کیا جمیل نوری نستعلیق پر مزید کام ہونا چاہئے؟

السلام و علیکم اہلیان محفل!
ہم نے قریباً دو سال قبل جمیل نوری نستعلیق منصوبہ کو عام کرنے سے متعلق ایک گفتگو کا آغاز کیا تھا۔ مگر پھر کچھ نجی مصروفیات اور دیگر مسائل کے باعث اس اہم گفتگو کو آگے نہیں بڑھا سکے۔ یہ مسائل زیادہ تر تکنیکی نوعیت کے تھے۔ جیسے ہم ابھی تک فانٹ میں کرننگ جیسی بلا کو قابو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسرا بڑا مسئلہ ترسیمہ جات کی پروف ریڈنگ کا تھا۔ اسے ہم نے اپنے طور پر قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی اور جب بھی ہم سمجھتے تھے کہ ہاں اب پروف ریڈنگ سو فیصد مکمل ہو گئی ہے تو ایک عاد ترسیمہ ضرور غلط نکل آتا تھا اور یوں ہمیں سارا کام پھر سے شروع کرنا پڑتا۔ ان سب نہ ختم ہونے والے مسائل سے تنگ آکر ہمنے یہی فیصلہ کیا ہے کہ اس فانٹ کے مستقبل کو اہل محفل پر چھوڑ دیا جائے اور انہی سے دریافت کیا جائے کہ ہمیں آگے کیا کرنا چاہئے؟
ہماری ناقص رائے میں تو کرننگ کے مسئلہ کو حل کرتے کرتے اگلی صدی تک انتظار کرنا پڑے گا اور تب تک ہماری اردو کمیونیٹی اس ضروری فانٹ کے اپڈیٹ سے محروم رہے گی۔اور جب تک یہ مسئلہ تکنیکی طور پر حل نہ ہو جائے، ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں اور فانٹ پر دیگر ضروری کام نہ کریں؟ یاد رہے کہ جمیل نوری نستعلیق کی آخری اپڈیٹ سنہ 2009 کو جاری کی گئی تھی اور تب سے لیکر اب تک کوئی اپڈیٹ عوام کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اسلئے ہمارے خیال میں امسال محفل کی سالگرہ تک تیسرے بڑے اپڈیٹ کو جاری کر دینا چاہئے۔
لیکن اس اہم کام کیلئے ہمیں آپ سب کی قیمتی آراء اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ہم کرننگ کے فیچر کو چھوڑ دیں تو دوسرا بڑا مسئلہ یعنی سارے ترسیمہ جات کی سو فیصد پروف ریڈنگ برقرار رہتا ہے۔ یہاں ہمیں محفل کے قابل پروگرامرز کی مدد کی ضرورت پڑے گی جو کوئی ایسا ٹول وغیرہ بنا سکیں جو فانٹ میں موجود تمام ترسیمہ جات میں سے اغلاط کو نکال کر سامنے لا سکے۔ ہم اس سلسلہ میں فانٹ میں زیر استعمال ترسیمہ جات کی لسٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
اور آخر میں محفل کی انتظامیہ سے یہ عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر یہ کام پیشہ ورانہ انداز میں کرنا ہے تو پھر ڈویلپمنٹ یا ٹائپوگرافی سیکشن کے اندر ہی جمیل نوری نستعلیق کا ایک الگ زمرہ بنا دیں جہاں پر تمام پراجیکٹ پروفیشنل میں سر انجام دیا جائے۔
والسلام
آپکی آراء کی محتاج
جمیل نستعلیق ٹیم!
ٹیگ نامہ:
نبیل ابن سعید سعادت ابرارحسین عبدالمجید نعیم سعید شاکرالقادری دوست متلاشی باسم بلال الف نظامی محسن حجازی
نوٹ: اگر کوئی متعلقہ محفلین ٹیگ ہونے سے رہ گیا تو اسکو نیچے ٹیگ کر دیں۔ شکریہ

آخری تدوین:
ترسیمہ جات کی پروف ریڈنگ کو آٹومیٹ کرنے کا کوئی پریکٹیکل طریقہ ذہن میں نہیں ہے، لیکن اس کی پروف ریڈنگ کے عمل کو سہل بنانے کے لیے ایک دفعہ کچھ تجاویز پر گفتگو ہوئی تھی، اگر اس سے کام چل جائے تو وہ انٹرفیس بنایا جا سکتا ہے۔ علیحدہ زمرے کی ضرورت نہیں، ہاں متعلقہ زمرے میں جمیل نوری نستعلیق کے لیے علیحدہ سابقہ بنایا جا سکتا ہے جس کی مدد سے جمیل نوری نستعلیق کی لڑیوں کو علیحدہ کرنا سہل ہوگا۔ :) :) :)
 
