تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 34: متحرک

قیصرانی

لائبریرین
1173902_10152061379499786_1097879044171309306_n.jpg


پتہ نہیں کتنی متحرک تصویر ہے مگر شامل کر رہی ہوں
کافی متحرک ہے۔ فکر نہ کیجئے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
فی الحال ایک نمونہ چند دن قبل ایک باغیچے کا منظر ۔ یہ باغیچہ شاہ ِمملکت کے نام سے موسوم ہے۔شاہ عبداللہ پارک ۔ریاض۔
شاہ کی مناسبت سے فوّارہ تاج کا منظر پیش کر رہا ہے۔

1522466_10203389586521855_2113563413_o.jpg
 

صائمہ شاہ

محفلین
ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تصویر الٹی چسپاں کی گئی ہے ۔کیوں کہ جیلی فش کی ٹینٹے کلز والی سائیڈ ہمیشہ نیچے کی جانب ہی دیکھی ہے۔خواہ وہ اوپر چڑھے یا نیچے اترے۔
واللہ اعلم۔
تصویر سیدھی ہے جیلی فش ایسی ہی تھی اور تصویر لینے کے بعد بھی ایسی ہی رہی
 

تعبیر

محفلین
زیادہ مشکل نہیں ۔ ۔ میرے خیال میں کوئی بھی ایسی تصویر جسے دیکھ کر ذہن میں اس کے تھیم کے متعلق پہلا ، دوسرا یا تیسرا خیال حرکت کا ابھرتا ہو، وہ تصویر "متحرک" کے زمرہ میں آ جاتی ہے۔ مثال کے لئے اوپر میری شامل کی گئی تصاویر دیکھ لیجئے، پہلی تصویر پانی کی ہے جس میں ایک قطرہ گر کر اُبھر رہا ہے یعنی پہلا یا دوسرا خیال حرکت سے متعلق ہے۔ دوسری تصویر آگ کی ہے جس میں آگ کی لپٹیں اٹھ رہی ہیں یعنی حرکت میں ہیں، تو یہ بھی متحرک کے زمرہ میں آ گئی۔۔
تصویر لیتے وقت کوشش یہ کیجئے کہ آبجیکٹ کے کسی بھی حصے سے حرکت کا اظہار بہرحال محسوس ہو رہا ہو ۔ ۔ باقی مجھ سے زیادہ بہتر شاید زیک بتا سکیں ۔ ۔ ۔ :)


ایک اور پرانی مثال :)
10268495_10152083645347183_5103761531315123369_n.jpg

ایسے خالی بتانے کا فائدہ ڈیمو بھی دیں کہ یہ افیکٹ لاؤں کیسے؟ بھاگ بھاگ کر تصویر کھینچتے ہیں یا کسی جھولے پر بیٹھ کر؟ :ROFLMAO:
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
لیکن میں تو جب بھی متحرک چیز کی بھی تصویر بناؤں تو وہ "ساکت" ہو جاتی ہے :sad4:
آپ کے لئے اصولوں میں نرمی کئے دیتے ہیں، اب کی بار آپ جب بھی کسی متحرک چیز کی "ساکت" تصویر بنائیں تو وہی اس لڑی میں لگا دیں۔ آپ سے باز پرس نہیں کی جائے گی ۔تصویر قبول کر لی جائے گی اور آپ کی واہ واہ ہو گی ۔ ۔ :):):)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک گول سے کنارے سے معلوم ہوتا ہے ہے کہ یہ کسی اکیویریئم وغیرہ میں ہیں اپنے نیچرل ہیبی ٹیٹ میں نہیں ہیں چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ خوش گپیوں میں قلابازیاں کھا کر قید کا غم غلط کر ہی ہیں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
ایک گول سے کنارے سے معلوم ہوتا ہے ہے کہ یہ کسی اکیویریئم وغیرہ میں ہیں اپنے نیچرل ہیبی ٹیٹ میں نہیں ہیں چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ خوش گپیوں میں قلابازیاں کھا کر قید کا غم غلط کر ہی ہیں۔
ایکوریم کی ہی ہیں شائد مابدولت کی موجودگی کے خوشگوار اثرات کی بدولت یہ حال ہوا :)
 
Top