میری کلک گرافیاں

یہ تو کافی پیچیدہ کام لگ رہا ہے۔ مطلب یہ کہ فیس بک یا اس جیسی کسی سائٹ میں تو اپنے اکاونٹ میں تصویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
کوئی سہل طریقہ بتائیے۔ بہرحال جواب کے لیے شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ تو کافی پیچیدہ کام لگ رہا ہے۔ مطلب یہ کہ فیس بک یا اس جیسی کسی سائٹ میں تو اپنے اکاونٹ میں تصویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
کوئی سہل طریقہ بتائیے۔ بہرحال جواب کے لیے شکریہ۔
فیس بک کی تصویر کا یو آر ایل کاپی کر کے اسی طرح بائیں سے ساتویں آئکن جس پر پہاڑیاں اور سورج موجود ہیں، پر کلک کر کے پیسٹ کر دیں :)
 
DuaColoured_zps2066865d.png.html
کلک میں کیا گےا کام
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ نے ایچ ٹی ایم ایل لنک کاپی کیا ہے۔ تصویر پر رائٹ کلک کر کے تصویر کا یو آر ایل کاپی کیجیئے اور وہ یہاں پیسٹ :)
 

designer

محفلین
بہت خوب جناب مصطفی ٰ صاحب ۔۔۔۔۔کمال کی کیلیگرافیا ں ہیں آپ کی ۔۔۔۔۔ اگر ناراض نہ ہو تو مجھے محمد ظریف یا ظریف پوپل کا کیلیگرافی جیسا آپ کا نام مصطفی ٰ لکھا ہوا ہے اگر اس ڈیزائن میں بن جائیں تو کیا ہی بات ہو جناب کی ۔۔۔۔ ناچیز نے بھی ایک کوشش کی تھی بہت پہلے مصطفی ٰ نام کی ۔۔۔۔۔دیکھئے اور بتائیے جناب کیسا لگا۔۔۔۔۔

جزاکم اللہ خیر۔۔۔۔
542877_247573768674901_690415068_n.jpg
 

designer

محفلین
اللہ ُ اکبر ۔۔۔۔ما شاء اللہ بہترین ۔۔۔ڈیزائن ہے ۔۔میرا مطلب تھا جیسے آپ کا نام لکھا ہے مصطفی ۔۔۔میرے نام کے نیچے جو آپ نے چھوٹا لوگو لگا یا ہے اس کی بات میں کر رہا تھا جناب ۔۔۔ویسے جزاکم اللہ خیر میرے بھائی ڈیزائن کے لئے۔۔۔
 
دراصل "مصطفیٰ" ایک مفرد لفظ ہے۔ آپ کے نام میں ایک سے زیادہ الفاظ تھے اس لیے لوگو یا دستخط کی شکل نہیں بن سکی۔ جہاں تک میرے دستخط کی بات ہے تو وہ اتفاقا بن گئے تھے۔ ایک فاونٹین پین استعمال کرتے ہوئے نب ٹوٹ گئی، جو آدھا حصہ محفوظ رہا اسے دیوار کے ساتھ رگڑ کر قلم کی شکل دے دی۔ اسی ٹوٹی ہوئی نب والے قلم سے "مصطفیٰ" لکھا تھا ایک عام سے کاغذ کے تقریبا ڈیڑھ یا دو انچ کے ٹکڑے پر۔ بعد میں کہیں خیال آیا تو سکین کرکے موجودہ شکل دے دی۔ یہ دراصل ایک خاص ترتیب سے لکھا گیا لفظ ہے جس میں تمام حروف نیچے سے اُوپر کی طرف دانستہ لکھے گئے ہیں۔آپ غور فرمائیں کہ کوئی بھی حرف خطِ ثلث کی روائتی ترتیب سے اگلے لفظ سے نہیں ملایا گیا۔
 
آخری تدوین:

designer

محفلین
اہ۔۔ بہت خوب جناب یہ واقعی اچھی کوشش تھی ۔۔۔ جزاکم اللہ خیر ۔۔۔۔۔کچھ عرصہ پہلے یعنی 1اور 2 سال پہلے ہم بھی کچھ ایسے ہی کام کرتے تھے یعنی ہاتھ سے ڈرائنگ کی کتاب میں کیلیگرافی کرتے اور پھر اسکین کرکے کورل ڈرا میں ان کو بےمثال کرتے ۔۔۔ویسے ہم آپ کو بتائیں کہ ہمیں کیلیگرافی الفاظوں کا الف ، ب بھی نہیں آتا ہے بس تین سے چھ یا آٹھ الفاظوں پر مبنی کیلیگرافی کرتے تھے۔۔۔

جزاکم اللہ
 
Top