اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

شاکرالقادری

لائبریرین
ہم نے دھاگہ، دھاگے اور دھاگوں کو لڑی اور اس کے مشتقات سے بدل دیا ہے۔ یہ کافی بڑی تبدیلی تھی جو سیکڑوں فقروں میں موجود تھی۔ نیز یہ کہ دھاگہ اور لڑی کے جنس بھی مختلف ہیں۔ لہٰذا کہیں کوئی فقرہ درست نہ محسوس ہو تو فوری مطلع فرمائیں۔ اس کے علاوہ فصاحت کے حوالے سے مزید بے شمار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں "ختم" اور "ترک" کے مناسب استعمال، "محض" اور "فقط" کا جائزہ، نیز امالے اور جنس و عدد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ احباب اپنی آرا سے نوازتے رہیں تاکہ اس ترجمے کو خوب سے خوب تر بنا کر زین فورو استعمال کرنے والے تمام خواہش مندوں کے لیے جاری کیا جا سکے۔ :) :) :)
یہ آپ نے اچھا کیا ۔۔۔ تھریڈ کا ترجمہ اردو کے تہذیبی پس منطر میں لڑی، سلسلہ یا سلک ہی ہونا چاہیئے تھا۔
اور مجھے تو " آلاتِ دھاگہ" اور صاحب لڑی" کی تراکیب پر بھی اعتراض ہے یہ تراکیب ذوق لطیف پر گراں گزرتی ہیں اور ان میں غرابت پائی جاتی ہے ویسے بھی ہندی اور عربی یا ہندی اور فارسی الفاظ کو اجزائے ترکیبی نہیں بنانا جاہیئے کیونکہ جداگانہ تہذیبوں کے حامل الفاظ کو یکجا کر کے ترکیبی صورت دینے سے بد آہنگی پیدا ہوتی ہے
:)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
برادرم اتنا حتمی فیصلہ تو صادر مت فرمائیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اردو ویب کی اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں کیا اہمیت ہے؟ یونیکوڈ اردو کے عمومی بلاگ، فورم، سی ایم ایس وغیرہ کی ارتقا میں اردو محفل اور اردو ویب کا کیا کردار رہا ہے؟ ایسے درجنوں موازنے درجنوں دفعہ دیکھے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایس ایم ایف یا دیگر فورم سافٹوئیر کسی طور کم تر ہیں، سبھی کے اپنے اپنے مثبت و منفی پہلو ہیں۔ ہر کسی کی ضروریات و ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور انھیں بنیادوں پر مناسب پلیٹ فارم کا تعین کیا جاتا ہے۔ زین فورو کے انتخاب سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کی گئی تھی۔ اور محفل کی انتظامیہ کو اس سافٹوئیر کا مستقبل تابناک محسوس ہوا اور یہ ہمارے بیشتر مسائل کا حل ثابت ہوا اس لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔ :) :) :)
مجھے ابن سعید سے سو فیصد اتفاق ہے۔۔۔ اردو ویب ۔۔۔ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں امہات کے مقام و مرتبہ کی حامل ہے میں اکثر اپنے مراسلوں میں اردو محفل کو۔۔۔ ام المحافل اور ام المجالس کہا کرتا ہوں۔ کوئی بھی معیاری سکرپٹ ایسا نہیں ہے جو اردو محفل نے ٹیسٹ نہ کیا ہو اور اس کی سپورٹ فراہم نہ کی ہو۔ پی ایچ پی بی بی ہو یا سی ایم ایس اردو محفل پر انکے اردو پیکج ریلیز ہوتے رہے ہیں۔۔ خود میرا فورم القلم اردو محفل کی ہی دین ہے۔۔۔ پی ایچ پی بولٹن بورڈ سے زین فورو تک کا کا سفر میں نے اردو محفل کے نقوش قدم پر ہی چلتے ہوئے طے کیا ہے۔ اللہ اردو محفل اور اس کے ارباب اختیار کو سلامت رکھے
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ابن سعید سے سو فیصد اتفاق ہے۔۔۔ اردو ویب ۔۔۔ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں امہات کے مقام و مرتبہ کی حامل ہے میں اکثر اپنے مراسلوں میں اردو محفل کو۔۔۔ ام المحافل اور ام المجالس کہا کرتا ہوں۔ کوئی بھی معیاری سکرپٹ ایسا نہیں ہے جو اردو محفل نے ٹیسٹ نہ کیا ہو اور اس کی سپورٹ فراہم نہ کی ہو۔ پی ایچ پی بی بی ہو یا سی ایم ایس اردو محفل پر انکے اردو پیکج ریلیز ہوتے رہے ہیں۔۔ خود میرا فورم القلم اردو محفل کی ہی دین ہے۔۔۔ پی ایچ پی بولٹن بورڈ سے زین فورو تک کا کا سفر میں نے اردو محفل کے نقوش قدم پر ہی چلتے ہوئے طے کیا ہے۔ اللہ اردو محفل اور اس کے ارباب اختیار کو سلامت رکھے
والسلام

