دیوبندی مکتبہ فکر کے مدرسے میں بارودی مواد پھٹ گیا

آپ نے حکیم لقمان کا استحقاق مجروح کر دیا :)
حکیم لقمان ایک شخصیت ہیں جن کا تذکرہ قرآن میں سورۃ لقمان میں آیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ وہ نبی تھے یا نہیں۔ البتہ وہ ایک بہت دانا آدمی تھے اور بہت سی حکایات ان سے منسوب ہیں۔ ان کی حکمت بھی مشہور ہے اور اردو کی مشہور مثل ہے کہ وہم کی دوا تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں۔ یعنی ان کو حکمت کی معراج سمجھا جاتا ہے۔ حکیم لقمان اللہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کا ایمان بہت طاقتور تھا۔ قرآن میں ان کی کچھ نصیحتیں درج ہیں جو انھوں نے اپنےبیٹے کو کی تھیں -
 
یہی دوش ہم ملک، قوم، رنگ، نسل پر آسانی سے لگاتے ہیں تو مذہب کو استثناء کیوں؟
زیک بھائی بہت معذرت کے ساتھ، اپنے علم میں اضافے کے لئے بات کو بڑھا رہا ہوں۔
کیا ملک،قوم ، رنگ ، نسل پر بھی یہ الزام غلط نہیں ؟ حالانکہ یہ چیزیں تو عام حالات میں انسان کو ورثے میں ملتی ہیں۔
انسان تو اندر سےا چھا یا برا ہوتا ہے ، یہ سب چیزیں تو انسان کی جبلت کو ہوا دیتی ہیں ناں ؟؟
یا نہیں؟
جبکہ مذہب تو اپنائے جانے والا سسٹم ہے ناں ؟؟ مجھے کچھ کنفیوزن ہو رہا ہے ۔

ٹائم ہو تو پلیز تفصیلی سمجھائیے گا۔
 
asim10

محفلین
وا زیک صاحب کیا لاجواب اعتراض کیا ہے ۔تمام دوست اس اعتراض کو دیکھیں ۔اور زیک صاحب کی عقل کا اندازہ لگائیں
غلامی۔ عورتوں کے حقوق۔ وغیرہ وغیرہ
زیک صاحب کیا آپ نے کبھی بھی ان دو اعتراضات کے بارے میں خود تحقیق کی کہ آخر اسلام ان کے بارے میں کیا حکم دیتا ہے ۔پلیز جواب ضرور دینا
 
asim10

محفلین
عارف صاحب پہلے آپ سوچ تو لیں کہ آپ کا اسلام کے بارے میں نظریہ کیا ایک جگہ آپ کہتے ہیں
میں اس حقیقت کو مانتا ہوں کہ دین اسلام ہی واحد دین ہے تمام انسانیت کے مسائل سے نجات کیلئے۔
اور پھر نیچے آپ ایک اور کمنٹ میں یہ اسلام کے خلاف اپنے دل کا زہر بھی اگل رہے ہیں
یہاں بہترین صرف ایک لیبل ہے۔ جیسے پاکستان میں دیسی مال پر مغربی برینڈز کا لیبل لگا کر بیچا جاتا ہے۔ یہ ماسوائے کھلے عام دھوکے اور فراڈ کے کچھ بھی نہیں۔ اگر اسلامی نظام بہترین ہے
عارف صاحب آخر آپ اتنے کنفیوز کیوں ہیں دین اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں۔ ایک جگہ آپ اسلام کو بہترین اور انسانوں کی نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہیں تو دوسری جگہ آپ اسے دھوکے اور فراڈ سے موسوم کر رہے ہیں ۔ میرا یہ خیال ہے کہ آپ اپنی ذاتی زندگی میں اتنے پزل انسان ہیں کہ آپ کوپتہ ہی نہیں کے آپ نے کہنا اور لکھنا کیا ہے ۔ پلیز کسی دن آرام سے بیٹھ کر ایک کاغذا ور قلم لیکر اپنے نظریات اور افکار کو لیکھیں اور دیکھیں کہ آخر آپ کو کون سا نظریہ اپنانہ چاہیے۔
 
