ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیلی کے مسائل کم کیسے؟

الف عین

لائبریرین
شارق۔ قرآنی آیتوں کو کنورٹ کرنے پر پتہ چلا کہ جزم یا سکون جو0658 ہوتا ہے۔ اس کو اوپر نون غنہ یعنی 0652 میں بدل دیا گیا ہے۔ اسے اگلے ورژن میں ٹھیک کر دو۔ یہ میں ورژن 0.9 کی ہی بات کر رہا ہوں جسے ابھی استعمال کیا تو اس غلطی کا احساس ہوا۔
 
انشا اللہ اگلے ورژن میں

شکریہ اعجاز صاحب، اسی دھاگے میں مَیں نے جزم سادہ و گول کے یونی کوڈ پوچھے تھے کیونکہ وہ مجھے نہیں مل رہے تھے جس کے بعد میں نے یہ غلطی کی۔ اس کو انشا اللہ اگلے ورژن میں درست کر دوں گا۔

اس درمیان میں ایک دو باتیں پتہ چلیں۔ ایک یہ کہ ان پیج کے اگلے ورژن میں یونی کوڈ کی سپورٹ ہوگی۔ اور دوسری بات یہ کہ امانت علی گوہر صاحب ایک بہت ہی دھواں دھار قسم کے کنورٹر پر کام کر رہے ہیں جو سیدھے ان پیج کی inp فائل کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر دے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
انشا اللہ اگلے ورژن میں

شارق مستقیم نے کہا:
اس درمیان میں ایک دو باتیں پتہ چلیں۔ ایک یہ کہ ان پیج کے اگلے ورژن میں یونی کوڈ کی سپورٹ ہوگی۔

جی یہ ورژن آچکا ہے

اور دوسری بات یہ کہ امانت علی گوہر صاحب ایک بہت ہی دھواں دھار قسم کے کنورٹر پر کام کر رہے ہیں جو سیدھے ان پیج کی inp فائل کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر دے گا۔

دیکھیں گے تو مانیں گے۔ ویسے سچی بات تو یہ ہے کہ امانت علی گوھر صاحب نے ابتداء‌کی تھی اس کام کی، لیکن بہت ان یوزر فرینڈلی بنادیا تھا :(
 
الف عین

لائبریرین
انتطار کرتے ہیں‌تمھارے کنورٹر کا شارق اور امانت علی گوہر کے بھی۔
یہاں تو کوئ نیا ان پیج خریدنے والا نہیں۔ میں تو محض اس لئے مجبور ہوں کہ ان پیج فائل کو کنورٹ کرنے کے لئے ٹیکسٹ میں بدلنا ہوتا ہے یا کاپی پیسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اگر کوئ ایسا پروگرام ہو جو براہِراست ان پیج کی فائل کو قبول کرے بطور ان پٹ تو میں فوراا ن پیج کورخصت کر دوں۔
 
وہ ان پیج کہاں ہ

اعجاز صاحب فی الحال جزم والا مسئلہ حل کردیا ہے اور نئی فائل سائٹ پہ ڈال دی ہے نیا ورژن 0٫9٫1 ہے۔

قیصرانی بھائی سے سوال ہے کہ وہ ان پیج کہاں ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ ہے (کم از کم ان پیج کی اپنی سائٹ پہ تو اس کا سراغ نہیں ملتا!)

امانت صاحب نے جتنی محنت اپنے نئے کنورٹر پر کی ہے، ڈر ہے کہ وہ کمرشل ہوسکتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ ان پیج کہاں ہ

شارق مستقیم نے کہا:
قیصرانی بھائی سے سوال ہے کہ وہ ان پیج کہاں ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ ہے (کم از کم ان پیج کی اپنی سائٹ پہ تو اس کا سراغ نہیں ملتا!)
جی شارق بھائی، اسی محفل پر ایک دوست کے پیغام سے پتہ چلا تھا کہ یہ نیا ورژن آچکا ہے اور ان کے پاس موجود ہے۔ انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ چند ہفتوں میں‌ ہمیں‌یہ مہیا کردیں گے۔ ابھی وہ کسی دفتری کام میں الجھے ھوئے ہیں
 
آصف رضا

محفلین
السلام علیکم!
بھایئوں، میں مصباح القرآن کے للے رضاکرانا کام کر رھا ھوں۔ انگرزی کے لیے معافی لیکن اردو پیلی دافا ٹایپ کر رہا ھوں مشکل لگ راہا ھے۔

I am Asif and I am voluntarily working for Bait-ul-Quran (www.bait-ul-quran.org), a nonprofit organization creating the multicolor translation of Quran without grammar. Please see our work at our website. It makes understanding and leaning Quranic Arabic a lot easier. Current our composers has a hard time. They have to type in inpage and bring it to coral core coloring. This process take too much time and at the end of the day they only have some gifs. We want to create PDFs for web publishing but these gifs makes too much big files, that are not viable.

We only want to use inpage noori nastaliq font. If we have a character set of these fonts for wordpad, it will enable composers to create files in word and color any color easily.

