کون ، کون سے جھوٹ بولتا ہے۔

کیا یہاں ان محفلین کو ٹیگ کیا تھا جو آپ کے خیال میں جھوٹے ہیں لئیق احمد ؟
نہیں :) ایسی بات نہیں
جن کے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ اس کھیل میں حصہ لیکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ویسے آپ نے ابھی تک کسی کا جھوٹ نہیں بتایا ابھی تک، ابھی تک انتظار ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
میری تمام اراکین سے درخواست ہے کہ "جھوٹ بولنے کا انعام" ماہی کو دے دیا جائے۔
ہااااااااا۔۔۔ :eek: ہوئی نا وہی والی بات کہ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام، وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا۔
جائیں پرے ماہی نہیں بولتی اب کسی سے ہونھ۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
گڈو اور پپو آپس میں لڑ رہے تھے اور لڑائی کی وجہ تھی ایک بلونگڑہ۔

ادھر سے ایک آنٹی کا گزر ہوا۔ انہوں نے لڑائی کی وجہ پوچھی تو گڈو کہنے لگا "ہماری شرط لگی تھی جو بڑا جھوٹ بولے گا، یہ بلونگڑہ اُسے ملے گا۔"

آنٹی کہنے لگیں "توبہ توبہ، جب میں تمہاری عمر کی تھی تو میں کبھی جھوٹ نہیں بولتی تھی۔"

یہ سُن کر گڈو نے پپو سے کہا "پپو، یہ بلونگڑہ آنٹی کو دے دو۔"
 
یہ سُن کر گڈو نے آنٹی سے کہا، تو پھر آپ نے کب سے جھوٹ بولنا شروع کیا؟
 
سلیم صافی نے اپنے پروگرام جرگہ میں پوچھا پرویز مشرف سے
"کیا آپ آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اترتے ہیں؟ "
مشرف کا جواب: "جی بالکل"
 
ماہی احمد

لائبریرین
اللہ میں نے کب جھوٹ بولا ہے؟
میں نے تو صرف پوچھا تھا لئیق احمد بھائی سے آپ بھی نسوار کھانے والے ہیں
سوال بھی بھلا جھوٹ کہلاتا ہے کبھی۔
لئیق بھائی بتائیں میں نے کب جھوٹ بولا؟
میں کوئی آپ کے گناہ لکھنے والا فرشتہ ہوں جو مجھے پتہ ہو کہ آپ نے کب کب کونسا جھوٹ بولا تھا :p
یا میں کوئی آپ کے جھوٹ کی حاضری لگاتا ہوں؟ :rollingonthefloor:
:):):)
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں کوئی آپ کے گناہ لکھنے والا فرشتہ ہوں جو مجھے پتہ ہو کہ آپ نے کب کب کونسا جھوٹ بولا تھا :p
یا میں کوئی آپ کے جھوٹ کی حاضری لگاتا ہوں؟ :rollingonthefloor:
:):):)
لیکن آپ کے کہنے کی وجہ سے ہی یہ لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں نے جھوٹ بولا۔
بس ٹھیک ہے اب میں سچی میں نہیں بولوں گی۔ بیٹھے رہیں لے کر آپ لوگ آپ لوگ اپنی جھوٹی لڑی۔
 
کھوکھر

محفلین
میرے خیال میں سب سے زیادہ موبائل پر جھوٹ بولا جاتا ہے میں گھر میں نہیں شہر سے باہر ہوں جبکہ فارغ بیٹھے ہوتے ہیں
 
Top