آخری تدوین:

asim10

محفلین
عارف صاحب اور زیک صاحب ایک بات میرے سمجھ میں یہ نہیں آتی کہ آپ سیکولر اور لبر لزم کے دل دادہ لوگ دین اور سیاست میں فرق کیوں نہیں کرتے ۔ آپ اپنے کھوکھلے پن کو سچا ثابت کرنے کے لیے دین اور دنیاوی سیاست کو ملا کر پیش کرتے ہیں جو کہ حقیقت سے کھلا فرار ہے۔اور افسوس یہ ہے کہ آپ کو بارہا اسکا جواب دینے کی باوجود اپنے ان بے معنی نظریات پر قائم ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ آپ لوگ ذہنی طور پر شکست خوردہ ہیں لیکن الفاظ اور چند لوگوں کے غلط اعمال کا سہارہ لیکر اپنی دل کو تسلی دیتے رہتے ہیں ۔ جاگو دوستو جاگو ۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے
 
قیصرانی

لائبریرین
اکثر پرانے مہربان ایک سے زیادہ آئی ڈی بنا کر مخصوص دھاگوں میں زہرفشانی کرنے پہنچ جاتے ہیں :)
اس کا اندازہ ان کی رجسٹریشن کی تاریخ، ان کے مراسلوں کی تعداد اور ان دھاگوں سے لگایا جا سکتا ہے جہاں وہ "ایکٹو" ہوتے ہیں :)
 
الشفاء

لائبریرین
آپ assume کر رہے ہیں کہ گاڑی (مذہب) بہترین ہے۔

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا۔ سورۃ المائدہ۔ آیت 3۔۔۔
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو (بطور) دین پسند کر لیا۔

خالق ارض و سماوات کا اپنے مؤمن بندوں کے لئے پسند کردہ دین (اسلام) کا ان کے لئے بہترین ہونا مفروضہ نہیں ، یقینی بات ہے۔۔۔:)
 
الشفاء

لائبریرین
غلامی۔ عورتوں کے حقوق۔ وغیرہ وغیرہ

غلامی دور جاہلیت سے چلی آرہی تھی اور قرآن وحدیث میں جگہ جگہ گناہوں کے کفارے کے طور پر غلاموں کو آزاد کرنے کی ترغیب ، دور جاہلیت کے غلامانہ نظام کو ختم کرنے کے لئے ہی دی گئی ہے۔۔۔:)
 
زیک

مسافر
زیک بھائی بہت معذرت کے ساتھ، اپنے علم میں اضافے کے لئے بات کو بڑھا رہا ہوں۔
کیا ملک،قوم ، رنگ ، نسل پر بھی یہ الزام غلط نہیں ؟ حالانکہ یہ چیزیں تو عام حالات میں انسان کو ورثے میں ملتی ہیں۔
انسان تو اندر سےا چھا یا برا ہوتا ہے ، یہ سب چیزیں تو انسان کی جبلت کو ہوا دیتی ہیں ناں ؟؟
یا نہیں؟
جبکہ مذہب تو اپنائے جانے والا سسٹم ہے ناں ؟؟ مجھے کچھ کنفیوزن ہو رہا ہے ۔

ٹائم ہو تو پلیز تفصیلی سمجھائیے گا۔
آپکی بات صحیح ہے رنگ و نسل پر الزام غلط ہے۔ ہاں کلچر اور مذہب پر کچھ حد تک ذمہ داری ڈالی جا سکتی ہے۔
 
زیک

مسافر
وا زیک صاحب کیا لاجواب اعتراض کیا ہے ۔تمام دوست اس اعتراض کو دیکھیں ۔اور زیک صاحب کی عقل کا اندازہ لگائیں