I have seen your converter software, I need your help. I need character set of inpage noori nastaliq font. This will be great help in this Noble cause. کیا آپ مجیے سورس کود دے سکتے ھیں؟
وعلیکم سلام
آصف۔
 
منہاجین

محفلین
وہ ان پیج کہاں ہ

شارق مستقیم نے کہا:
اعجاز صاحب فی الحال جزم والا مسئلہ حل کردیا ہے اور نئی فائل سائٹ پہ ڈال دی ہے نیا ورژن 0٫9٫1 ہے۔

قیصرانی بھائی سے سوال ہے کہ وہ ان پیج کہاں ہے جس میں یونی کوڈ کی سپورٹ ہے (کم از کم ان پیج کی اپنی سائٹ پہ تو اس کا سراغ نہیں ملتا!)

امانت صاحب نے جتنی محنت اپنے نئے کنورٹر پر کی ہے، ڈر ہے کہ وہ کمرشل ہوسکتا ہے۔
محترم شارق مستقیم بھائی
آج ایک عرصے کے بعد ادھر نظر پڑی۔ یہ گفتگو تو بڑی دیر سے رکی ہوئی ہے۔ سوچا اسے حرکت دوں۔ تو جناب۔۔۔

آپ کے تیارکردہ کنورٹر کی مدد سے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی اسلامی کتب کے ہزاروں صفحات کو بآسانی یونیکوڈ میں منتقل کر پائے ہیں۔ میری مراد منہاج بکس ڈاٹ کوم ہے۔ ان سینکڑوں کتب کو آنلائن کرنے میں جتنی محنت ہم نے کی ہے، اتنی ہی کاوش آپ کی طرف سے بھی اس کنورٹر کی صورت میں شاملِ سفر تھی۔ اس لئے کم از کم میں تو آپ کے کام کا فین ہوں۔ اسی لئے ہم نے ادھر بھی آپ کے سافٹ ویئر کا لنک دے رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اللہ تعالی آپ کو اردو کی بہتر ترویج کے لئے مزید توفیق سے نوازے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آصف رضا نے کہا:
السلام علیکم!
بھایئوں، میں مصباح القرآن کے للے رضاکرانا کام کر رھا ھوں۔ انگرزی کے لیے معافی لیکن اردو پیلی دافا ٹایپ کر رہا ھوں مشکل لگ راہا ھے۔

I am Asif and I am voluntarily working for Bait-ul-Quran (www.bait-ul-quran.org), a nonprofit organization creating the multicolor translation of Quran without grammar. Please see our work at our website. It makes understanding and leaning Quranic Arabic a lot easier. Current our composers has a hard time. They have to type in inpage and bring it to coral core coloring. This process take too much time and at the end of the day they only have some gifs. We want to create PDFs for web publishing but these gifs makes too much big files, that are not viable.

We only want to use inpage noori nastaliq font. If we have a character set of these fonts for wordpad, it will enable composers to create files in word and color any color easily.

I have seen your converter software, I need your help. I need character set of inpage noori nastaliq font. This will be great help in this Noble cause. کیا آپ مجیے سورس کود دے سکتے ھیں؟
وعلیکم سلام
آصف۔
اگر آپ ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی بات کر رہے ہیں تو وہ بوریت ڈاٹ کام کی سائٹ پر موجود ہے۔ سورس بھی شاید اسی پیج پر مل جائے گا
 
شکریہ جناب

محترم شارق مستقیم بھائی
آج ایک عرصے کے بعد ادھر نظر پڑی۔ یہ گفتگو تو بڑی دیر سے رکی ہوئی ہے۔ سوچا اسے حرکت دوں۔ تو جناب۔۔۔

آپ کے تیارکردہ کنورٹر کی مدد سے ہم ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی اسلامی کتب کے ہزاروں صفحات کو بآسانی یونیکوڈ میں منتقل کر پائے ہیں۔ میری مراد منہاج بکس ڈاٹ کوم ہے۔ ان سینکڑوں کتب کو آنلائن کرنے میں جتنی محنت ہم نے کی ہے، اتنی ہی کاوش آپ کی طرف سے بھی اس کنورٹر کی صورت میں شاملِ سفر تھی۔ اس لئے کم از کم میں تو آپ کے کام کا فین ہوں۔ اسی لئے ہم نے ادھر بھی آپ کے سافٹ ویئر کا لنک دے رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ اللہ تعالی آپ کو اردو کی بہتر ترویج کے لئے مزید توفیق سے نوازے۔

منہاجین بھائی ۔۔۔ شکریہ، مجھے خوشی ہے کہ کسی مفید کام میں حصہ ڈال سکا ، سائٹ پر کلماتِ تشکر میرے لیے سرمایہ ہیں ۔ ۔ ۔ میرے ساتھ اس پراجیکٹ میں محفل کے جتنے لوگ شامل رہے تمام کو یہ کریڈٹ جاتا ہے،
 
Top