زم زم کا ایک گھونٹ

عبقری ریڈر

محفلین
2cf5ta0.jpg

زم زم کی فضیلت پر حضرت حکیم صاحب کا آڈیو درس ملاحظہ فرمائیں
درس لنک: بسم اللہ زم زم اور یقین - 6 فروری 2014ء
 
آخری تدوین:

عبقری ریڈر

محفلین
زم زم کا ایک گھونٹ تمام بیماریوں کا حل

٭ زم زم کے متبرک پانی سے لاعلاج بیماریاں‘ پریشانیاں‘ تکلیفیں‘ دکھ درد ایسے دور ہوں جیسے کبھی ہوئے ہی نہ تھے۔ یہ عمل خاص طور پر تین امراض کیلئے بہت ہی کارآمد ہے۔​
1۔ بہترین حافظے اور مثالی یادداشت کیلئے‘ اعلیٰ تعلیم‘ بہترین ذہنی کارکردگی‘ صدیوں بات نہ بھولے‘ پرانی بھولی ہوئی باتیں یاد آئیں‘ اپنے لیے اور نسلوں کیلئے علم کے وہ دروازے کھلیں جو دنیا میں بھی کام آئیں اور آخرت میں کام آئیں۔
2۔ ایسا وسیع رزق جس میں آدمی کسی کا محتاج نہ ہو اور اللہ محتاجی سے بچائےبلکہ نسلوں کیلئے رزق ایسا چلے کہ نسل در نسل مالامال ہو ‘کاروبار ی مسائل ختم‘ گھاٹے ختم‘ قرضے ختم اور روزبروز زندگی کی برکتیں بڑھتی چلی جائیں۔​
3۔ ایسی لاعلاج بیماریاں جن کو ا سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے لاعلاج قرا ر دے دیا ہو‘ ذہنی‘ جسمانی‘ ٹینشن ‘ایگزائٹی ایسٹریس‘ سر سے لے کر پاؤں تک کے ایسے روگ جو کسی سے بیان نہ کرسکتے ہوں یا بیان کرکر کے تھک گئے ہوں ان تمام مسائل کیلئے یہ عمل بہترین ہے ۔بس فائدہ صرف اس کو ہوگا جو یقین سے کرے گا‘ متواتر کرے گا ‘توجہ سے کرے گا ‘روز کرے گا اور واقعی اعتماد سے کرے گا۔
طریقہ عمل:ایک گھونٹ خالص زم زم کا پانی اس طرح پینا ہے کہ چند قطروں کی چسکی منہ میں لیتے ہوئے دعا پڑھنی ہے۔ آپ کو رزق کا مسئلہ ہے تو رزق والی دعا پر توجہ ڈالیں‘ علم کے مسائل ہیں تو علم والی دعا پر توجہ ڈالیں اور بیماری کے مسائل ہیں تو بیماری والی دعا پر توجہ ڈالیں پھر دوسری چسکی لیں اور اسی طرح دعا پڑھیں اور اپنی مطلوبہ مشکل کا تصور کریں‘ اسی طرح ایک گھونٹ کو چالیس چسکیاں بنائیں اور چالیس دفعہ یہ دعا بھی ساتھ پڑھیں۔ اس طرح یہ عمل صبح و شام کریں‘ چاہیں تو دن میں کئی بار بھی کرسکتے ہیں جتنا گڑڈالیں گے اتنا میٹھا۔
دعا یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا وَاسِعًا وَشِفَآءً مِنْ کُلِّ دَا ئٍ۔ (مستدرک حاکم) ۔یہ عمل چالیس‘ ستر یا نوے دن جاری رکھیں۔ ساری زندگی کا عمل بھی بناسکتے ہیں۔
زم زم کی فضیلت: زم زم کا چشمہ اسماعیل علیہ السلام کے قدموں سے جاری ہوا۔اس مبارک پانی سے حضورﷺ کے قلب اطہر کو دھویا گیا(صحیح بخاری)۔ آپ ﷺ نے اپنا لعاب مبارک زم زم کے کنوئیں میں ڈالا۔(طبرانی‘ مسنداحمد)۔ حدیث کے مطابق زم زم کا پانی ہر بیماری سے شفاء ہے(طبرانی‘مجمع الزوائد)۔ زم زم کو دیکھنا بھی عبادت ہے اور گناہ صغیرہ دھونے کا ذریعہ ہے(جامع صغیر‘ نسائی)۔ یہ مبارک پانی کائنات کا بہترین پانی ہے بھوک اور پیاس دونوں کو مٹاتا ہے ۔ (ابن حبان‘ طبرانی)۔ زم زم پینا نفاق کا علاج ہے اور اس کو دیکھنا بینائی کو بڑھاتا ہے۔(المقاصد الحسنۃ)
٭ زم زم اور جدید سائنس: آب زم زم میں درج ذیل معدنی اجزاء کا مرکب موجود ہے:۔ میگنیشیم سلفیٹ‘ سوڈیم کلورائڈ‘ کیلشیم کاربورنیٹ‘ پوٹاشیم نائٹریٹ‘ ہائیڈروجن سلفائیڈ‘ سوڈیم سلفیٹ۔
بااجازت: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ
دفتر ماہنامہ ’’عبقری ‘‘ لاہورفون نمبر:042-37552384-0322-4688313
دنیا بھر میں سکون‘ عافیت و امن پھیلانے کے لیے درس براہ راست سنیے۔www.ubqari.org
 

ساقی۔

محفلین
آب زم زم جس بیماری سے شفا کے لیے پیا جائے گا ان شا اللہ شفا ملے گی۔ یقین ہونا بنیادی شرط ہے
 

جاسمن

لائبریرین
کیا یه گهونت منه مین هی رکهنا هو گا؟؟ یعنی منه مین رکه کر هی چسکی لیتی رهنی هی؟؟؟
 

مجذوب

محفلین
اس بنیادی شرط کے ساتھ "منرل واٹر " بھی پی لیں تو شفاء ہو سکتی ہے :) ۔
بھائی خیال کرنا آب زم زم اور منرل واٹر میںبہت فرق ہے. یہ جو احادیث اوپر بیان کی گئی ہیں ان سے زمزم کی فضيلت اور تاثیر واضح ہے.
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غیبی وعدوں پر یقین ہی اصل ایمان ہے.
 

طالوت

محفلین
بھائی خیال کرنا آب زم زم اور منرل واٹر میںبہت فرق ہے. یہ جو احادیث اوپر بیان کی گئی ہیں ان سے زمزم کی فضيلت اور تاثیر واضح ہے.
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غیبی وعدوں پر یقین ہی اصل ایمان ہے.
جس قدر گفتگو ہو جائے ، دنیا گول ہی ثابت ہو گی ۔ :)
 
Top