کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

نیرنگ خیال

لائبریرین
فلک شیر بھائی یہ دریا کس کی تحریر ہے اور کیا یہ ناول ہے؟
احمد بھائی! عرفان صدیقی مرحوم کی کلیات پاکستان میں اس نام سے شائع ہوئی تھیں، اُس کا ذکر کر رہا تھا۔ اب تو آؤٹ آف پرنٹ ہے، تین ایک برس ہوتے ہیں ، ایک دوست کی لائبریری سے لے کر فوٹو سٹیٹ کروائی تھی۔
اچھا اچھا ۔۔۔ ! یہ غالباً سنگِ میل والوں نے شائع کی تھی۔
آپ دونوں ایک دوسرے کا امتحان لے رہے ہیں۔ یا باہمی تعاون سے ہم جیسے کم علموں پر رعب جھاڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ دونوں ایک دوسرے کا امتحان لے رہے ہیں۔ یا باہمی تعاون سے ہم جیسے کم علموں پر رعب جھاڑ رہے ہیں۔۔۔ ۔۔

دراصل دریا اور گڈریا دونوں ساتھ ساتھ تھے تو مجھے خیال ہوا کہ شاید یہ بھی کوئی ناول وغیرہ ہے۔ اور اُس وقت واقعی عرفان صدیقی کے مجموعے کا نام مجھے یاد نہیں تھا۔

جب فلک شیر بھائی نے عرفان صدیقی کا نام لیا اور پاکستان ایڈیشن کا نام لیا تو یاد آیا کہ سنگِ میل نے ان کا مجموعہ چھاپا تھا۔ اور اس کا ذکر ہمارے ایک دوست بڑی شد و مد سے کرتے تھے۔

رہی بات رعب جھاڑنے کی تو ہم فلک شیر بھائی سے کہیں گے کہ وہ اپنی علمیت اور مطالعے کا سہارا لے کر ہمارا بھی تھوڑا بہت رعب جھڑوا دیں۔ :D:p کہ ہم تو محفل کی بھی اکثر پوسٹس طوالت کے خوف سے چھوڑ دیتے ہیں۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
میرے لیے تو یہ سوال بہت مشکل ہے کہ کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں ۔ بہت لمبی فہرست ہے۔ اگر سوال یہ ہوتا کہ کن مصنفین کے کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں تو کچھ آسانی ہوتی ۔ خیر۔۔۔ کچھ کتب بغیر کسی ترتیب کے

دیوان غالب
شہاب نامہ
دیوان رحمان بابا پشتو
کلیات حمید ماشو خیل پشتو
راجہ گدھ
مشتاق احمد یوسفی کا تمام کام
تارڑ کے تمام سفرنامے سوائے سفرنامہ سوات
کرنل محمد خان کا سارا کام
ہمہ یاران دوزخ
پٹہ خزانہ پشتو
ابن انشاء کا نثر و نظم
عہد حاضر میں اسلام اسلام کیسے نافذ ہو از تقی عثمانی
الاتقان از علامہ سیوطی
خطبات از مودودی
خطبات حمید اللہ فراہی
آپ بیتی مولانا ماجد دریابادی
تفہیم القرآن
آئینہ پرویزیت از عبد الرحمان کیلانی
رحمۃ اللعالمین از منصور پوری
رحیق المختوم
سیرت نبوی از شبلی
مقدمہ ابن خلدون
رسائل و مسائل از مودودی

وغیرہ وغیرہ
 

نایاب

لائبریرین
کتاب سے ہم متاثر ہوتے ہیں ، کم یا زیادہ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں ، جو ہمیں بے حد متاثر کرتی ہیں اور ان کی چھاپ ہمارے اوپر مستقل کسی نہ کسی حد تک موجود رہتی ہے۔ یہاں آپ ایسی کتب سے متعلق مختصراََ بتائیے، تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
میں جن کتب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہوں، ان میں سے کچھ یہ ہیں ۔
قرآن مجید
آوازِ دوست
غبارِ خاطر
عشق آباد
The Devil and Miss Prym
گڈریا
دریا
.
.
.
قران حکیم تو فرقان حمید ہے ۔۔۔۔
جب پڑھنا سیکھا تھا تو اسے ہی پڑھا ۔ ترجموں اور تفسیروں کو مکمل دل چسپی سے پڑھا ۔
پھر ڈائجسٹوں سے رابطہ ہوا ۔۔ انکا اقابلا صدیوں کا بیٹا ہمزاد طلسم ہوش ربا کے بعد عمران سیریز سے واسطہ پڑا ۔
اور اس کے مین کردار عمران سے بے انتہا متاثر ہوا ۔ متاثر ہی نہیں بلکہ اس کی چھاپ میری شخصیت پر مکمل طور سے حاوی ہوئی ۔
اس کے علاوہ جو بھی کہیں لکھاملا چاہے پھٹے کاغذ پر ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھ کر سمجھنے کی کوشش ضرور کی ۔۔۔
 

حسینی

محفلین
شہاب نامہ۔۔۔ قدرت اللہ شہاب
تلاش حق۔۔۔ مہاتما گاندھی
زیرو پوائنٹ جاوید چودھری۔۔ 1 تا 6 اور ساتھ میں "گئے دنوں کے سورج" جاوید چودھری
حکایت زمستان (فارسی) ایران عراق جنگ کے اک قیدی کی سرگزشت
شہید مرتضی مطہری کی تمام کتابیں
لوح ایام ۔۔۔۔ مختار مسعود (موضوع: انقلاب اسلامی ایران)

