جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

قیصرانی

لائبریرین
کئی گذرے سَن، میرا کم تھا سِن، لئے میں نے سُن ترے گھنگھرو
گیا سینہ چَھن، گیا دل بھی چِھن، جونہی بولے چُھن ترے گھنگھرو

کسی حکیم صاحب کی یہ بہت عمدہ شاعری ہے۔ پوری نظم یا غزل درکار ہے :(
 
سر جی پکڑے گئے آپ، شاعری کا شوق آپ کو بھی ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ان کے مندر، یہ ان کی مسجد، یہ زرپرستوں کی سجدہ گاہیں
اگر یہ ان کے خدا کے گھر ہیں تو ان میں مرا خدا نہیں ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کئی گذرے سَن، میرا کم تھا سِن، لئے میں نے سُن ترے گھنگھرو
گیا سینہ چَھن، گیا دل بھی چِھن، جونہی بولے چُھن ترے گھنگھرو

کسی حکیم صاحب کی یہ بہت عمدہ شاعری ہے۔ پوری نظم یا غزل درکار ہے :(
صنعت تجنیس ایک بار پڑھائی تھی حوا کی بیٹی نے ۔۔۔۔۔ انہی سے پوچھ کر دیکھیے وہ ایسے اشعار جمع کر رہی تھیں۔۔۔۔ :)
 
Top