حضور نبی اکرم حضرت محمد ﷺ کی محبوب دعائیں

أدعية من السنة النبوية
اللهم أصلح لي ديني الذي هو عصمة أمري، وأصلح لي دنياي التي فيها معاشي، وأصلح لي آخرتي التي فيها معادي، واجعل الحياة زيادة لي في كل خير، واجعل الموت راحة لي من كل شر ۔اے میرے پرور دگار!میرے لیے دین کو درست کردے جو میرے معمالے کی پاک دامنی ہے اور میری دنیا کو میرے لیے بہتر کر دے جس میں میری روزی ہے اور میرے لیے میری آخرت کو بہتر کردے جس میں میرا انجام ہے اور میری زندگی میں ہر چیز کو بڑھا دے اور میری موت کو میرے لیے ہر شر (سے بچا کر ) راحت بنادے ۔
اللهم إني أسألك الهدى، والتقى، والعفاف، والغنى . اے میرے پرور دگار!میں تجھ سے ہدایت ،تقویٰ ،پاک دامنی اور (دلی ومالی) دولت مانگتا ہوں ۔

اللهم إني أعوذ بك من العجز، والكسل، والجبن، والبخل، والهرم، وعذاب القبر، اللهم آت نفسي تقواها، وزكها أنت خير من زكاها، أنت وليها ومولاها. اللهم إني أعوذ بك من علم لاينفع، ومن قلب لايخشع، ومن نفس لا تشبع، ومن دعوة لايستجاب لها .
اے میرے پرور دگا!میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں عاجزی ،سُستی ،بزدلی،کنجوسی، بڑھاپا اور عذاب قبر سے ۔ اے میرے پرور دگار!میری ذات کوتقویٰ اور تزکیہ عطا فرما تو بہتر تزکیہ عطا کرنےوالا ہے۔تو اُس کا ولی و مالک ہے ۔ اے میرے پرور دگار!میں تیری پناہ مانگتاہوں جو نفع نہ دے ایسےدل سے جسمیں تیرا خوف نہ ہو ایسے نفس سے جو کبی نہ بھرے اور ایسی دعا جو کبھی قبول نہ ہو۔
اللهم اهدني وسددني، اللهم إني أسألك الهدى والسداد . اے میرے پرور دگار!مجھے ہدایت دے مجھے سیدھی راہ دے ۔ اے میرے پرور دگار!میں تجھ سےہدایت اور سیدھی راہ کا سوال کرتا ہوں۔
اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك، وتحول عافيتك، وفجاءة نقمتك، وجميع سخطك . اے میرے پرور دگار!میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیری نعمت کے زائل ہونے سے اور آفیت کے بدلنے سے اور اچانک انتقام لینے سے اور تیری تمام ناراضگیوں سے۔
اللهم إني عبدك ابن عبدك، ابن أمتك، ناصيتي بيدك، ماض في حكمك، عدل في قضاؤك. أسألك بكل اسم هو لك سميت به نفسك، أو أنزلته في كتابك، أو علمته أحداً من خلقك، أو استأثرت به في علم الغيب عندك، أن تجعل القرآن ربيع قلبي، ونور صدري، وجلاء حزني، وذهاب همي . اے میرے پرور دگار!میں تیرا بندہ ہوں تیرے بندے کا بیٹا ہوں تیری بندی کا بیٹا ہوں میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے میرا ماضی تیرے حکم میں ہے انصاف تیرے فیصلے میں ھے،میں تجھ سے تیرے ہر اُس نام کے صدقے میں سوال کرتا ہوں جو تو اپنی ذات کیلیے رکھے ہیں یا (وہ نام) جو تیری کتاب میں ہیں یا (وہ نام)جو تو نے اپنی مخلوق کو سکھائے ہیں یا (وہ نام) جو تو نے علم غیب میں چھپا رکھے ہیں ، تو قرآن کو میرے دل کا بہار سینے کا نور ،غم دور کرنے کا اور پریشانیاں ختم کرنے کا سبب بنادے۔
اللهم مصرف القلوب صرف قلوبنا على طاعتك . اے میرے پرور دگار!تو دلوں کو پھیر نے والا ہے میرے دل کو اپنی بندگی کی طرف پھیر دے۔
يامقلب القلوب ثبت قلبي على دينك . اے دلوں کو پھیر نے والا میرے دل کو اپنی بندگی کی طرف پھیر دے۔
اللهم إني أسألك العافية في الدنيا والآخرة . اے میرے پرور دگار!میں تجھ سے دنیا و آخرت میں آفیت و راحت کا سوال کرتا ہوں ۔
اللهم إني أعوذ بك من فتنة النار، وعذاب النار، وفتنة القبر، وعذاب القبر، وشر فتنة الغنى، وشر فتنة الفقر، اللهم إني أعوذ بك من شر فتنة المسيح الدجال، اللهم اغسل قلبي بماء الثلج والبرد، ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس، وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب. اللهم إني أعوذ بك من الكسل والمأثم والمغرم . اے میرے پرور دگار!میں تیری پناہ مانگتا ہوں ،آگ کے فتنہ سے ،آگ کے عذاب سے،قبر کے فتنہ سے اور قبر کے عذاب سے اور دولت کے فتنہ کے شر اور غربت کے فتنہ اور شر سے، اے میرے پرور دگار!میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے ۔ اے میرے پرور دگار!میرے دل کو اپنی رحمت کے برف جیسے ٹھنڈے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو گناہوں سے ایسے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا اصل سے صاف ہو جاتا ہے ،میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسی دوری پیدا کر دے جیسے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری ہے ۔ اے میرے پرور دگار!میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی ،گناہ اور ظلم سے۔

جاری ہے
طالب دعا
احقر اقبال جیلانی
 

جاسمن

لائبریرین
اقبال گیلانی بھائی!
آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔لیکن جیسا کہ ناصر علی بھائی نے کہا کہ اعراب ضرور شامل کریں۔ اور میری ایک عرض اور ہے کہ ایک دعا ایک پوسٹ میں ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
76242_567725729968722_181466158_n.jpg
الحمد اللہ میں اور لوگوں کے لئے بھی لیکن خاص طور پر اپنے بچوں کو ہنستا یا خوش دیکھ کر یہ دعا ضرور پڑھتی ہوں۔
 
Top