عروض کا سافٹوئر

اس سے میری مراد اس طرح کی بحریں ہیں:

بحرِ رمل مسدس مخبون

1- فاعلاتن فعلاتن فعلاتن
2- فعلاتن فعلاتن فعلاتن

یعنی شروع میں اپنی مرضی سے سبب ثقیل یا سبب خفیف لا سکتے ہیں۔

اس طرح کی بحور کوئی زیادہ نہیں صرف تین بحور ہیں۔ ایک یہی بحر رمل ہے۔ دوسرا متقارب کا وہ میر تقی میرؔ والا وزن ہے، تیسرا متدارک کا انشاؔ والا وزن ”انشا جی چلو اب کوچ کرو۔۔الخ“ اس کے علاوہ کسی بحر میں ایسا تصرف مروج نہیں۔ اس لئے یہ بھی کوئی ایسی پریشانی کی بات نہیں۔
 
متلاشی

محفلین
ذیشان بھائی یہ والی بحر شامل نہیں ہے ۔ ۔پلیز اسے بھی شامل کر دیجئے ۔۔
فاعلن مفاعیلن مفاعیلن (بحرِ مشاکل)
 
سید زیشان ! السلام علیکم۔بھائی میرا اکؤنٹ آج کنفرم ہوا ہے۔عروض پہ آپ کی کواش قابلِ ستائش ہے۔انشأ اللہ جو کمی ہے وہ وقت کیساتھ پوری ہوجائے گی۔آپ مبارک کے مستحق ہیں سو آپ کو مبارک۔اور اس کا پھل ہمیں!سلامت رہیں آمین
 
متلاشی

محفلین
ذیشان بھائی بحور کے نام بمعہ ارکان اور مستعمل بحروں کی لسٹ بمعہ زحافات وغیرہ کے لیے آپ سرور راز صاحب کی کتاب ’’آسان عروض ‘‘ کا مطالعہ ضرور کریں ۔۔ اگر ذاتی پیغام میں مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں تو میں یہ کتاب آپ کو سینڈ کر دیتا ہوں۔۔۔ شکریہ
 
سید ذیشان

جی میں یہ بحر شامل کر دیتا ہوں۔

جہاں تک لسٹ کی بات ہے تو مزمل بھائی اس کے اکسپرٹ ہیں، ان کو لسٹ بنانے دیں۔ آج کل میں امتحان میں مصروف ہوں تو یہ کتاب دیکھنے کا وقت نہیں مل سکے گا۔ پھر بھی آپ کے خلوص کے لئے شکریہ :)
 
سید ذیشان

محفلین
سید زیشان ! السلام علیکم۔بھائی میرا اکؤنٹ آج کنفرم ہوا ہے۔عروض پہ آپ کی کواش قابلِ ستائش ہے۔انشأ اللہ جو کمی ہے وہ وقت کیساتھ پوری ہوجائے گی۔آپ مبارک کے مستحق ہیں سو آپ کو مبارک۔اور اس کا پھل ہمیں!سلامت رہیں آمین

ایک بار پھر آپ کی پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔ جو کمی آپ کو نظر آتی ہے آپ اس کی نشاندہی کر دیں تاکہ اس سمت میں بہتری لائی جا سکتے- :)
 
سید ذیشان

محفلین
میں نے شہر مدینہ دیکھا
ایسے جیسے سپنا دیکھا
======================
مندرجہ بالا شعر کی تقطیع نہیں ہوئی

قادری صاحب یہ کس بحر میں ہے؟

"میں نے شہرِ مدینہ دیکھا" کی تقطیع یوں کر رہا ہے:

ہزج مسدّس اخرم اشتر محذوف
مفعولن فاعلن فعولن

میںنےشہرِمدینہدیکھا
====-=-==
 
سید ذیشان

محفلین
یہ تو کوئی عروضی ہی بتا سکتا ہے میں تو محض قیاس کی بنا پر کہہ سکتا ہوں
فعلن فعلن فعلن فعلن

