میری کلک گرافیاں

تھوڑا نہیں بہت بہتر ہے۔ خطِ دیوانی کا بھی اپنا حُسن ہے البتہ ہمارے ہاں اسے وہ پذیرائی نہیں مل سکی جو نستعلیق، نسخ، ثلث اورپھر کوُفی کو حاصل ہوئ ہے۔
اسی کو بطور دستخط استعمال کر لیا کریں۔ بہت خوب ! اللہ کرے زورِ "کلک" اور زیادہ۔۔۔
 
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ رہا ہے۔ لیکن اس کا حل میرے لیے بہت آسان ثابت ہوا ہے۔ میں نےاویرا اینٹی وائرس انسٹال کیا ہوا ہے۔ جیسے ہی آپ کلک میں کام کرنے لگیں تو پروگرام شروع کرنے سے قبل اینٹی وائرس پروگرام کے رئیل ٹائم پروٹیکشن آپشن کوڈس ایبل کردیں اور اگر وائرس وارننگ آئے تواگنور کردیں۔
اس طریقہ پر عمل کر کے آپ کلک سے کما حقہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ مجھے بالعموم آوٹ آف میموری ایرر کا سامنا کرنا پڑتا تھا جو اس طریقے پر عمل کرنے سے ختم ہو جاتا ہے۔
امید ہے کہ آپ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ مطلع فرمائیے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

اگر پروگرام میں وائرس موجود ہے تو پھر وارننگ ڈس ایبل کرنے سے تو مسئلہ بڑھ اور پھیل جائے گا۔ کریک شدہ پروگرام عام طور پر وائرس سے متائثر ہوتے ہیں
 
اس لفظ کی تزئین کورل ڈرا میں کی گئی ہے؟ مجھے اس پروگرام میں کام کرنا نہیں آتا اس لیے
خواہش ہے کہ کم از ٹیکسٹ ایفیکٹس کی حد تک مجھے اس میں دسترس حاصل ہوجائے۔
 
اگر پروگرام میں وائرس موجود ہے تو پھر وارننگ ڈس ایبل کرنے سے تو مسئلہ بڑھ اور پھیل جائے گا۔ کریک شدہ پروگرام عام طور پر وائرس سے متائثر ہوتے ہیں
اصل میں اس پروگرام میں شائد وائرس موجود نہ ہو کیونکہ مجھے کافی عرصہ ہوگیا ہے اس طرح پروگرام استعمال کرتے ہوئے۔ ویسے بھی کچھ اینٹی وائرس پروگرامز بعض مخصوص الفاظ کے حامل الفاظ کو وائرس ہی قرار دیتے ہیں خواہ وہ وائرس ہوں یا نہ ہوں۔ بہر حال اینٹی وائرس کے حوالے سے مجھے کافی معلومات حاصل نہیں ہیں۔ میں نے اپنا تجربہ بیان کیا تھا۔ یہ طریقہ میں نے کسی عربی ویب سائٹ پر دیکھا تھا جہاں کلک کے بارے میں بحث کی جارہی تھی، شاید یہی مسئلہ زیرِ غور ہو۔ واللہ اعلم۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر سپائی وئیر ہے تو وہ تو مرتے دم تک کمپیوٹر کے کام کو نہیں روکے گا لیکن آپ کی کی پنچز سے لے کر پاس ورڈز تک، سب کے سب دنیا گھومتے پھریں گے :)
 
designer

محفلین
محمد مصطفی ٰ بھائی یہ ایفکٹ فوٹو شاپ میں بنایا گیا ہے ۔۔۔۔ ایک اور کوشش جوکہ لوگو اسٹائل کے لئے بیسٹ ہے انشا ء اللہ :-P
ic0oj4.jpg
 
designer

محفلین
اور دیکھا جائے تو ۔۔۔بالا تصویر میں آپ کو ظریف لکھا ہوا نظر تو آتا ہوگا لیکن اس میں موجود ZPغور سے دیکھنے پر ہی نظر آتا ہے ۔۔۔
جزاکم اللہ خیر
 
designer

محفلین
جزاکم اللہ خیر۔۔۔محمد مصطفی ٰ بھائی ہم درویش لوگ ہے کوئی ایک ٹھکانا نہیں رکھتے بدلتے رہتے ہیں اپنے ٹھکانے ۔۔۔لیکن اگر آپ گوگل ایمیجز پر ظریف پوپل سرچ کریں تو مل جائینگے
ان شاء اللہ ۔۔۔۔میری کچھ کیلیگرافیاں ۔۔
 
sharfi

محفلین
کلک کا آج کل کون سا ورژن استعمال کر رہے آپ منہاس بھائی؟ مکمل کلک آپ کے پاس ہے کیا؟ میری بھی راہ نمائی کیجیے۔
 
Top