مبارکباد مقدس کے صاحبزادے طلحہ تیمور کی آمد :)

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!

بہت بہت بہت مبارک ہو مقدس۔۔۔!

اللہ شاد آباد رکھے آپ کے خاندان کو اور اس نئے چراغ کو۔
 

سید زبیر

محفلین
اللہ کریم طلحہ کو والدین کے لئے بہت با سعادت کرے ۔ اللہ کریم ان کے گھر کو بے انتہا خوشیاں عطا فرمائے ۔ ڈھیروں مبارکباد ۔
 
آخری تدوین:
ماشاء اللہ :)
بہت زبردست خوشخبری
اللہ عمر علم اور بخت میں برکت عطا فرمائے آمین
مقدس اور تیمور کو بہت بہت مبارک ہو
th4.jpg

Baby-cards-wishes-3.gif

71042.jpg

congratulations-1146.gif
 

باباجی

محفلین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ
اللہ نے ہماری گڑیا بہنا کو پیارا سا بیٹا عطا فرمایا ۔۔اللہ پاک مقدس اور تیمور کو اپنے بیٹے طلحہ کی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے
ڈھیروں مبارکباد ۔۔۔ اور جلدی سے کئی من مٹھائی بھجوادو پاکستان ۔۔ تمام محفلین انتظار میں ہیں مٹھائی کے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میرے سے صبح صبح مشکل ہی سے مسکرایا جاتا ہے، اب بندہ سویا اٹھ کر ہی مسکرانا شروع کر دے۔ایسے ہی میں جلدی جلدی اٹھی نماز پڑھی اور سوچ رہی تھی کہ ناشتہ کب تک بنے گا اور پھر کالج کے لیے تیار بھی ہونا تھا۔۔اس دوران موبائل چیک کیا تو یہ خبر پڑھی ۔۔بے اختیار مسکراہٹ لبوں پر پھیل گئی۔۔اور یہ سچی والی مسکراہٹ تھی :)
مجھے بے حد خوشی ہوئی خالہ بننے پر ۔۔:)
بہت مبارکباد مقدس آپی اور تیمور بھیا ۔۔ اور مجھے بھی :)
اللہ تعالیٰ طلحہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین
 
Top