچ جاتی۔

باقی اللہ بہتر جانتا جانتا ہے!
 
جمال الدین

محفلین
کل بھی ایک دوست نے بتایا کہ وہاں مت جاؤ۔

پھر ایک صحافی جو کہ کسی صحافتی پروگرام کے سلسلے میں سوات گیا تھا،انہوں نے بھی بتایا کہ یہ آوازہ ہے کہ حالات خراب ہونے والے ہیں۔
انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ ابھی خراب ہیں ،لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ آوازہ کافی زیادہ ہے۔

اب اللہ تعالیٰ بہتر جانے کہ حقیقت کیا ہے۔ ہمارا تو ساراسیر کا منصوبہ ہی بکھر گیا۔ ورنہ تو سوات میں ایک دو جگہیں بھی کنفرم کرا لی تھی ، اقامت کے واسطے۔ایک سیدو شریف کا فارم ہاؤس اور دوسرا مینگورہ کے قریب ایک بڑا بیٹھک ۔

افواہیں تو ہر جگہ پھیلتی رہتی ہیں۔ آپ بلا جھجک سوات ہو آئیں۔
 
جمال الدین

محفلین
Hukam_zps2a2a0cb7.jpg

میں نے اسکا ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو تو تصحیح فرما دیجئے گا۔

ترجمہ: یہ میرا حکم ہے۔
1۔ جس کی بھی شادی ہو۔ وہ شادی کے بعد کھانا کھلائے گا(میرے خیال میں یہاں مراد ولیمے سے ہے اور ولیمے سے قبل کھلانے کی ممانعت ہے)۔ اگر شادی نہیں ہوئی تو کوئی بھی کھانا نہیں کھلائے گا۔ ہر شادی میں 50 سے زائد افراد کھانے پر نہیں بلانئے جائینگے۔
2. جو بھی منگنی کر رہا ہو تو ساتھ ہی نکاح کریگا (یہاں نکاح نامہ لکھا ہے)۔ اگر نکاح نہیں کیا تو خاتون کا مہر نہیں ہوگا۔ اور نہ ہی شوہر سے مہر کا مطالبہ کر سکے گی۔
 
جمال الدین

محفلین
Imla_zps9807aa44.jpg

والئ سوات اپنی رعایا کی املا کا بھی خیال رکھتے تھے ۔:) اس حکم نامہ میں درج ہے کہ ذیل کے الفاظ کو جو بھی لکھے صحیح تلفظ سے لکھے، غلط نہ لکھے۔ یعنی صاحب کو صیب نہ لکھے اور معصوم کو ماشوم نہ لکھے۔
 
بھائی لئیق احمد، بس ذرا ہمیں چھٹی مل جائے ۔ پہنچتے ہی آپ کو دعوت دیدینگے۔ :)
آپ نے حامی بھر لی میں نے سمجھ لیا کہ میں نے سیر کرلی :) خوش رہیں۔ پختون بھائیوں کی مہمان نوازی کا تو میں ویسے بھی بہت قائل ہوں۔
ابھی تو میں پاکستان میں نہیں ہوں۔ میں وہاں ہوٹل وغیرہ کا خرچہ جاننا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان آتے ہوئے بجٹ بنا سکوں۔ :)
 
انشاء اللہ آپ کو پوری تفصیل سے آگاہ کر دونگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی ہم غریبوں کو بھی سوات کی دعوت دے دے :)
کویتی لوگ سیر و تفریح کے لئے دوسرے ملکوں میں جاتے رہتے ہیں۔ یورپ، مصر ،تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ
میں نے چند مرتبہ ان کو بتایا کہ پاکستان کا سوات اور ناران وغیرہ سوئٹزر لینڈ سے بہتر ہے اور ان کو ترغیب دلانے کی کوشش کی کہ وہ پاکستان سیر کے لئے جائیں وہ ملک بھی اسلامی ہے۔
حلال کھانے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مگر کسی کویتی نے میری بات پر توجہ نا دی۔ بعد میں پتہ چلا کہ سیر کرنے کے لئے ان کو صحت افزاء مقام کے ساتھ ساتھ کسی اور چیز کی بھی خواہش ہوتی ہے جس کی انہیں پاکستان میں توقع بہت کم ہوتی ہے۔
سوچ لیجئے برادرم :p
 
نایاب

لائبریرین
اس پوسٹ میں موجود ڈاکومنٹری اگر آپ دیکھ لیتے تو ایسا ہرگز نہ کہتے۔
میرے محترم بھائی اس ڈاکومنٹری اور آپ کے تبصرے میں کوئی تال میل نہیں ہے ۔ آپ اپنے تبصرے کے مندرجات پر غور فرمائیں ۔
ڈاکومنٹری بنانے والے نے اک خاص سوچ سامنے رکھتے اس کو بنایا ۔ اور آپ نے بھی اپنی سوچ کو تحریر فرمایا ۔
کاش کہ آپ سمجھ جائیں کہ کیا اور کہاں غلطی ہو رہی ہے آپ اسے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top