براے اصلاح ،، رات کا اندھیرا ہو دور ہی سویرا ہو اک حسین وادی میں چاند کا بسیرا ہو

رات کا اندھیرا ہو
دور ہی سویرا ہو
اک حسین وادی میں
چاند کا بسیرا ہو
جھیل کے کنارے پر
آ شیانہ میرا ہو
تتلیوں کا جھرمٹ ہو
بادلوں کا گھیرا ہو
اور میرے کندھے پر
سر وہ ہو جو تیرا ہو
تیرے اجلے چہرے کو
گیسوں نے گھیرا ہو
صرف میری آنکھیں ہوں
اور تیرا چہرہ ہو
جلترنگ ہو کنگن کی
رنگ حیا جو گہرا ہو
بات ہو محبت کی
خامشی کا پہرا ہو
ہوں گلاب سے عارض
آبرو سنہرا ہو
رات کا اندھیرا ہو
دور ابھی سویرا ہو.....
 
را 2 ت 1 کا 2... ا 1 دے 2 را 2 ہو 2
دو 2 ر 1 ہی 2... س 1 وے 2 را 2 ہو 2
اک 2 ح 1سی 2...ن 1 وا 2 دی 2 می 2
چا 2 د 1 کا 2... ب 1 سی 2 را 2 ہو 2
جی 2 ل 1 کے 2 ...ک 1 نا 2 رے 2 پر2...
آ 2 ش 1 یا 2 ...نہ 1 می 2 را 2 ہو 2
تت 2 ل 1 یو 2 ...کا 1 جھر 2 مٹ 2 ہو 2
با 2 د 1 لوں 2 ...کا 1 گھی 2 را 2 ہو 2
او 2 ر 1 می 2 ...رے 1 کن 2 دھے 2 پر 2
سر 2 وہ 1 ہو 2 ...جو 1 تی2 را 2 ہو 2
تر 2 ے 1 اج 2 ...لے 1 چہ 2 رے 2 کو 2
گی 2 سو 1 نے 2 ...گھی 2 را 2 ہو 2
صر 2 ف 1 می 2 ...ری 1 آ 2 نکی 2 ہوں 2
او 2 ر 1 تی 2 ..را 1 چہ 2 رہ 2 ہو 2
جل 2 ت 1 رنگ 2 ...ہو 1 کن 2 گن 2 کی 2
رنگ 2 ح1 یا 2 جو 1 گہ 2 را 2 ہو 2
با 2 ت 1 ہو 2 .. م 1حب 2 بت 2 کی 2
خا 2 م 1 شی 2 ...کا 1 پہ 2 را 2 ہو 2
ہو 2 گ 1 لا 2 ...ب 1 سے 2 عا 2 رض 2
آ 2 ب 1 رو 2 ...س 1 نہ 2 را 2 ہو 2
 
فاعلن = 212 مفاعیلن = 2221 کے مطابق غزل لکھنے کی کوشش کی ہےِ۔
حروف علت (الف، واؤ، ی اور ے) کا وزن کہیں شمار کیا ہے اور کہیں گرا دیا ہے،
میں بہت شکر گزار رہونگا اگر میری مدد فرما دیں
 

الف عین

لائبریرین
بحر میں تو بڑی حد تک کامیاب ہیں، لیکن قوافی میں نہیں۔ کچھ اشعار میں گہرا، چہرا قوافی ہیں، باقی میں گھیرا تیرا۔ ایک ہی قسم کے قوافی لانے کی ضرورت ہے۔
جلترنگ ہو کنگن کی
رنگ حیا جو گہرا ہو
بحر سے خارج ہے، شاید گاف بھی گرایا گیا ہے گجو نہیں گر سکتا۔
ہوں گلاب سے عارض
آبرو سنہرا ہو
سمجھ میں نہیں آیا یوں بھی آبرو مؤنث لفظ ہے
 
بہت بہتر اُستاد محتترم۔ کافی حد تک آپکی بات سمجھ گیا ہوں۔
ابرو کو آبرو وزن کی وجہ سے کیا تھا
رنگ میں ن کو گرا کر رگ کرنے کی کوشش کی تھی،
قوافی الفاظ کی وجہ سے اس غزل کا ٹھیک ہونا ممکن نہیں یا اس پر مزید کام کیا جا سکتا ہے ؟
 
Top