لالہ رخ

محفلین
وعلیکم السلام اپیا!
ہم نےبھی اب تک صرف بارہ دری کے کھنڈر دیکھے ہیں، اس کا عہد شباب نہیں دیکھے۔ اب اس امید پر یہاں آئے ہیں کہ شام اودھ میں سجنے والی بارہ دری کی رونقیں اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ لیں۔ :):)
شام اودھ" کس کو کہتے ہیں؟
 
شام اودھ" کس کو کہتے ہیں؟
اودھ در ال لکھنؤ کا پرانا نام تھا۔ نوابوں کے دور میں لکھنؤ کے کوٹھوں اور بازاروں میں بڑی رونق ہوا کرتی تھی اسی حوالے سے شام اودھ کی ترکیب مشہور ہے۔ اسی طرح بانسی میں بے شمار مندر اور گھاٹ ہیں، وہاں صبح صبح پجاریوں اور غسل کرنے آنے والوں کی وجہ سے صبح صبح رونق میلا لگا کرتا ہے، لہٰذا بنارس کی صبح مشہور ہے۔ کسی شاعر نے دونوں مناظر کو اپنے کلام میں کچھ یوں پرویا ہے:

بیت گئی ہے صبح بنارس، ہو گئی اودھ کی شام
کہ اب تک رام نہ آئے، مرے گھن شیام نہ آئے

:) :) :)
 
Top