اردو ٹرانسلیٹر گلاسری

نورالدین

محفلین
اچھی بات ہے۔ میں تو ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپنی ٹرانسلیشن میموری فائلز اپلوڈ کرتا رہتا ہوں وقتاً فوقتاً جسے گوگل اپنی ترجمہ کاری بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بطور مترجم اسے کبھی استعمال نہیں کیا چونکہ میرا کام آفلائن ہی بھلا، کبھی انٹرنیٹ نہ ہو تو کام خراب ہوتا ہے پھر۔
یہ جو ٹرانسلیشن میموری فائلز آپ اپلوڈ کرتے ہيں کیا وہ میری آئی ڈی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ؟
 

سرفروش

محفلین
دوست
میں نے یہ سوفٹ ویئر استعمال کیا ہے ابھی آہستہ آہستہ اس کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ ایک مسئلہ درپیش ہے جب ترجمہ کی ہوئی فائل کو کرییٹ کرتا ہوں تو اس فائل میں اردو کی بجائے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ سوالیہ نشان نظر آتے ہیں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں
 

دوست

محفلین
ٹیکسٹ فائل کو سورس فولڈز میں سیو ایز کریں اور ایکسٹنشن رکھیں .utf8۔ مثلاً file1.utf8۔ تب یونیکوڈ فائلیں بنیں گی۔ اور فائل کو نوٹ پیڈ میں کھول لیں، سادہ ٹیکسٹ فائل ہی ہوتی ہے۔
 

سرفروش

محفلین
شکریہ دوست
میں نے آپ کی ہدایت پر عمل کیا لیکن میری کم علمی کے باعث ناکامی میرا منہ چڑاتی رہی۔ سورس فائل کی ایکسٹینشن utf8 کرنے کے بعد اس کو جب اومیگا ٹی میں اوپن کیا اور ایک سطر کا اردو ترجمہ کرنے کے بعد فائل کرییٹ کی اور ٹارگٹ فولڈر میں جاکر اس کو نوٹ پیڈ میں اوپن کیا تو پھر سے وہی سوالیہ ؟؟؟؟؟؟ نشان۔ بڑی دیر کے بعد مسئلہ کچھ یوں حل ہوا کہ سورس فائل کی ایکسٹینشن utf8 کرنے کے بعد پہلے اسے نوٹ پیڈ میں اوپن کیا اور انگریزی کی ایک سطر کا اردو ترجمہ کیا اور اس کو سیو کردیا ۔ اب اس کو اومیگاٹی میں اوپن کیا دوسری سطر کا ترجمہ کیا اور فائل کرییٹ کی۔ اومیگاٹی کو بند کیا ۔ ٹارگٹ میں پڑی فائل کو نوٹ پیڈ میں اوپن کیا تو اومیگاٹی میں ترجمہ کی ہوئی سطر بھی اردو میں نظر آرہی تھی۔ :)
 

دوست

محفلین
آپ کی فائل ٹیکسٹ فائل ہی رہی ہو گی. ونڈوز سیون اور ایٹ میں ایکسٹنشن شو نہیں ہوتی فائل کی. فولڈر آپشن میں جا کر فعال کرنا پڑتی ہے. اس فائل کے ساتھ file1.utf8.txt والا حال بن گیا ہو گا.
 

سرفروش

محفلین
نہیں بھائی، میں نے فولڈر آپشن کے ویو ٹیب میں جاکر ایکسٹینشن والی آپشن کو ان چیک کردیا تھا۔
 

دوست

محفلین
میرے مطابق تو یہی ایک طریقہ ہے جو میں پچھلے کئی برس سے اومیگا ٹی میں استعمال کرتا چلا آ رہا ہوں۔ ٹیکسٹ کو یوٹی ایف 8 ایکسٹنشن والی سادہ ٹیکسٹ فائل میں سیو ایز کر کے سورس میں رکھو اور ترجمے کے بعد ٹارگٹ سے وہی فائل اردو میں اٹھا لو۔ یہ طریقہ ونڈوز 7 پر بھی استعمال کیا اوراب 8 پر بھی مستعمل ہے۔ سمجھ لیں کہ روزانہ دو فائلیں اسی طریقے سے بنتی ہیں۔ اب آپ کی جانب کیا مسئلہ ہے میں کہہ نہیں سکتا۔ اس کا ہیلپ مینوئل پڑھیں شاید وہاں سے آپ کی غلطی درست ہو سکے۔
 
السلام علیکم، آج سلیم احمد کا پیغام پڑھا جس میں انھوں نے مجھ سے اردو لغت کے مواد کی فراہمی کے لیے کہا ہے۔ میں اس بارے میں ابھی ہاں یا نہ میں جواب دینے سے قاصر ہوں کیونکہ مجھے لغت کو آگے کسے کو دینے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن اردو کے وسیع تر مفاد کے لیے ایسا نہ کرنا خیانت تصور کرتا ہوں۔ میں ان شاء اللہ مقتدرہ کے صدر نشیں جناب انوار صاحب سے ملاقات کر کے ان کو اس دھاگے کی تفصیل عرض کروں گا۔ (شاید کے بہار آئے) وہ ایک نہایت علم دوست شخصیت ہیں لیکن ہر بندے کی کچھ نہ کچھ مجبوریاں بہرحال ہیں ہمیں ان کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔
تھک گئے ہم کرتے کرتے انتظار
اک قیامت ان کا آنا ہو گیا
 

رانا

محفلین
ایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پڑتا چونکہ اول الذکر تو ماضی کی حالت ہے۔ تو سلسلہ یہاں ختم ہوا کہ یہ ٹیکسٹ فائل مترجمین کے کام آ سکتی ہے، لیکن ان کے کام جو اومیگا ٹی استعمال کرتے ہیں۔ اومیگا ٹی ایک اوپن سورس ٹرانسلیشن میموری ٹول ہے، اور استعمال میں آسان بھی، جاوا میں لکھا گیا ہے تو کراس پلیٹ فارم ہے۔ اس میں یہ فائل استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ٹرانسلیشن پروجیکٹ تشکیل دیں (جو کہ ایک فولڈر ہوتا ہے اصل میں) اور اس کے اندر glossary نام کے فولڈر میں یہ فائل رکھ دیں۔ اب آپ جب بھی ترجمہ کریں گے، متعلقہ جملے میں موجود الفاظ کے معانی ساتھ ساتھ آپ کے دائیں طرف گلاسری کے خانے میں نظر آتے رہا کریں گے۔ ملاحظہ کریں
OmegaT-with-UrduGlossary2%25255B2%25255D.png

اور اردو گلاسری فائل یہاں سے زپ میں
سیون زپ میں۔
ان فائلز کے لنک تو ایکسپائر ہوچکے ہیں۔ کیا کہیں اور سے یہ فائلز ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں؟
 
Top