Macromedia flash

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت معذرت دیر سے جواب دینے کے لیے۔ حمزہ اگر آپ فلیش میں ای کارڈ بنانا چاہتے ہیں تو اس ٹیوٹوریل کو پڑھ کر کارڈ بنانا سیکھ سکتے ہیں:
http://learnflashinurdu.blogspot.com/2013/01/blog-post_5041.html

ویسے تو یہ بہت آسان فلیش ٹیوٹوریل ہے لیکن اگر کوئی مشکل پیش آئے تو بلاجھجک کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ محفل کے فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں فلیش کے کئی ٹیوٹوریلز موجود ہیں جن کی مدد سے آپ فلیش سیکھ سکتے ہیں۔

السلام علیکم
بہت شکریہ شوبی بھائی، دراصل حمزہ کو اپنے اسکول امتحانات کے سلسلے میں یہ اسائنمنٹ ملا تھا اور تین دن میں کام کرنا تھا، میں حمزہ کی مدد نہیں کر سکتی تھی تو اسی لیے میں حمزہ سے کہا تھا کہ یہاں سے ضرور رہنمائی مل جائے گی۔ اگر آپ سے پہلے بات ہو جاتی تو یقینا بہت اچھا رہتا اسائنمنٹ کی تیاری میں۔ بہر حال جو کچھ کلاس میں سیکھا تھا اس کی مدد سے ایک کارڈ تیار کر لیا تھا حمزہ نے۔ ان دنوں امتحانات چل رہے ہیں، امتحانات سے فراغت پر میں کہوں گی حمزہ سے کہ آپ کے دئیے گئے روابط کی مدد سے مزید سیکھنے کی کوشش کرے۔ اس اسائنمنٹ کی وجہ سے مجھے بھی سیکھنے میں دلچسپی ہو گئی ہے اور میں بھی سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اگر مجھے اس کی سمجھ آنے لگی تو پھر میں بھی سوالات کروں گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ہاں.36 کی کلاس میں 5 اوں نمبر تھا.انشاءاللہ ضرور کروں گا.‏‎

ماشاءاللہ، یعنی غزل خوب محنتی طالبہ ہیں، اللہ تعالٰی ڈھیروں علم عطا فرمائے اور خوب کامیابیاں حاصل کریں، آمین۔
تصاویر کا انتظار رہے گا۔
 
Top