زیک صاحب کیا آپ نے کبھی بھی ان دو اعتراضات کے بارے میں خود تحقیق کی کہ آخر اسلام ان کے بارے میں کیا حکم دیتا ہے ۔پلیز جواب ضرور دینا
کافی تفصیل سے تاریخی اور فقہی معاملات پر تحقیق کی ہے ان اعتراضات سے متعلق۔
 
زیک

مسافر
عارف صاحب اور زیک صاحب ایک بات میرے سمجھ میں یہ نہیں آتی کہ آپ سیکولر اور لبر لزم کے دل دادہ لوگ دین اور سیاست میں فرق کیوں نہیں کرتے ۔ آپ اپنے کھوکھلے پن کو سچا ثابت کرنے کے لیے دین اور دنیاوی سیاست کو ملا کر پیش کرتے ہیں جو کہ حقیقت سے کھلا فرار ہے۔اور افسوس یہ ہے کہ آپ کو بارہا اسکا جواب دینے کی باوجود اپنے ان بے معنی نظریات پر قائم ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ آپ لوگ ذہنی طور پر شکست خوردہ ہیں لیکن الفاظ اور چند لوگوں کے غلط اعمال کا سہارہ لیکر اپنی دل کو تسلی دیتے رہتے ہیں ۔ جاگو دوستو جاگو ۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی :p
 
ساجد

محفلین
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی :p
یہاں ایک لطیف نکتہ ہے کہ دین اور سیاست کا تعلق کیسا ہونا چاہیے ۔ اور اگر سیاست کو مکمل طور پر دین کے تابع کیا جائےتو ایک انسانی معاشرے میں بہت سارے ادیان ہو سکتے ہیں تو کس دین کے تابع کیا جائے ؟ ۔ یہ بات بہتر نہیں ہے کہ ہر انسان کو مذہبی آزادی توہو لیکن ریاست کو دین کے نفاذ کا اختیار نہ دیا جائے کیونکہ اس سے بہت سارے بگاڑ پیدا ہوتے ہیں ۔
 
asim10

محفلین
کافی تفصیل سے تاریخی اور فقہی معاملات پر تحقیق کی ہے ان اعتراضات سے متعلق۔
ذرا اپنی اس لاجواب تحقیق سے کچھ ہمارے لیے بھی پیش کر دیتے ۔ تو ہمارے ناقص علم میں بھی اضافہ ہو جاتا۔پتہ تو چلے کہ آخر آ پ کے اعتراضات ہیں کیا۔
 
asim10

محفلین
اکثر پرانے مہربان ایک سے زیادہ آئی ڈی بنا کر مخصوص دھاگوں میں زہرفشانی کرنے پہنچ جاتے ہیں :)
اس کا اندازہ ان کی رجسٹریشن کی تاریخ، ان کے مراسلوں کی تعداد اور ان دھاگوں سے لگایا جا سکتا ہے جہاں وہ "ایکٹو" ہوتے ہیں :)
بھائی اگر تو آپ کو یہ کہنا میرے متعلق ہے تو میں نہ تو کسی اور اڈی سے آتا ہوں اور نہ کبھی کسی سے بلا وجہ کا جھگڑا کرتا ہوں ۔ اگر کسی اور آڈی پر آپ کو میرا گمان ہے تو یہ غلط گمان ہے ۔شکریہ
 
asim10

محفلین
میں ان جدت پسند ، سیکولرازم کے دلدادہ۔ لبرلزم کے حامیوں سے صرف ایک گزارش کروں گا۔کہ جتنا وقت آپ اسلام کے خلاف پڑھنے یا لکھنے میں لگاتے ہیں اگر صرف اس 25 فیصد اسکو سمجھنے میں لگائیں تو میرا دعویٰ ہے کہ اسلام کے متعلق آپ کا نظریہ یکسر مختلف ہو گا۔ بس شرط یہ ہے نیوٹرل ہو کر یہ تحقیقی کریں
 
