دفتری سیاست سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے

وجہ جو بھی ہو، دس سال تک اس طرح کا سلوک؟ اگر اس کا قصور بھی ہوتا تو عدالت اس کے حق میں فیصلہ نہ کرتی
دیکھیں وہ بندہ شیطان صفت ہوگا ورنہ سب کا اس طرح سوشل بائیکاٹ تو ممکن ہی نہیں ہے پھر عدالت ثبوت اور گواہ بھی مانگتی ہے جب سارے لوگ ہی خلاف تھے تو ثبوت اور گواہ کہاں سے میسر آئے ؟؟؟
 
زیک

مسافر
کسی بھی دفتری چپقلش میں ضروری ہے کہ آپ کو غصہ نہ آئے۔ جیسے ہی آپ کا پارہ چڑھا آپ ہار گئے
 
قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں وہ بندہ شیطان صفت ہوگا ورنہ سب کا اس طرح سوشل بائیکاٹ تو ممکن ہی نہیں ہے پھر عدالت ثبوت اور گواہ بھی مانگتی ہے جب سارے لوگ ہی خلاف تھے تو ثبوت اور گواہ کہاں سے میسر آئے ؟؟؟
ثبوت میں تو بہت کچھ تھا، کہ اس تک کسی بھی بندے کی فون کے ذریعے رسائی نہیں تھی جبکہ آفس کے ریکارڈ میں اس کے آنے اور جانے کی تفصیل موجود ہوتی تھی، میٹنگ کی تفصیلات درج ہوتی تھیں جن میں شرکاء کے نام سے اس کا نام غائب ہوتا تھا، سرور پر سے اس کی ای میلز کو براہ راست ڈیلیٹ کر دیا جاتا تھا، آفس کے اندر موجود سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی تھی اور اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً وہ ماہرِ نفسیات کے پاس جا کر یہ سب باتیں بتاتا رہا تھا

ابھی یہاں میرے آفس کی مثال دیکھ لیں، پچھلے دنوں اتنا ورک لوڈ تھا کہ مجھے میری ایک کولیگ نے سختی سے منع کیا کہ میں اوور ٹائم نہ کروں اور براہ راست انکار کر دیا کروں۔ چونکہ وہ ہماری فنانس سیکریٹری ہے، اسے پتہ ہے کہ ان گذشتہ دو سال میں میں نے جتنی بھی چھٹیاں لی ہیں، ساری کی ساری ہی میرے اوور ٹائم سے منہا کی گئی ہیں اور میری اصل سالانہ چھٹیاں تقریباً 8 ہفتے جتنی ساری ہی باقی بچی ہوئی ہیں۔ اب جس دن اس نے مجھے اوور ٹائم والی یہ بات کہی، اسی دن شام کو وہ ایک انجان بندے کہ جو کہ اس کا ہمسائیہ تھا، میرا جاننے والا نہیں، سے میرے بارے ڈسکس کر رہی تھی کہ میں کتنا سست بندہ ہوں۔ وہاں سے بات میرے دوست تک پہنچی اور دوست نے مجھے بتائی۔ اب اگر میں چاہوں تو اس بات پر بہت بڑا ایشو کھڑا کر سکتا ہوں کہ میرے پاس ثبوت بھی ہیں، گواہ بھی اور پرنسپل کو اس طرح کی حرکات سے سخت نفرت بھی، لیکن ہمارے آفس کا ماحول خراب ہو جائے گا
 
ہممم
دواشکال ذہن میں تیزی سے در آئیں
وجہ نمبر ایک
ایشین یا پاکی
وجہ نمبر دو
یہ سالی ہے ہی کم ظرف اور تنگ دل
 
قیصرانی

لائبریرین
ہممم
دواشکال ذہن میں تیزی سے در آئیں
وجہ نمبر ایک
ایشین یا پاکی
وجہ نمبر دو
یہ سالی ہے ہی کم ظرف اور تنگ دل
ایشین یا پاکی ہونا یا مسلمان ہونا یہاں کوئی معنی نہیں رکھتا۔ جو مقامی بندہ ریسسٹ ہے، وہ امریکی، برطانوی، روسی، ایشیائی، یہودی، مسلمان، سب سے ہی نفرت کرتا ہے اور بلا جھجھک کرتا ہے۔ دوسرا ان کے پاس نفرت والی فہرست میں روسی اور سوئیڈش پہلے آتے ہیں :)
اس کی عادت ہی یہی ہے کہ میں نے اس کے منہ سے دوسروں کے بارے بھی گل جھڑتے دیکھے تھے، اس لئے مجھے اپنے بارے کوئی خوش فہمی نہیں تھی :)
 
