عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں ۔ فاتح الدین بشیر

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ فاتح بھائی کیا کہنے۔۔۔ بہت لاجواب بہت عمدہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ میری طرف سے بہت ساری داد اس خوبصورت غزل کے لیے :notworthy:

میں غریب الوطن، غریب مزاج
کیا عجب غربتوں میں جیتا ہوں

بھولنا تجھ کو میرے بس میں نہیں
کہنے کو جرّاتوں میں جیتا ہوں
 
فاتح

ممنون ہوں آپ کی محبتوں پر
 
کیا ندرتِ خیال ہے
واہ واہ لطف آ گیا پڑھ کر یہ شعر تو کمال کا ہے
شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں
سنا ہے منٹو مرزا غالب سے بڑی محبت کرتے تھے
اور فرط محبت سے انہیں گالیاں دیا کرتے تھے
آپ کا کلام پڑھتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کیا ہم بھی محبت کے اس درجے پر فائز ہو سکیں گے
اسی طرح لکھتے رہیں اور ہمیں نوازتے رہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
آپ کی بے پناہ محبتوں پر سر تا پا ممنون ہوں
 
فاتح

لائبریرین
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
یہ کون ہے کہ جس کے دل میں ہماری اس قدر محبت جاگی ہے کہ آج ہی اکاؤنٹ بنایا اور ایک ہی مراسلہ لکھا وہ بھی ہماری غزل پر اور اس میں اپنی کتھا لکھ ماری۔۔۔ ویسے اپنے تعارف کے لیے الگ زمرہ موجود ہے۔ ;)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ماشاء اللہ، غزل کی داد نہ دینا تو بہت بڑا ظلم ہو گا، شرک سے ایک درجہ ہی کم
جناب اعجاز صاحب، آپ جیسے بزرگ شاعر سے داد تو یوں بھی ہمیشہ ہی نہال کر دیتی ہے لیکن آج ان خفیہ دوست ریختہ کے مراسلے کے بعد تو جی باغ باغ ہو گیا۔
بہت شکریہ قبلہ سلامت رہیں۔ :)
 
Top