بندہ پرور ، ایک بات عرض کر دوں کہ ایک اچھا مسلمان ہونے کے لئے لبرل ہونا بہت ضروری ہے اگر آپ لبرل نہیں ہیں تو سمجھ لیجئے کہ اسلام کے زریں اصول رواداری سے پہلو تہی کر رہے ہیں ۔ جمود خواہ ذہنی ہو یا فکری ، قرآن بار بار افلا تعقلون کی صدا سے اس جمود سے نکل کر سوچ میں جدت لانے کی تعلیم دیتا ہے ۔ سیکولر ازم کے بارے میں یہ بتا دوں کہ اسے اسلام کی ضد پر پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ایک الگ سوچ اور فکر ہے جس پر یقین رکھنے والے مذہبی بھی ہیں اور غیر مذہبی بھی ۔ آپ نے اپنی تحریر کے آخر میں لکھا ہے کہ " نیوٹرل ہو کر یہ تحقیق کریں " ، تو یقین کریں بلکہ آپ بھی تحقیق کریں کہ زیادہ تر سیکولرز اسی "نیوٹرل" حالت میں ہوتے ہیں اگر ان تک بات دلیل اور تدبیر کے ذریعہ پہنچائی جائے تو مثبت نتائج نکلتے ہیں لیکن جذباتی تذلیل اور عقلی تدمیر کے تناظر میں کہی گئی بات الٹی پڑ جاتی ہے جیسا کہ آج کل اکثر ہوتا ہے ۔
آخری بات یہ کہ روایتی اور جانے پہچانے طریقہ کے مطابق چند مخصوص الفاظ کے استعمال اور طعنوں کی تکرار سے آپ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے ۔
 
arifkarim

معطل
عارف صاحب آخر آپ اتنے کنفیوز کیوں ہیں دین اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں۔ ایک جگہ آپ اسلام کو بہترین اور انسانوں کی نجات کا ذریعہ قرار دیتے ہیں تو دوسری جگہ آپ اسے دھوکے اور فراڈ سے موسوم کر رہے ہیں ۔
دھوکہ اور فراڈ اسلامی تعلیمات نہیں، انکی موجودہ جدید دور میں تشریح کرنے والے ٹھیکے دار ہیں۔ جیسے مسواک کرنا سنت نبوی صللہعلیہسلم ہے اور آپکو بہت سے آجکل کے اسلامی پروانے یہ کام کرتے نظر بھی آئیں گے۔ لیکن یہ تو محض ظاہر ہے۔ اصل تو اسکی روح ہے یعنی دانتوں کی صفائی۔ وہ آپ چاہیں ٹوٹھ برش سے کریں، انگلی سے کریں یا کسی اورجدید طریقہ سے۔ لیکن چونکہ احادیث میں مسواک کا ذکر ہے یوں ہم میں سے بعض آج تک اسی کو ترغیب دیتے نظر آتے ہیں۔ میں دراصل اس قسم کے بنیاد پرست اسلامی طریقہ کیخلاف ہوں۔ اسمیں راہ نجات نہیں ہے۔ ایک سچے مومن کا اپنے دور کیساتھ ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔ وگرنہ اسلامی بنیاد پرستوں کیلئے اونٹ کی سواری یا سنت نبوی صللہعلیہسلم آج بھی موجود ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہاں ایک لطیف نکتہ ہے کہ دین اور سیاست کا تعلق کیسا ہونا چاہیے ۔ اور اگر سیاست کو مکمل طور پر دین کے تابع کیا جائےتو ایک انسانی معاشرے میں بہت سارے ادیان ہو سکتے ہیں تو کس دین کے تابع کیا جائے ؟ ۔ یہ بات بہتر نہیں ہے کہ ہر انسان کو مذہبی آزادی توہو لیکن ریاست کو دین کے نفاذ کا اختیار نہ دیا جائے کیونکہ اس سے بہت سارے بگاڑ پیدا ہوتے ہیں ۔
زبردست! یہاں آپکو ایک پکے کافر اور 4000 سال سے گمراہ ملک اسرائیل کی مثال دینا چاہوں گا۔ انکے ملک میں 1948 سے مغربی جمہوریتی نظام نافذ ہے اور بعض قومی چھٹیاں انکے یہودی مذہبی تہواروں کے حساب سے نافذ کی گئی ہیں۔ جیسے ہفتے کی چھٹی۔ لیکن بس یہیں تک۔ اس سے آگے قدیم یہودی مذہب کو سیاست کے امور میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی گئی اور باقی تمام ادیان خواہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، درزی ہوں، بہائی ہوں، قادیانی ہوں، سامری ہوں سب کو اپنے اپنے اپنے مذاہب پر مکمل آزادی کیساتھ عمل کرنے کی اجازت ہے۔ ہاں اپنے مذاہب کو دوسروں پر تھوپنے کی اجازت نہیں۔ آپکو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اسرائیل جیسے اسلام اور مسلمان مخالف ملک میں مساجد میں باقائدگی سے آذان دی جاتی ہے، عیدین منائی جاتی ہیں اور اسلامی بنیاد پرست تنظیمیں پابندی کے باوجود عام پھرتی ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Islam_in_Israel_and_the_Palestinian_territories
http://en.wikipedia.org/wiki/Islamic_Movement_in_Israel
http://en.wikipedia.org/wiki/Israeli_Druze
http://en.wikipedia.org/wiki/Samaritans
http://en.wikipedia.org/wiki/Bahá'í_World_Centre