ترسیمہ جات کی پروف ریڈنگ کو آٹومیٹ کرنے کا کوئی پریکٹیکل طریقہ ذہن میں نہیں ہے، لیکن اس کی پروف ریڈنگ کے عمل کو سہل بنانے کے لیے ایک دفعہ کچھ تجاویز پر گفتگو ہوئی تھی، اگر اس سے کام چل جائے تو وہ انٹرفیس بنایا جا سکتا ہے۔
کیا اس انٹرفیس میں پروف ریڈنگ کو کسی حد تک آٹو میٹ نہیں کیا جا سکتا؟ تاکہ غلطی پکڑنا آسان ہو اور انسانی غلطی کے امکان سے بچنے کیلئے بار بار چیک نہ کرنا پڑے؟ مثال کے طور پر ایک ہی ترسیمہ کو مختلف فانٹس میں دائیں بائیں رکھنے کی بجائے Overlap کر دینا چاہئے اور وہاں Transparency ایسی ہو کہ کوئی بھی غلطی ننگی آنکھ کو باآسانی نظر آسکے۔

علیحدہ زمرے کی ضرورت نہیں، ہاں متعلقہ زمرے میں جمیل نوری نستعلیق کے لیے علیحدہ سابقہ بنایا جا سکتا ہے جس کی مدد سے جمیل نوری نستعلیق کی لڑیوں کو علیحدہ کرنا سہل ہوگا۔ :) :) :)
مشکور ہوں گے اگر ایسا ممکن ہو سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جب گزشتہ بار بھی جمیل نستعلیق فونٹ کا سورس پبلک کرنے کے بارے میں بات ہوئی تھی تو میں نے اس کی بھرپور تائید کی تھی۔ میری اور پوری اردو کمیونٹی کی خواہش ہے کہ اردو ٹائپوگرافی پر بالعموم اور نستعلیق فونٹ سازی پر بالخصوص کام جاری رہنا چاہیے اور اس کا علم زیادہ لوگوں تک پھیلنا چاہیے تاکہ مزید باصلاحیت لوگ اس میدان میں اپنے جوہر دکھا سکیں اور یہ محض ایک بلیک آرٹ کے طور پر ہی باقی نہ رہ جائے۔

جہاں تک ترسیمہ جات کی پروفنگ کا تعلق ہے تو پہلے بھی میں نے نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک ٹول بنایا تھا جو ایک جدول تیار کرتا تھا جس میں ہرترسیمے کی گرافک اور اس پر مبنی ٹیکسٹ آمنے سامنے ہوتا تھا اور یوں اس کی پروف ریڈنگ آسانی سے کی جا سکتی تھی۔ میں اس کا سورس کوڈ ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا، اس بات کو کئی سال ہو گئے ہیں۔ اگر یہ نہ ملا تو دوبارہ لکھنے کی کوشش کروں گا۔

جہاں تک زمرے کا تعلق ہے تو کیا وہی نستعلیق فونٹ پراجیکٹ والا زمرہ اس کے لیے کافی نہیں رہے گا؟

نستعلیق فونٹ کی تیاری میں ترسیمہ جات کی تیاری کے ساتھ ساتھ ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی ضرورت بھی ہے جو نہ صرف اس نستعلیق فونٹ کی بیس کے طور پر استعمال ہو سکے بلکہ اس کا سورس مزید نستعلیق پراجیکٹس کی بنیاد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے۔ میں نے ایک زمانے میں فجر نوری نستعلیق فونٹ کے سورس کو ڈی کرپٹ کرنے کا آغاز کیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا تھا۔
 
دوست

محفلین
کرننگ نہیں تو پروفنگ ہی ہو جائے تو یہی بہت ہے میرے خیال سے۔ یا پھر اگر کوئی نیا ترسیمہ ہو تو شامل کر دیا جائے۔
 
