سبھی کو اس عمل میں متحد ہم نے ہوا پایا
کہ سب نے اپنے موقف کو ہمیشہ بے خطا پایا

مجھے تم نے ہمیشہ خود پسندی میں پڑا سوچا
تمھیں میں نے سدا اس سوچ ہی میں مبتلا پایا

مباحث کی مجالس کے مناظر سَرسَری مت لیں
یہ دیکھیں کس نے ان بحثوں میں کیا کھویا ہے کیا پایا​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
مباحث کی مجالس کے مناظر سَرسَری مت لیں
یہ دیکھیں کس نے ان بحثوں میں کیا کھویا ہے کیا پایا
بہت دعائیں
 

ابن رضا

لائبریرین
کہا جو آپ نے ان تین شعروں میں اسامہ جی
حقیقت کے سوا اس میں نہیں کچھ برملا پایا

عمده است. خوش رهیے.
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اچھے اشعار ہیں۔
مباحث کے مناظر کا لیا جانا؟؟؟ یہاں ’نتائج‘ استعمال کرنے میں کوئی حرج ہے کیا؟
 
Top