کس کس نے فننش زبان سیکھنی ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
کس کس نے فننش زبان سیکھنی ہے؟ پہلے یہ گردان یاد کر لیں، اینٹری ٹیسٹ لیا جائے گا
dogs22.jpg
 
arifkarim

معطل
ویسےیہ فنش زبان باقی اسکینڈینیوین زبانوں سے اتنی مختلف اور مشکل کیوں ہے؟ شاید یہی وجہ ہے کہ وہاں باقی اسکینڈینیویا کی نسبت کم غیر ملکی رہتے ہیں۔ جیسے اگر کسی کو اسویڈیش، ڈینش،نارویجن میں سے کوئی ایک زبان ہوتی تو وہ باقی زبانوں کو کافی حد تک سمجھ سکتاہے۔ یہ بالکل ویسے ہی جیسے اردو زبان بولنے والا ہندی، پنجابی جیسے زبانیں سمجھ سکتا ہے۔
 
زیک

مسافر

فنش الگ فیملی سے ہے جبکہ سویڈش نارویجین وغیرہ انڈویورپین ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسےیہ فنش زبان باقی اسکینڈینیوین زبانوں سے اتنی مختلف اور مشکل کیوں ہے؟ شاید یہی وجہ ہے کہ وہاں باقی اسکینڈینیویا کی نسبت کم غیر ملکی رہتے ہیں۔ جیسے اگر کسی کو اسویڈیش، ڈینش،نارویجن میں سے کوئی ایک زبان ہوتی تو وہ باقی زبانوں کو کافی حد تک سمجھ سکتاہے۔ یہ بالکل ویسے ہی جیسے اردو زبان بولنے والا ہندی، پنجابی جیسے زبانیں سمجھ سکتا ہے۔
فننش اور استونین کافی ملتی جلتی ہیں عام بول چال میں۔ ایک زبان کے جاننے والا دوسری میں گذارا کر سکتا ہے
سنا ہے کہ ہنگیریئن زبان بھی فننش کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے
 
تبھی! یہاں میرے پاس ڈش پر Canal Digital اور Viasat کی طرف سے تمام اسکینڈینیوین ٹی وی چینلز آتے ہیں۔ اسویڈش سنتے ہی سمجھ آجاتی ہے البتہ اگر لکھی ہو تو مشکل لگتا ہے سمجھنا۔ ڈینش کا معاملہ الٹ ہے۔ یہ سنتے وقت بالکل سمجھ نہیں آتی، لگتا ہے گلے میں آلو پھنسا ہوا ہے :)۔ البتہ اگر لکھی ہوئی ہو تو بہت آسانی سے ساری سمجھ لیتا ہوں۔ یہ شاید اس لئے کہ نارویجن تحریری زبان Bokmål خود ڈینش سے اخذ کی گئی ہے۔ اب آتے ہیں فنش پر: نہ تو یہ کمبخت سننے پر سمجھ آتی ہے اور اگر کہیں لکھی ہو تو پڑھ کر دماغ خراب ہو جاتا ہے۔ آپکی بڑی ہمت ہے جو آپنے یہ ناقابل سمجھ زبان سیکھ لی ہے۔ :)
 
Top