کیا اس انٹرفیس میں پروف ریڈنگ کو کسی حد تک آٹو میٹ نہیں کیا جا سکتا؟ تاکہ غلطی پکڑنا آسان ہو اور انسانی غلطی کے امکان سے بچنے کیلئے بار بار چیک نہ کرنا پڑے؟ مثال کے طور پر ایک ہی ترسیمہ کو مختلف فانٹس میں دائیں بائیں رکھنے کی بجائے Overlap کر دینا چاہئے اور وہاں Transparency ایسی ہو کہ کوئی بھی غلطی ننگی آنکھ کو باآسانی نظر آسکے۔
مختلف فونٹ کے ترسیمہ جات کو اوور لیپ کرنے سے مسائل بڑھیں گے کیوں کہ ریڈیبلٹی نہیں رہے گی۔ اوپر تلے رکھ کر ایک ہی فونٹ کے دو مماثل ترسیمہ جات کا موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کی بیس لائن، اونچائی اور ایسے دیگر فیچرز کا موازنہ کیا جا سکے۔ ان کاموں کے لیے ایک ایپلیکیشن کا خاکہ ہمارے ذہن میں ہے جس پر کسی وقت شاکرالقادری چاچو سے بات ہوئی تھی ہماری۔ :) :) :)
 
اور یہ محض ایک بلیک آرٹ کے طور پر ہی باقی نہ رہ جائے۔
عماد نستعلیق، نفیس نستعلیق جیسے نستعلیقی خطوط پر مبنی فانٹس کا سورس تو کئی سالوں سے اردو ویب فانٹ سرور پر موجود ہے۔ اگرکوئی فانٹ ساز اس قسم کے فانٹس کی ساخت کو جاننا چاہتا ہے تو وہاں سے اتار سکتا ہے۔

جہاں تک ترسیمہ جات کی پروفنگ کا تعلق ہے تو پہلے بھی میں نے نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک ٹول بنایا تھا جو ایک جدول تیار کرتا تھا جس میں ہرترسیمے کی گرافک اور اس پر مبنی ٹیکسٹ آمنے سامنے ہوتا تھا اور یوں اس کی پروف ریڈنگ آسانی سے کی جا سکتی تھی۔
یہ ٹول یا اسکرپٹ آپکو اس دھاگے میں مل جائے گا۔ اور اگر اسمیں رد و بدل کر کے جمیل نوری نستعلیق کی فُل پروف ریڈنگ کا سامان مہیا ہوسکتا ہے تو پھر کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے؟ نیز اگر دیگر محفلین اسکی پروف ریڈنگ رپورٹ کو آپس میں بانٹ لیں (ہزار ترسیمہ فی ممبر) تو ہمیں یقین ہے کہ یہ کام بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ انشاءاللہ!
کیا آپ ایسا نہیں کر سکتے کہ فانٹ کے گلفس کے امیجز جنریٹ کر کے خانوں والے ٹیبل میں ڈال دیں اور اسی میں ٹیکسٹ متن لکھا ہو یوں یہ دونوں Overlap کریں گے اور غلطی اپنے آپ سامنے آجائے گی؟ :idea2:

جہاں تک زمرے کا تعلق ہے تو کیا وہی نستعلیق فونٹ پراجیکٹ والا زمرہ اس کے لیے کافی نہیں رہے گا؟
اگر وہی سے مراد یہ زمرہ ہے تو چیک کر لیں کہ تمام محفلین تک اسکی رسائی حاصل ہے کہ نہیں۔

نستعلیق فونٹ کی تیاری میں ترسیمہ جات کی تیاری کے ساتھ ساتھ ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی ضرورت بھی ہے جو نہ صرف اس نستعلیق فونٹ کی بیس کے طور پر استعمال ہو سکے بلکہ اس کا سورس مزید نستعلیق پراجیکٹس کی بنیاد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے۔ میں نے ایک زمانے میں فجر نوری نستعلیق فونٹ کے سورس کو ڈی کرپٹ کرنے کا آغاز کیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا تھا۔
ہماری اطلاعات کے مطابق پاک نستعلیق، فجر نوری نستعلیق، اردو ٹائپ سیٹنگ الغرض ہر معروف نستعلیق کیریکٹر فانٹ کو ریورس انجینئر کیا جا چکا ہے لیکن کاپی رائٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے انکو جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ مستقبل میں کسی نستعلیق فانٹ کی بنیاد بننے کے لائق ہیں کیونکہ یہ سب کے سب کہیں نہ کہیں غیر مکمل ہیں۔ اسلئے اگر یہاں کام کرنے ہے تو از سر نو کرنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں یہ دھاگہ دیکھیں۔
 
