مبارکباد محمد علم اللہ اصلاحی کو مبارک باد

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
آج کی صبح کا آغاز بہت خوشی بھری خبر سے ہوا ۔۔۔۔
محترم محمد علم اللہ اصلاحی بھائی " بصیرت صحافتی مقابلے " میں اول قرار پائے ۔۔
ہم سب کی جانب سے دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ تعالی علم و قلم کے صحافتی سفر میں سدا مددگار ہو ۔ آمین


بصیرت آن لائن کے صحافتی مسابقہ کےنتائج منظرعام پر،علم اللہ اصلاحی نے پہلی پوزیشن حاصل کی
دیوبند:5؍اپریل(بصیرت نیوزسروس)
بصیرت آن لائن اور رابطہ صحافت اسلامی ہند کے زیرانتظام ہونے والے صحافتی مسابقہ کے نتائج منظر عام پر آگئے ہیں۔ یادرہے کہ رابطہ صحافت اسلامی ہند اور بصیرت آن لائن کے زیراہتمام ایک کل ہندسطح پر صحافتی مسابقہ منعقد کیاگیا تھا جس میں پورے ہندوستان سے تقریبا215 شرکا نے حصہ لیااور اعلان کئے گئے عنوانات پر مقالے لکھے جسے ماہرین نے انتہائی دقت نظر سے مطالعہ کرنے کے بعد مندرجہ ذیل شرکا کے مقالے کو خوب پسند کیا اور انہیں اس طرح پوزیشنوں سے نوازا۔
کامیابی حاصل کرنے والے شرکا اس طر ح ہیں:

پہلی پوزیشن: علم اللہ اصلاحی،نئی دہلی
دوسری پوزیشن: احمدبن نذر،چترا جھاڑکھنڈ
تیسری پوزیشن: نعمان قیصر،مہندیان دہلی
چوتھی پوزیشن: مناظر احسن سیتامڑھی،دارالعلوم دیوبند
پانچویں پوزیشن: مہتاب عالم دربھنگوی/سعید احمد قمر چمپارنی،دارالعلوم دیوبند
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم اصلاحی بھائی
اگر ممکن ہو تو اپنے مقالے کو شریک محفل کیجئے گا ۔۔۔
بہت دعائیں
 

ساقی۔

محفلین
2iqjpg6.gif

134682d1250322558-mubarak-ho........-custom-.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

علم اللہ بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ اسم بامسمی ثابت ہوں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔
 

محب اردو

محفلین
ماشاء اللہ ۔ بہت ہی خوشی ہوئی ۔
اللہ تعالی دین اسلام کی سربلندی کے لیے آپ سے زیادہ سے زیادہ کام لے ۔
 

حسینی

محفلین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
مقالے کو شریک محفل ضرور کیجیے گا۔
یقینا ُ آپ اس محفل کی زینت ہیں۔۔ امید ہے مزید استفادہ ہوتا رہے گا۔
 
Top