اب یہاں یہ مسئلہ پیدا ہوتا کہ اگر اسرائیل کو آپکے دئے گئے منشور کے طور پر مثالی بنا کر پیش کیا جائے تو ہمارے اسلامی شدت پسند ممبران پھٹ جائیں گے۔ اسلئے بہتری اسی میں ہے کہ یہاں خاموشی اختیار کی جائے۔
 
arifkarim

معطل
بندہ پرور ، ایک بات عرض کر دوں کہ ایک اچھا مسلمان ہونے کے لئے لبرل ہونا بہت ضروری ہے اگر آپ لبرل نہیں ہیں تو سمجھ لیجئے کہ اسلام کے زریں اصول رواداری سے پہلو تہی کر رہے ہیں ۔ جمود خواہ ذہنی ہو یا فکری ، قرآن بار بار افلا تعقلون کی صدا سے اس جمود سے نکل کر سوچ میں جدت لانے کی تعلیم دیتا ہے ۔ سیکولر ازم کے بارے میں یہ بتا دوں کہ اسے اسلام کی ضد پر پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ ایک الگ سوچ اور فکر ہے جس پر یقین رکھنے والے مذہبی بھی ہیں اور غیر مذہبی بھی ۔ آپ نے اپنی تحریر کے آخر میں لکھا ہے کہ " نیوٹرل ہو کر یہ تحقیق کریں " ، تو یقین کریں بلکہ آپ بھی تحقیق کریں کہ زیادہ تر سیکولرز اسی "نیوٹرل" حالت میں ہوتے ہیں اگر ان تک بات دلیل اور تدبیر کے ذریعہ پہنچائی جائے تو مثبت نتائج نکلتے ہیں لیکن جذباتی تذلیل اور عقلی تدمیر کے تناظر میں کہی گئی بات الٹی پڑ جاتی ہے جیسا کہ آج کل اکثر ہوتا ہے ۔
آخری بات یہ کہ روایتی اور جانے پہچانے طریقہ کے مطابق چند مخصوص الفاظ کے استعمال اور طعنوں کی تکرار سے آپ اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے ۔

زبردست۔ بہت خوب۔ مزید اس قسم کی پوسٹس لکھا کریں۔
 
Top