مختلف فونٹ کے ترسیمہ جات کو اوور لیپ کرنے سے مسائل بڑھیں گے کیوں کہ ریڈیبلٹی نہیں رہے گی۔ اوپر تلے رکھ کر ایک ہی فونٹ کے دو مماثل ترسیمہ جات کا موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ ان کی بیس لائن، اونچائی اور ایسے دیگر فیچرز کا موازنہ کیا جا سکے۔ ان کاموں کے لیے ایک ایپلیکیشن کا خاکہ ہمارے ذہن میں ہے جس پر کسی وقت شاکرالقادری چاچو سے بات ہوئی تھی ہماری۔ :) :) :)

چونکہ اس مسئلہ کا تعلق فانٹ کے گلفس سے ہے اسلئے جہاں کہیں بھی گلف کے نام میں ٹائپو ہوگا وہاں وہاں غلط متن رینڈر ہوگا۔ ہمارا خیال ہے کہ نبیل بھائی کا بنایا ہوا پرانا ٹول یا اسکرپٹ اسکام کیلئے زیادہ مؤثر رہے گا۔ آپ پروف ریڈنگ رپورٹ (html) میں گلف کے امیج اور متن کا خوبصورت Overlap بنانے کیلئے نبیل بھائی کیساتھ تجربات کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
اسد

محفلین
...
اگر ہم کرننگ کے فیچر کو چھوڑ دیں تو دوسرا بڑا مسئلہ یعنی سارے ترسیمہ جات کی سو فیصد پروف ریڈنگ برقرار رہتا ہے۔ یہاں ہمیں محفل کے قابل پروگرامرز کی مدد کی ضرورت پڑے گی جو کوئی ایسا ٹول وغیرہ بنا سکیں جو فانٹ میں موجود تمام ترسیمہ جات میں سے اغلاط کو نکال کر سامنے لا سکے۔ ہم اس سلسلہ میں فانٹ میں زیر استعمال ترسیمہ جات کی لسٹ فراہم کر سکتے ہیں۔ ...
چونکہ اس مسئلہ کا تعلق فانٹ کے گلفس سے ہے اسلئے جہاں کہیں بھی گلف کے نام میں ٹائپو ہوگا وہاں وہاں غلط متن رینڈر ہوگا۔ ...
ہم سب پروگرامر یا فونٹ ڈیویلپر نہیں ہیں لیکن انسانی پروفریڈنگ کا کام کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر ترسیمہ‌جات کی لسٹ دستیاب ہو تو مائکروسوفٹ ایکسیل یا اوپن آفس کیلک(Calc) میں ترسیموں کو مختلف فونٹس میں ظاہر کر کے اس کی پروفریڈنگ کر سکتے ہیں۔ یہ لسٹ کس فورمیٹ میں ہے؟
Jameel-Font-1.png
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
[…]
ہم اس سلسلہ میں فانٹ میں زیر استعمال ترسیمہ جات کی لسٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
[…]

ضرور فراہم کیجیے۔ میرے ذہن میں ایک مبہم سا آئیڈیا آ رہا ہے؛ ترسیمہ جات کی لسٹ میسر ہو جائے تو وِیک اینڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ تجربات ہو سکتے ہیں۔ :)
 
میرا خیال تھا کہ اگر علوی نستعلیق کی طرح جمیل نستعلیق میں بھی ترسیموں کے گلفس کے نام ان کے صوتی متبادل کی صورت میں درج ہوں (مثلاً، ترسیمہ ”بلبل“ کا نام ”blbl“)، تو ایک سکرپٹ کے اندر حرف باز کی یوٹیلیٹی استعمال کرتے ہوئے ترسیمہ جات کی لسٹ میں سے ایسے ترسیموں کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جن کے لیے غلط گلفس میپ ہو رہے ہوں۔ لیکن ابھی جمیل نستعلیق کا جائزہ لیا ہے تو علم ہوا ہے کہ ترسیموں کے نام ایسی سکیم کے تحت نہیں ہیں، سو میرا آئیڈیا تو یہیں ٹَھپ ہو گیا ہے۔ :( (ویسے بھی، یہ آئیڈیا محض لُک اپس کے اندر ترسیموں کی غلط میپنگ ہی کے لیے مفید تھا، اور ترسیموں کے اندر بصری غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے قابل نہیں تھا۔)