جاسمن

لائبریرین
محترم بہن ذرا حاسد سے بچنے کی کوئی تدبیر یا طریقہ تو بتا دیں ، ممنون ہوں گا
سورہ فلق پڑھنا اور چوہدری بھائی کی بات پہ عمل کرنا۔
دفتری سیاست سے بچنے کا آسان طریقہ ہے خاموشی سے اپنے کام میں مگن رہنا اور دوسروں کی ٹوہ میں بلکل بھی نہ رہنا۔
 
جاسمن

لائبریرین
دفتری سیاست ایک تلخ حقیقت ہے۔۔۔ حل اسکا یہی ہے کہ اپنا رویہ کسی کے ساتھ تلخ نہ ہونے دیا جائے، اپنے کام کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا جائے،۔۔۔ دوسروں پر کرھنے کی بجائے اپنے آپ کو غیبت، حسد، غصے، نفرت، بیکار گفتگو سے بچاتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر سے بہتر بنایا جائے اور یہ سب کچھ اپنے آپ کو اور اپنے اللہ کو راضی رکھنے کیلئے کیا جائے۔۔باقی سب مسائل کیلئے پھر اللہ مالک ہے حسبنا اللہ و نعم الوکیل۔
بالکل۔ واقعی ایسا کرنے سے دل بے حد مطمئن رہتا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے کس قدر پیاری باتیں بتائی ہیں۔ اور الحمد اللہ یہ قابلِ عمل ہیں۔اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ چاہنے کے باوجود بھی کام نہیں کر سکتے۔ ابھی کچھ برس قبل ایک فننش بندے ایک مقدمہ جیتا تھا کہ اس کے دیگر ساتھی، افسران، ماتحت، سب مل کر اس کا بائیکاٹ کئے ہوئے تھے۔ کسی نے بھی پورے دن اس سے بات نہیں کرنی، نہ کوئی ای میل بھیجنی، نہ کچھ۔ اسی طرح اس کی فون کالز ایکسچینج سے ڈراپ کرا دینی، ہر ممکن طریقے سے اسے نظر انداز کرنا تھا۔ یہ سلسلہ لگ بھگ دس سال چلا، آخرکار اس بندے نے نوکری چھوڑ کر مقدمہ کیا اور جیت گیا لیکن آج بھی اس کی ذہنی حالت نارمل نہیں ہے
بہت افسوس ہؤا۔ لیکن ایسا بھی ہوتا ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ اُس بندہ کا قصور ہو۔
 
Rehmat_Bangash

محفلین
میرا تعلق چونکہ دفتر کے مقابلے میں کارخانے سے زیادہ ہے اسے لیے میں اسی حساب سے بات کروں گا کیونکہ یہاں آپ کی ذات میں ہنر براہِ راست موجود ہونا چاہیے، مشین نہ تو کسی سفارش کوقبول کرے گی اورنہ ہی وہ آپ کی قومیت دیکھے گی، اب اگر آپ مشین کو چلا سکتے ہیں ، ٹھیک کر سکتے ہیں ، مطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں تو پورا ڈپارٹ مل کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اور اگر صورتحال اس کے بر عکس ہے تو باس تو کیا پولیس کو بھی بلا لیں تو آپ کی چھٹی پکی ہے۔ ہاں ایسا ضرور ہوتاہے کہ دو ایک جیسی صلاحیتوں کے حامل کاریگر اگر لڑ پڑیں ، یا ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرنے لگیں تو اکثر دونوں کو گیٹ سے باہر کھڑا کردیا جاتاہے۔خیال رہے یہ باتیں کراچی کو سامنے رکھ کر کہہ رہا ہوں جہاں اکثر لیبر "دیہاڑی دار" ہے۔ایسی جگہ پر سیاست اور سازش سے بچنے کا واحد راستہ اپنے کام میں کمال پیدا کرنا، اپنے کام سے کام رکھنااوردوسروں کے معاملات میں کم سے کم مداخلت کرنا ،ہے۔
 
Top