اسکول ٹائم ٹیبل بنانے کا سوفٹوئیر درکار ہے

السلام علیکم
مجھے اسکول ٹائم ٹیبل بنانے کافری سوفٹوئیر درکار ہے۔ جس میں کانفلیکٹس کو بھی دیکھا جاسکے۔ گوگل پر تلاش بسیار کے بعد کوئی مناسب چیز نہیں مل سکی۔ کیا اس سلسلے میں کسی کو تجربہ ہے؟ کیا ایکسل میں کچھ ممکن ہے؟
راہنمائی فرمائیں۔
جزاک اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے اسکول ٹائم ٹیبل بنانے کافری سوفٹوئیر درکار ہے۔ جس میں کانفلیکٹس کو بھی دیکھا جاسکے۔ گوگل پر تلاش بسیار کے بعد کوئی مناسب چیز نہیں مل سکی۔ کیا اس سلسلے میں کسی کو تجربہ ہے؟ کیا ایکسل میں کچھ ممکن ہے؟
راہنمائی فرمائیں۔
جزاک اللہ
گوگل کا اپنا کیلنڈر آزمایا؟
ویسے مائیکروسافٹ آؤٹ لُک میں بھی کیلنڈر ہے
 

اسد

محفلین
آپ نے وہی سوال پوچھا ہے جو میں پچیس سال سے سنتا آ رہا ہوں۔ اگر آپ صرف ٹائم ٹیبل سوفٹویئر ڈھونڈیں گے تو شاید ہی مل سکے گا، تعلیمی ادارے کا ٹائم ٹیبل بنانا مزاق نہیں ہوتا۔ اس میں کئی ڈیٹا بیس ٹیبلز استعمال ہوتے ہیں اور اتنی پروگرامنگ کرنی پڑتی ہے کہ علیحدہ سے یہ پروگرام کوئی نہیں بناتا بلکہ سکول مینیجمنٹ سسٹم میں بطور ایک موڈیول شامل کیا جاتا ہے۔ آپ گوگل پر school management software free اور school management system free ڈھونڈیں اور ملنے والے پروگرامز میں سے اپنی ضرورت کے مطابق پروگرام چن لیں۔

آپ فیڈینا (Fedena) استعمال کر سکتے ہیں، میں نے یہ استعمال نہیں کیا لیکن یہ اوپن سورس سوفٹویئر ہے اور اس کا عربی ترجمہ بھی موجود ہے اس لئے اردو میں بھی ترجمہ اور استعمال ہونا چاہئیے۔ یہ ویب بیسڈ سوفٹویئر ہے اس لئے اپنے سرور پر XAMPP سرور انسٹال کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ صرف ایک کمپیوٹر پر XAMPP کے بغیر بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

ایک بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ چاہے کوئی بھی سوفٹویئر استعمال کریں، انسٹال کرنے کے بعد، ٹائم ٹیبل بنانے سے پہلے بہت سے کام کرنے پڑیں گے۔ فیڈینا کے ٹائم ٹیبل صفحے کی تصویر منسلک ہے۔
timetable.png

بہتر ہو گا کہ آپ کوئی اوپن سورس سکول مینیجمنٹ سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیں۔
 
آخری تدوین:
آپ نے وہی سوال پوچھا ہے جو میں پچیس سال سے سنتا آ رہا ہوں۔
-----------------
بہتر ہو گا کہ آپ کوئی اوپن سورس سکول مینیجمنٹ سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیں۔
جی اوپن سورس سکون مینیجمینٹ سسٹم ہی دیکھ رہا تھا مگر خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ ایک عربک یونیورسٹی کا سوفٹویئر گوگل پر ملا تھا مگر اس سے مدد حاصل نہ ہو سکی۔ اب Fedena بھی چیک کرلیتا ہوں۔ توجہ کا شکریہ
 
Top