بھئی جلدی سے ٹیچرز کو کال کرو

AMERICAN

محفلین
میں ویب سائٹ ماہر سے سوال کرنے کی گستاخی کر رہا ہوں۔ میری گستاخی کو قبول کیا جائے ۔
نہیں تو ایک ننھا منا طالب علم سمجھتے ہوئے سوال کا جواب دے دیں۔

میں اپنی ایک ویب سائٹ بنائی ہے جب میں اس کو اپ لوڈ کیا تو اس تمام کا تمام ٹیکسٹ تو دکھا دیا لیکن اس میں جو امیجز اور لائنز تھیں ان کو نہیں دکھا ۔ وہاں عجیب سی شکلیں بن گئی ہیں۔ کس مہربان قدر دان کے پاس اس سوال کا جواب ہے۔
ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔

 

باسم

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ آپ نے ایڈرس درست نہیں لکھا
درست یوں ہےhttp://www.jaqtrust.bravehost.com/
میرا غالب گمان ہے کہ آپ نے یہ ویب سائٹ ایم ایس فرنٹ پیج پر بنائی ہے
اور آپ نے ویب سائٹ درست اپ لوڈ نہیں کی
یا تو فائل کے مینو میں پبلش سائٹ کے آپشن کو استعمال کرکے اپ لوڈ کیجیے یا پھر کسی ایف ٹی پی کلائنٹ مثلآ فائلزیلا کو استعمال کرکے
کیونکہ فرنٹ پیج بہت سی فائلیں بلکہ پورے پورے فولڈر مبتدیوں کی چھیڑ چھاڑ کے ڈر سے :lol: چھپا کر رکھتا ہے جنہیں آپ فولڈر آپشن میں show hidden files and folders منتخب کرکے دیکھ سکتے ہیں
میرے بتائے ہوئے مسئلہ کہ تصدیق آپ ہوسٹ میں _derived کے فولڈر کی غیر موجودگی کے ذریعے کرسکتے ہیں
 

AMERICAN

محفلین
باسم بھائی آپ کا اتنے اچھے انداز میں ٹیچ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کا یہی دوستانہ انداز میرے حوصلے اور محنت کو بڑھائے گا۔
والسلام علیکم

امریکن
 

AMERICAN

محفلین
آپ نے ویب سائٹ کے متعلق نہیں بتایا کہ وہ کیسی بنی ہے۔
میں‌ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہے اس کا ایڈریس میں نے اپنے سیگنیچرز میں دیا ہے۔
حوصلہ افزائی کا انتظار رہے گا۔
 
Top