فعلن فعلن والی بحر ابھی شامل نہیں کی ہے۔

پچھلے چند مہینوں سے کافی مصروف رہا ہوں اس لئے اس پر توجہ نہیں دے سکا۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شہر کے نیچے اضافت نہیں ہے
مذکورہ بالا وزن کے مطابق اس کی تقسیم یوں ہوگی شاید:
میں نے۔۔۔۔ ۔شہرم۔۔۔ دینہ۔۔۔ دیکھا
== == == ==
 
سید ذیشان

محفلین
شہر کے نیچے اضافت نہیں ہے
مذکورہ بالا وزن کے مطابق اس کی تقسیم یوں ہوگی شاید:
میں نے۔۔۔ ۔ ۔شہرم۔۔۔ دینہ۔۔۔ دیکھا
== == == ==

وہ میں سمجھ گیا تھا۔

یہ والی بحر کافی پیچیدہ ہے تو اس کے لئے فرصت درکار ہو گی۔ کسی دن بیٹھ کر اس کو شامل کرنے کا منصوبہ بناتا ہوں۔ ایک دو اور بھی ضروری کام رہتے ہیں۔ اس کے بعد ہی یہ سافٹوئر تھوڑا میچیور کہلا سکے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
سافٹوئر میں بحرِ ہندی (فعلن فعلن) کی سپورٹ ڈال دی ہے۔ آپ چیک کر کے بتائیں اگر کہیں پر کوئی مسئلہ ہے۔
اس کے علاوہ بحرِ زمزمہ کی سپورٹ بھی ڈال دی ہے۔

آزاد نظموں پر کام جاری ہے۔ لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

استاد محمد یعقوب آسی صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی کتاب سے متعلقہ صفحات فراہم کئے اور صحیح سمت میں رہنمائی فرمائی۔ اس کے علاوہ مزمل شیخ بسمل بھائی کا بھی شکر گزار ہوں کہ ذاتی مکالمات میں بحور کے ناموں پر بحث سے کافی مستفید ہوا۔ :)
 
آداب، جناب سید ذیشان صاحب۔
 
ٹیسٹ رزلٹ
نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا
== - -= = =- -= = =- - = - -== =
بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف
وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
=- = -- - = == =- = -= - -== =
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
جب شہر کے لوگ نہ رستہ دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
= =- - =- - == = = = - - = --=- -=
بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف
دیوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے دیوانہ کیا
==- = - - =- -= - =- -= === =
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
کیوں رات گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانہ کیا
= =- -= = == = == - -= - -== =
 
مشترکہ بحر کا رزلٹ

نتیجہ
(-) ہجائے کوتاہ
(=) ہجائے بلند
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا
== - -= = =- -= = =- - = - -== =
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
جب شہر کے لوگ نہ رستہ دیں کیوں بن میں نہ جا بسرام کرے
= =- - =- - == = = = - - = --=- -=
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف
کیوں رات گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانہ کیا
= =- -= = == = == - -= - -== =
 
یہاں کچھ تھوڑا سا فرق آیا ہے ویسے فائینل نتیجہ درست آ گیا ہے:

وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
=- = -- - = == =- = -= - -== =

وحشی (2، 2) کو (1) سکوں (1، 2) سے (2) کیا (2) مطلب (2، 2) جوگی (2، 2) کا (1) نگر (1، 2) میں (1) ٹھکانا (1، 2، 2) کیا (1)۔
= = - - = = = = = = = - - = - - = = =

کمپیوٹر نے پانچویں مصرعے کی تقطیع نہیں دکھائی۔ ممکن ہے مجھ سے لکھنے میں کچھ اِدھر اُدھر ہو گیا ہو:
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے پر

۔۔۔۔ نقاصی مقصود نہیں، آپ کی مزید توجہ مطلوب ہے۔

سید ذیشان صاحب۔
 
Top