جہانزیب

محفلین
تو کیا بھابھی بھی محفل کی رکن ہیں؟

ارفع شہزادی کی آمد پر بہت بہت مبارک باد، بس ارفع بولنا شروع ہو جائیں پھر آپ بھی ڈانٹ کھایا کیجئے گا :)
جی بھابھی سفینہ پرویز بالکل محفل کی رکن ہیں، کچھ عرصہ فعال رہیں، پھر پاکستان ہو کر آئیں تو محفل پر آنا چھوڑ دیا ۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اوہو، سوری، میں نے ابھی یہ جواب دیکھا، کہ بہت سارے دھاگے کھلے تھے تو یہ پوسٹ گم ہو گئی :(
کیسی ہیں مانو بلی؟
آئس کریم کھائیں گی؟
میں ٹھیک ہوں بھیا۔ آپ کیسے ہیں؟
اور آئس کریم ضرور کھاؤں گی ، سوری کے حصے کی بھی آئس کریم دے دیں چاہے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

جہانزیب

محفلین
میں تو انہیں بہت کہتا ہوں، لیکن گھرداری کی مصروفیات کا بہانہ سدا سے صنف نازک کا ہتھیار ہے جو شوہران کو چپ کرا دیتا ہے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں ٹھیک ٹھاک۔ ابھی نہا کر فارغ ہوا ہوں، سوچ رہا ہوں کہ آٹا گوندھ کر روٹی بنا ہی لوں :)
ہائے اللہ جی بھیا آپ روٹی خود بناتے ہیں۔
کیسے کیسے سگھڑ بھیا لوگ ہوتے ہیں اس دنیا میں۔۔
اچھا مجھے آپ کی روٹی کی تصویر دیکھنا ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہائے اللہ جی بھیا آپ روٹی خود بناتے ہیں۔
کیسے کیسے سگھڑ بھیا لوگ ہوتے ہیں اس دنیا میں۔۔
اچھا مجھے آپ کی روٹی کی تصویر دیکھنا ہے :)
چلئے، ابھی جاتا ہوں چند منٹ کے لئے، آٹا گوندھ لوں، پھر روٹی بنا کر اس کی تصویر بھی شیئر کرتا ہوں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اوکے بھیا ۔۔ ویٹنگ :)
10292225_10152150474622183_5188396247697858702_n.jpg
 
Top