بہت شکریہ شاکرالقادری صاحب، جزاک اللہ خیر۔ آپ کے یہ شفقت بھرے الفاظ ہمارے لیے درحقیقت بہت قیمتی ہیں۔ آپ کی سرپرستی بھی ہمارے لیے سرمایہ افتخار رہی ہے۔

یہ آپ نے اچھا کیا ۔۔۔ تھریڈ کا ترجمہ اردو کے تہذیبی پس منطر میں لڑی، سلسلہ یا سلک ہی ہونا چاہیئے تھا۔
اور مجھے تو " آلاتِ دھاگہ" اور صاحب لڑی" کی تراکیب پر بھی اعتراض ہے یہ تراکیب ذوق لطیف پر گراں گزرتی ہیں اور ان میں غرابت پائی جاتی ہے ویسے بھی ہندی اور عربی یا ہندی اور فارسی الفاظ کو اجزائے ترکیبی نہیں بنانا جاہیئے کیونکہ جداگانہ تہذیبوں کے حامل الفاظ کو یکجا کر کے ترکیبی صورت دینے سے بد آہنگی پیدا ہوتی ہے
:)

اس فورم پر آپ اور آپ جیسے اور بھی بہترین اردو داں موجود ہیں۔ اگر آپ دوست کوئی بہتر متبادل تجویز فرمائیں تو اسے استعمال کرنے پر ضرور غور کیا جا سکتا ہے۔
 
محفل کو ابھی چند ثانیے قبل ایک چھوٹی اپگریڈ فراہم کرائی گئی ہے۔ نیا نسخہ آج ہی جاری ہوا ہے جو کہ زین فورو 1.2 سلسلے کا دوسرا ریلیز کینڈیڈیٹ ہے۔ اس میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں نظر آئے گی سوائے چند بگ فکس کے۔ اس اپگریڈ میں دو منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوا۔ :) :) :)
 
یہ آپ نے اچھا کیا ۔۔۔ تھریڈ کا ترجمہ اردو کے تہذیبی پس منطر میں لڑی، سلسلہ یا سلک ہی ہونا چاہیئے تھا۔
یہ تو بہت عرصہ سے ادھار تھا۔ ہم جب 2008 میں محفل کا حصہ بنے تھے تب سے ہی یہاں دھاگہ لفظ رواج میں پایا۔ گو کہ ہم ذہنی طور پر اسے دھاگہ کہنے پر متفق نہ تھے لیکن وقت کے ساتھ یہ رائج العام لفظ ہماری عادتوں میں شامل ہو گیا۔ دو برس قبل جب زین فورو کا ترجمہ کر رہے تھے تب بھی اس بارے میں سوچا اور کسی سبب فیصلہ دھاگے کے حق میں چلا گیا شاید احباب کا اس لفظ سے مانوس ہونا اس تحریک کا باعث بنا ہو۔ خیر بعد میں برادرم مغزل اور دیگر لطیف ذوق کے حامل احباب کے مشورے پر ہم نے اس کو اپنے مراسلوں میں عموماً دھاگے کے بجائے لڑی کہنا شروع کر دیا اور اس کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھا دیا۔ پھر کئی دفعہ سوچا کہ اب ترجموں میں تبدیلی کر دی جانی چاہیے لیکن ایسے فقروں کی تعداد اور ہماری مصروفیات دونوں ہی طویل القامت ثابت ہوئیں۔ بڑے پیمانے پر تلاش اور تبدیلی کا عمل بھی یہاں ممکن نہ تھا کہ فقرے کچھ کے کچھ ہو جاتے کیوں کہ جنس کا فرق بھی تھا اور دھاگے کو کئی دفعہ امالے کے قاعدے سے بھی استعمال کیا تھا جبکہ یہ معاملہ لڑی کے ساتھ نہیں ہے۔ لہٰذ اس دفعہ جب نئے تراجم شامل کر رہے تھے تو ہمت کر کے اس تبدیلی کو انجام دے دیا۔ :) :) :)
اور مجھے تو " آلاتِ دھاگہ" اور صاحب لڑی" کی تراکیب پر بھی اعتراض ہے یہ تراکیب ذوق لطیف پر گراں گزرتی ہیں اور ان میں غرابت پائی جاتی ہے ویسے بھی ہندی اور عربی یا ہندی اور فارسی الفاظ کو اجزائے ترکیبی نہیں بنانا جاہیئے کیونکہ جداگانہ تہذیبوں کے حامل الفاظ کو یکجا کر کے ترکیبی صورت دینے سے بد آہنگی پیدا ہوتی ہے
:)
ہمارا نہیں خیال کہ "صاحب لڑی" جیسا فقرہ موجود ہے۔ پہلے "صاحب دھاگہ" ایک آدھ جگہوں پر مستعمل تھا جو کہ شاید اپگریڈ کے بعد منظر سے غائب ہو گیا ہے۔ اگر کہیں ایسا کچھ نظر آئے تو احباب مطلع فرمائیں۔ "آلات دھاگہ" جو کہ کل کی تبدیلی کے بعد "آلات لڑی" بن گیا تھا، اب اس کو "لڑی کے اختیارات" کر دیا گیا ہے۔ یہ thread tools کا لفظی ترجمہ تو نہیں ہے لیکن سیاق و سباق میں تقریباً درست مفہوم کا حامل ہے نیز ہم نے عام فہم ہونے کے ناطے اسے لڑی کے آلات پر ترجیح دی۔ ایسا عمل کئی دفعہ نقصان دہ ہوتا ہے کیوں کہ یہی فقرہ مستقبل میں کچھ اور مقامات پر بھی استعمال ہو تو تھوڑا سا امکان رہتا ہے کہ لفظی ترجمے سے گریز اس کا مفہوم ہر جگہ موزوں نہ رہنے دے۔ :) :) :)