جبکہ عربی ٰ میں عقاد، طہ حسین اور میخائل نعیمہ کی کتابیں اور شہیدہ سیدہ بنت الہدی کے ناولز
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مجھے تو بہت ساری بکس نے متاثر کیا
چند ایک نام یاد آ رہے ہیں۔
بچپن میں اشتیاق سیریز اور عمران سیریز خاص طور پر ابن صفی کی لکھی ہوئی
عشق کا عین از علیم الحق حقی
پیر کامل از عمیرہ احمد
شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب
علی پور کا ایلی ، الکھ نگری اور تلاش از ممتاز مفتی
داستان ایمان فروشوں کی ۔ ۔ از التمش

اور بہت ساری نسیم حجازی کی بکس۔۔
 
میرے لیے تو یہ سوال بہت مشکل ہے کہ کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں ۔ بہت لمبی فہرست ہے۔ اگر سوال یہ ہوتا کہ کن مصنفین کے کتب سے میں متاثر ہوئی ہوں تو کچھ آسانی ہوتی ۔ خیر۔۔۔ کچھ کتب بغیر کسی ترتیب کے

دیوان غالب
شہاب نامہ
دیوان رحمان بابا پشتو
کلیات حمید ماشو خیل پشتو
راجہ گدھ
مشتاق احمد یوسفی کا تمام کام
تارڑ کے تمام سفرنامے سوائے سفرنامہ سوات
کرنل محمد خان کا سارا کام
ہمہ یاران دوزخ
پٹہ خزانہ پشتو
ابن انشاء کا نثر و نظم
عہد حاضر میں اسلام اسلام کیسے نافذ ہو از تقی عثمانی
الاتقان از علامہ سیوطی
خطبات از مودودی
خطبات حمید اللہ فراہی
آپ بیتی مولانا ماجد دریابادی
تفہیم القرآن
آئینہ پرویزیت از عبد الرحمان کیلانی
رحمۃ اللعالمین از منصور پوری
رحیق المختوم
سیرت نبوی از شبلی
مقدمہ ابن خلدون
رسائل و مسائل از مودودی

وغیرہ وغیرہ
اپو میرے علم کی حد تک حمید الدین فراہی صاحب کی خطبات نام سے کوئی کتاب نہیں ہے ۔
یہ ڈاکٹر حمید اللہ پیرس والے تو نہیں ہیں ۔
 
اب یہ تو مجھے پتہ نہیں بھائی جان ۔
لیکن مٹی کا دیا پڑھ کر میں بہت رویا تھا ۔ پتہ نہیں کیوں اس میں مجھے میرا بھی عکس نظر آتا ہے ۔:(
قدیم اندرون شہر لاہور کی زندگی کی ایک جھلک دیکھنی ہو تومٹی کا دیا ضرور پڑھنی چاہئیے۔آپ نے اگر پڑھی ہے تو اس میں ایک کردار "شریف" کا ذکر بھی ضرور پڑھا ہوگا ۔۔۔۔
 
میں اس کتاب کی تلاش میں ہوں، ابھی تک ہاتھ نہیں لگی :(

میرے چھوٹے بھائی کا ایک شرارتی دوست کئی سال قبل یہ کتاب مانگ کرلے گیا تھا اور اب تک میں بھی اسکی واپسی کی راہ تک رہا ہوں ۔۔۔لیکن امید نہیں ہے اب۔
 
قدیم اندرون شہر لاہور کی زندگی کی ایک جھلک دیکھنی ہو تومٹی کا دیا ضرور پڑھنی چاہئیے۔آپ نے اگر پڑھی ہے تو اس میں ایک کردار "شریف" کا ذکر بھی ضرور پڑھا ہوگا ۔۔۔ ۔
جی ضرور لیکن فی الحال اس کا واحد کردار میرے ذہن میں نہیں آرہا ،کئی چیزیں گڈ مڈ ہو رہی ہیں کچھ ہنٹس دیجئے تو اندازہ ہو ۔مجھے یہ کتاب تحفہ میں بھی ملنے والی ہے ۔ملے گی تو ایک مرتبہ پھر پڑھوں گا ۔اور آپ کو بتاوں گا:)
 

فلک شیر

محفلین
میرے چھوٹے بھائی کا ایک شرارتی دوست کئی سال قبل یہ کتاب مانگ کرلے گیا تھا اور اب تک میں بھی اسکی واپسی کی راہ تک رہا ہوں ۔۔۔ لیکن امید نہیں ہے اب۔
عاریتاً لی ہوئی کتاب واپس کرنے کا تو ثقہ حضرات میں کوئی رواج نہیں ، کجا یہ کہ شرارتی دوست :)
 
جی ضرور لیکن فی الحال اس کا واحد کردار میرے ذہن میں نہیں آرہا ،کئی چیزیں گڈ مڈ ہو رہی ہیں کچھ ہنٹس دیجئے تو اندازہ ہو ۔مجھے یہ کتاب تحفہ میں بھی ملنے والی ہے ۔ملے گی تو ایک مرتبہ پھر پڑھوں گا ۔اور آپ کو بتاوں گا:)
ہنٹ یہ ہے کہ ایک اٹھنی کا سکہ۔۔۔۔
 
Top