ایس ایم ایف کا سندھی ترجمہ!

السلام علیکم
میں کافی عرصہ سے اس فورم کا ممبر رہا ہوں۔ نبیل صاحب شاید مجھے پہچانتے ہوں کیونکہ میں نے ان سے پی ایچ بی بی کا سندھی ترجمہ کرنے میں مدد لی تھی۔
جناب! ایس ایم ایف کو یونیکوڈ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ خاص طور پر اردو میں دیکھ کر۔ دل میں سوچا کہ کاش سندھی میں بھی یہی ہوجائے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کوئی دوسرا سندھی شاید ہی یہ کام کرے۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ یہ کام میں ہی کرلوں۔ تاکہ کسی نہ کسی کا بھلا ہو جائے۔ اور ساتھ میں میرا بھی!
لیکن پھر مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پی ایچ پی لینگویج نہیں آتی۔ اگلی بار بھی نبیل بھیا سے مدد لی تھی۔ اس بار بھی آپ سب کو ہی ستائوں گا کہ پلیز میری تھوڑی بہت رہنمائی کیجئے کہ میں کس طرح اردو ایس ایم ایف کو سندھی میں ترجمہ کروں۔

آپ کا،
آفتاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آفتاب۔ آپ ‌phpbb کا سندھی میں ترجمہ کر چکے ہیں اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ ترجمے کے کام کے لیے پی ایچ پی پروگرامنگ کا آنا بالکل ضروری نہیں ہے۔ آپ ذیل کے ربط سے ایس ایم ایف فورم ڈاؤنلوڈ کریں:

http://www.simplemachines.org/download

اس کے بعد اس میں موجود Themes\default\languages فولڈر میں موجود فائلوں کا ترجمہ کرنا شروع کر دیں۔ نمونے کے لیے آپ اردو ترجمے کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ایس ایم فورم کا اردو ترجمہ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:

ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ

مثال کے طور پر index.english.php کا ترجمہ index.sindhi.php میں سیو ہوگا۔ اگر ایک مرتبہ سندھی ترجمے کا کام کسی حد تک مکمل ہوجاتا ہے تو ایس ایم ایف فورم کے لیے سندھی سپورٹ پیکج بنانے پر کام کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 
اردو

بھائی مگر جو اردو لینگویج فائلز ہیں، اُن میں اردو ٹھیک نظر نہیں آرہی۔ یعنی ان کی جگہ سکوائر آ رہے ہیں۔ میں نے اُن فائلز کو بابل یونیکوڈ پیڈ میں کھولا تھا۔
اب پلیز بتائیے کہ کس طرح سے سکوائر کی جگہ اردو لائوں تا کہ اس کا ترجمہ کر سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چوکور ڈبے نظر آنے کا ایک ہی مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ کے سسٹم میں اردو سپورٹ انسٹال نہیں ہوئی ہوئی۔ آپ اردو سپورٹ انسٹال کریں۔ اس سے فائلیں ٹھیک نظر آئیں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آفتاب، اردو سپورٹ انسٹال کرنا اردو کی بورڈ انسٹال کرنے سے پہلے کا مرحلہ ہے۔ ذیل کے ربط پر ایک فلیشن ٹیوٹوریل موجود ہے جس میں اس کی تفصیل بیان کی گئی ہے:

ونڈوزXP میں اُردو انسٹال کرنا (متحرک ٹیوٹوریل)

ونڈوز ایکس پی پر اردو انسٹال کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے ذیل کے ربط سے اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے رن کر لیا جائے:

اردو انسٹالر ایکس پی (UrduInstallerXP)
 
مہربانی

جی مہربانی نبیل بھائی،
میں اب اردو کا سندھی ترجمہ میں لگ گیا ہوں۔ ایک دو ہفتوں میں سارا کام ہو جائے گا۔ اس کے بعد دوبارہ آپ کو ہی ستائوں گا! :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آفتاب، اردو ترجمے سے سندھی ترجمہ کرنا زیادہ ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ ایس ایم ایف فورم کے موجودہ ورژن کے اعتبار سے یہ ترجمہ مکمل نہیں ہے اور اس کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ براہ راست انگریزی لینگویج فائلوں کا ترجمہ شروع کر دیں۔
 
Top