حضرات با مقابلہ خواتین

ساقی۔

محفلین
لڑکیاں اگر کہیں باہر جاتی ہیں تو ایک دوسرے کو ان کے نک نیم سے بلائیں گی جیسے لارین کو لارا،جیسمین کو جیس وغیرہ

اور لڑکے
اوئے موٹے،اوئے ہاتھی ، اوئے لعنتی

لڑکے جب کھانا کھانے جاتے ہیں اگر وہ تین دوست ہیں اگر بل پچاس ڈالرز آیا ہے تو تینوں دوست جیب سے بیس بیس ڈالرز نکال کر بل پر رکھ دیں گے
اب جبکہ بل پچاس ہے اور جمع ساٹھ ہو گئے ہیں۔ دس زیادہ ہیں۔ لیکن پھر بھی تینوں میں سے کوئی لڑکا بھی دس واپس لینے پر رضا مند نہیں ہو گا

اور
جب لڑکیاں کھانا کھانے جاتی ہیں بل آنے پر جیب سے موبائل اور موبائل پر کیلکولیٹر باہر آ جاتے ہیں۔

مرد اپنی ضرورت کی چیز خریدے گا چاہے اسے ایک ڈالر کی چیز دو ڈالرز میں خریدنی پڑے
اور
عورت دو ڈالرز کی چیز ایک ڈالر میں خرید لے گی ۔۔اور چیز بھی وہ جس کی ضرورت نہیں بس سیل لگی ہوئی تھی۔

ایک مرد کے واش روم میں گن کر چھے چیزیں ہوتی ہیں
ٹوتھ برش،ٹوتھ پیسٹ،صابن،شیمپو ،شیو کرنے والا ریزر اور تولیہ

اور عورت کے واش روم میں پچاس سے زیادہ چیزیں ہوتی ہیں جن میں سے مرد کو صرف بیس کا پتا ہوتا ہے کہ یہ کیا ہے باقی عورت ہی جانے۔

ہر کسی قسم کی بحث میں عورت کے پاس ایک آخری فقرہ ہوتا ہے

اور
اگر مرد اس فقرے کے جواب میں کچھ کہہ دے تو ایک نئی بحث شروع۔

عورت کو اپنے مستقبل کی فکر ہوتی ہے اور اس وقت تک ہوتی ہے جب تک اسے ایک اچھا شوہر نہ مل جائے

اور
مرد کی مستقبل کی فکر ایک بیوی ملنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔

ایک کامیاب مرد وہی ہے جو اپنی بیوی کے خرچے سے زیادہ پیسے کمائے

اور

ایک کامیاب عورت وہی ہے جو ایسا مرد بطور شوہر پا لے۔

ایک عورت، مرد سے یہ سوچ سے شادی کرتی ہے کہ وہ بدل جائے گا لیکن وہ نہیں بدلتا

اور
ایک مرد عورت سے یہ سوچ کر شادی کرتا ہے کہ یہ نہیں بدلے گی اور وہ بدل جاتی ہے۔

عورت ہمیشہ شاپنگ کے لیے، پودوں کو پانی دینے کے لیے،کچرا پھینکنے کے لیے اور کتاب پڑھنے کے لیے بھی لباس کا خیال کرے گی ڈریس اپ ہو گی

اور
مرد صرف شادی یا جنازے کے لیے ہی تیار ہوتا ہے۔

عورت کو اپنے بچوں کے بارے سب کچھ علم ہوتا ہے۔۔ان کی ڈاکٹر سے اپائنمنٹ،ان کے خفیہ معاشقے،ان کا ہوم ورک،ان کی پڑھائی،ان کے بہترین دوست،ان کا پسندیدہ کھانا،ان کی پسندیدہ کتاب وغیرہ

اور
مرد کو بس یہ علم ہوتا ہے کہ میرے گھر میں میری فیملی رہتی ہے۔

مرد کو صبح ساڑھے سات جانا ہے وہ سات بجے اٹھ کر تیار ہو جائے گا

اور
عورت کو اگر کہیں ساڑھے سات جانا ہے تو تیار ہونے کے لیے پانچ بجے اٹھنا پڑے گا

عورت کی اپنے آئیڈئیل کے لیے دعا
یا اللہ! میرا ہونے والا شوہر کیئرنگ ہو،خوبصورت ہو، اچھا کماتا ہو، مجھے خوش رکھے،میری مشکلات سمجھنے والا ہو، میرے والدین کی عزت کرے،، میری غلطیوں کو اگنور کرے وغیرہ وغیرہ

اور
مرد کی دعا

یا اللہ! خوبصورت ہو۔

مرد کو اپنا آپ آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر باڈی بلڈر لگتا ہے چاہے وہ موٹا ہو

اور
عورت کو اپنا آپ ہمیشہ ہی موٹا لگتا ہے چاہے وہ اسمارٹ ہوں

مرد اگر ایک ہفتہ فیس بک پر نہ جائے تو ایک ہفتے بعد محض بیس یا پچیس نوٹیفیکیشن ہوں گے

اور
اگر عورت ایک ہفتہ فیس بک پر نہ جائے تو اڑھائی سو نوٹیفیکیشن،، سو سے زائد پرائیویٹ میسج اور تین سو سے زائد فرینڈ رئیکوئیسٹ۔

عورت کو خوش کرنا ہے تو اسے پیار دیا جائے ،جینے مرنے کی قسمیں کھائی جائیں،شاپنگ کروائی جائے،باہر کھانا کھلایا جائے

اور
مرد کو خوش ہونے کے لیے پاکستان کا کرکٹ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں جی کوئی قانون شکنی نہیں۔
پوچھا اس لیے تھا کہ ایسی چیزیں اکثر وہیں نظر آتی ہیں۔
اور جو چیز اچھی لگے اسے یہاں ضرور شیئر کرنا چاہیے۔
 
جب میری والدہ تہجد کے وقت اٹھ کر میرے لئے دعا مانگتی ہیں، جب میری بہن ہم بھائیوں میں صلح کراتی ہیں، جب میری بیوی گھر کو سلیقے سے سجاتی ہے اور جب میری بیٹی لاڈ سے میری ٹانگوں سے چمٹ جاتی ہے تو مجھے سمجھ آتا ہے کہ اقبال نے کیوں کہا تھا کہ ع
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
:):):)


 
Top