سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

فرق سمجھانے کا شکریہ محمد یعقوب آسی جی میں گریز کروں گی اب اس لطافت سے ، آپ سب کو مبارک شاعری کے یہ تمام دھاگے

خوشی اپیا ہم باقاعدہ ناراض ہو جائیں‌گے آپ سے۔ خبر دار جو چائے خانے میں ایسے کوسنے سنائے۔ جی بھر کے شعر بگاڑیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا وصال کے بعد آئینہ تو دیکھ اے دوست
خدا کرے کہ تجھے اب نہ عمر بھر دیکھوں
(فراق اور فراز)
 

حماد

محفلین
محمد وارث صاحب لکھتے ہیں
لیجیئے جناب غالب کے ہی اشعار میں سے

نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں
عطا الحق قاسمی صاحب کا بھی شکریہ . -- جنھوں نے شاید آپ سے پہلے ان دو مصرعوں کو اسی طرح اکھٹا لکھا تھا .
 

حماد

محفلین
عطا الحق قاسمی نے غالبا اپنی کتاب "گوروں کے دیس" میں لکھا تھا .

نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں
 

نعیم ملک

محفلین
محسن کے دو مصرعے۔۔ تھوڑی بحر مختلف ہے :chatterbox:
ہر سو خیال یار کی چادر سی تان کر
ہے دشت میں وہ عیش کہ گھر یاد نہیں ہے۔۔
 

شیزان

لائبریرین
داغ دہلوی کے دو مختلف مصرعے

مجھے کوسیں، بلا سے گالیاں دیں
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں بیگانے سے
 

شیزان

لائبریرین
داغ کے دو مختلف مصرعے

غیر جاتا تھا وہاں، میں نے یہ کہہ کر روکا
ٹھہر، او چور، بد اوسان، کہاں جاتا ہے؟
 

شیزان

لائبریرین
پہلا مصرع سلیم کوثر کا ہے اور دوسرا خمار بارہ بنکوی

میرے دشمن میں تجھے قتل تو کر دوں لیکن
سب کہہ رہے ہیں آج فضا خوشگوار ہے
 

شیزان

لائبریرین
پہلا مصرع سلیم کوثر کا ہے اور دوسرا خمار بارہ بنکوی

اک نظر آنکھ اٹھا کر اسے دیکھا تھا سلیم
آنکھوں کی مُخبری کا مزہ ہم سے پُوچھیے
 

شیزان

لائبریرین
پہلا مصرع جون ایلیا کا اور دوسرا خماربارہ بنکوی

تمہارے عارض ولب کی جدائی کے دن ہیں
قِسطوں میں خُود کشی کا مزہ، ہم سے پُوچھیے
 
Top