سو میرے خیال میں اسد کا بتایا ہوا طریقہ ہی سب سے زیادہ قابلِ عمل ہے کہ اس کے لیے کسی کسٹم ٹُول کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی، اور تکنیکی معلومات کا علم بھی ضروری نہیں ہو گا۔ البتہ وقت لگے گا، جو ایک انسانی عمل کا خاصہ ہے۔ :)
 
کل ہم نے ترسیموں کی جانچ کے لیے ایک ٹول بنانا شروع کیا تھا۔ ابھی محض اس کا ڈھانچہ بنایا ہے، آج رات اس کی افادیت اور جمالیات کے کئی پہلؤں پر ذہن سوزی کی تاکہ اس کو کثیر المقاصد بنایا جا سکے۔ اسپریڈ شیٹ والے طریقہ کار پر تو بہت پہلے گفتگو ہوئی تھی کیونکہ یہ سہل ترین اور تیز ترین طریقہ کار ہے۔ لیکن اس میں انسانی غلطی کا امکان قدرے زیادہ اس لیے ہے کیوں کہ کئی قطاریں آس پاس ہیں اور دیر تک ان کی پروف ریڈنگ کرنے کے باعث نگاہوں کا مرکز آس پاس کی قطاروں سے متاثر ہو سکتا ہے۔ دوم یہ کہ اس کی مدد سے حرفی پروف ریڈنگ تو ہو جائے گی لیکن غیر مساوی اونچائی، بیس لائن مس الائنمنٹ اور ایسی دوسری ٹائپوگرافک خامیوں کا جائزہ نہیں لیا جا سکے گا۔ ہم جو ٹول بنانے کی کوشش میں ہیں، اس میں ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ پروٹوٹائپ تیار ہو جائے تو کچھ احباب سے ویڈیو ہینگ آؤٹ کر کے اس کی ٹیسٹنگ اور فوری فیڈ بیک چاہیں گے تاکہ مناسب تبدیلیاں کی جا سکیں۔ :) :) :)
 
رانا

اس کا ایک حل یہ ہوسکتا ہے کہ اسپریڈ شیٹ کو بطور ڈیٹا بیس استعمال کرتے ہوئے ایسا فرنٹ اینڈ بنایا جائے جو ایک بڑے فونٹ میں ایک وقت میں ایک ہی قطار کو دکھائے اور یہ قطار خودکار طریق سے ایک طے شدہ وقت مثلا 3 سیکنڈ (یا جتنے سیکنڈز بھی ایک قطار کی پروف ریڈنگ کے لئے درکار ہوسکتے ہیں) میں تبدیل ہوکر اگلی قطار آجائے۔ یا پروف ریڈر اپنی مرضی سے بھی اگلی قطار کو سامنے لاسکے۔
 
ہمارا ٹول کم و بیش اسی ماڈل پر ڈیزائن ہو رہا ہے۔ :) :) :)
 
یہ لسٹ کس فورمیٹ میں ہے؟
یہ لسٹ یونیکوڈ اردو فارمیٹ میں ہے۔

لیکن ابھی جمیل نستعلیق کا جائزہ لیا ہے تو علم ہوا ہے کہ ترسیموں کے نام ایسی سکیم کے تحت نہیں ہیں، سو میرا آئیڈیا تو یہیں ٹَھپ ہو گیا ہے۔ :( (ویسے بھی، یہ آئیڈیا محض لُک اپس کے اندر ترسیموں کی غلط میپنگ ہی کے لیے مفید تھا، اور ترسیموں کے اندر بصری غلطیوں کی نشاندہی کرنے کے قابل نہیں تھا۔)
لک اپس میں اغلاط کی نشاندہی خود مائکروسافٹ وولٹ کر سکتا ہے جو فانٹ کو کمپائیل کرتے وقت تمام لک اپس Validate کرتا ہے۔ چونکہ یہ لک اپس خودکار طور پر گلفس کے Postscript Names سے جنریٹ کئے جاتے ہیں یوں ان اغلاط کی اصل جڑ گلفس کے غلط نام ہیں نہ کہ انکے لک اپس۔

اسپریڈ شیٹ والے طریقہ کار پر تو بہت پہلے گفتگو ہوئی تھی کیونکہ یہ سہل ترین اور تیز ترین طریقہ کار ہے۔ لیکن اس میں انسانی غلطی کا امکان قدرے زیادہ اس لیے ہے کیوں کہ کئی قطاریں آس پاس ہیں اور دیر تک ان کی پروف ریڈنگ کرنے کے باعث نگاہوں کا مرکز آس پاس کی قطاروں سے متاثر ہو سکتا ہے۔
درست۔ ہمارا اس بارہ میں تصور کچھ یوں ہے کہ فانٹ گلفس کے امیجز جنریٹ کر کے اسکے متبادل یونیکوڈ متن پر اس سے مشابہ فانٹ اپلائی کیا جائے اور موازنہ کروا لیا جائے۔ یا پھر ترسیمہ لسٹ کو ایک ہی خانہ میں دو تہوں کیساتھ جمیل نوری نستعلیق اور کوئی دوسرا فانٹ اپلائی کیا جائے اور موازنہ کر لیا جائے۔ ذیل میں اسکا ایک خاکہ دیکھیں:
Compare.png

اوپر سیاہ رنگ میں جمیل نوری نستعلیق جبکہ سرخ رنگ میں یہی فانٹ بغیر ترسیموں کے اپلائی کیا گیا ہے۔ یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس آسانی کیساتھ غلط ترسیمہ ’’لغذ‘‘ پکڑا گیا۔
 
کیا اس میں صرف ترسیمے ہیں یا ان کے پوسٹ‌سکرپٹ نام بھی موجود ہیں؟ اگر یہ لسٹ مہیا کر دیں تو اس کی بنیاد پر بات آگے بڑھ سکے گی اور نئی تجاویز بھی سامنے آئیں گی۔

دیر سے جواب دہی پر معافی۔ ترسیمہ جات کی فائل پوسٹ اسکرپٹ اور اردو یونیکوڈ دونوں فارمیٹس میں دستیاب ہیں:
پوسٹ اسکرپٹ
یونیکوڈ اردو
ان کی پروف ریڈنگ کیلئے قریب ترین اردو فانٹ بغیر ترسیمہ جات کے یہاں دستیاب ہے:
جمیل نستعلیق

سعادت ابن سعید نبیل رانا
 
اسد

محفلین
بہت شکریہ!
ایکسیل یا کیلک میں فونٹ کی پروفریڈنگ کے لئے xls فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق کا اپڈیٹد ورژن اور حرفی جمیل نستعلیق فونٹ انسٹال ہونے چاہئیں۔ ان کے علاوہ نفیس نستعلیق بھی موازنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔
JameelNN1xls.png

مختلف حروف علیحدہ علیحدہ شیٹوں(tabs) میں ہیں۔
ابھی ورک بک بناتے ہوئے یہ پوسٹ سکرپٹ نام نظر آئے:
کوڈ:
#	Psnames	جمیل ترسیمہ	جمیل حرفی	نفیس
4766	glyph6565	گلےپھٍٍََ	گلےپھٍٍََ	گلےپھٍٍََ
5387	glyph7168	گلےپھۂَِٰ	گلےپھۂَِٰ	گلےپھۂَِٰ
9180	glyph10979	گلےپھُٰٗۂُ	گلےپھُٰٗۂُ	گلےپھُٰٗۂُ
 
ابن سعید بھائی، کیا مندرجہ بالا پوسٹ میں موجود ترسیمہ جات کی لسٹ اور بغیر ترسیموں والا فانٹ آپکے زیر تکمیل پروف ریڈنگ اطلاقیہ کیلئے کارآمد رہے گا؟ اس اطلاقیہ کے ارتقاء سے متعلق آپکے جواب کے منتظر ہیں۔
 
اسد

محفلین
پے (پ) کے ترسیموں کی پروفریڈنگ کے لئے ایچ ٹی ایم ایل فائل کا ربط۔ یہ صفحہ فائرفوکس میں کام نہیں کر رہا، جبکہ اوپرا 12، اوپرا 20، کروم، سفاری اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کر رہا ہے۔ اوپرا 20 میں یہ فائل:
JameelNN-htm.png

اگر اسے فائر فوکس میں چلانے کے لئے تدوین کر دیں تو یہاں ضرور لکھیں۔

پوسٹ سکرپٹ ناموں کے لئے کون سا کی بورڈ لے آؤٹ استعمال ہو رہا ہے؟ اس کا ڈاؤنلوڈ لنک مل جائے تو اچھا ہو گا۔ میں اپنا بنایا ہوا لے آؤٹ استعمال کرتا ہوں اور اس میں اعراب مختلف ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top