تکنیکی ترجمہ کرتے ہوئے تھوڑی بہت بد آہنگی کو ہم تکنیکی مصالحت کا نام دے کر برداشت کر لیتے ہیں۔ مثلاً ترکیب اضافی کی مدد سے کئی دفعہ چھوٹے فقروں سے کام چل جاتا ہے۔ چھوٹے فقرے بہت اہم ہوتے ہیں کیوں کہ طویل فقروں کے ساتھ یہ خطرہ ہمیشہ برقرار رہتا ہے کہ وہ اپنے حدود پار کر کے یا ایک سے زائد سطروں میں ٹوٹ کر نظام کا ظاہری حسن خراب کر بیٹھیں گے۔ اب یہ بات اور بھی اہم ہے جبکہ چھوٹی اسکرین والے آلات کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ کئی دفعہ دیگر مماثل فقروں سے ہم آہنگی کے سبب بھی ایسا کرنا پڑتا ہے۔ مثلاً کہیں "غیر منتخب"، "غیر محذوف" وغیرہ استعمال کیے گئے ہوں تو ان کے ساتھ "نا منظور" کے بجائے "غیر منظور" کو ترجیح دینا گو کہ نا منظور زیادہ عام فہم ہے اور عام استعمال میں ہے۔ ایک اور قسم کی مصالحت جو ہم نے کئی دفعہ کی ہے وہ نئے اصطلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے ہے۔ مثلاً like کا ترجمہ پسند یا پسندیدہ اور dislike کا ترجمہ نا پسند یا نا پسندیدہ کرنے کے بعد unlike کا کیا ترجمہ کیا جائے؟ واضح رہے کہ انگریزی میں بھی unlike کو عام استعمال والے مفہوم میں نہیں استعمال کیا گیا ہے۔ بلکہ اس کو پسندیدگی کے عمل سے رجوع کرنے کے مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے۔ یعنی آپ نے کوئی مراسلہ اضطراری طور پر پسندیدہ قرار دے دیا، گو کہ آپ اس مراسلے کو نا پسندیدہ شمار نہیں کرتے لیکن ایسا بھی نہیں سمجھتے کہ اس کو پسندیدہ کہا جائے لہٰذا آپ اپنی پسندیدگی واپس لینا چاہتے ہیں۔ اب ایسے میں ہم نے اس کا ترجمہ پہلے عدم پسندیدگی کیا کچھ عرصہ بعد محسوس ہوا کہ لوگوں کو شاید مفہوم سمجھ میں نہ آئے لہٰذا اس کو تبدیل کر کے پسندیدگی ہٹائیں کر دیا۔ اس کا نقصان یہ رہا کہ unlike profile post کو "کوائف نامے کے مراسلے سے پسندیدگی ہٹائیں" کرنا پڑا جو کہ ایک طویل فقرہ ہے۔ ایسے ہی ہم follow, follower اور following کے ترجمے کو لیکر بہت متذبذب رہے۔ سوشل میڈیا میں یہ اصطلاحات خاصے عام ہیں۔ ان کا ترجمہ اقتدا، مقتدی اور زیر اقتدا کرنے سے قبل ہم نے کئی دفعہ سوچا کہ کوئی عام فہم لفظ مل جائے لیکن ناکام رہے۔ ویسے تو ان الفاظ میں کوئی قباحت نہیں لیکن مذہبی اصطلاحات میں ان کا مفہوم قدرے دیگر ہے اور ان کا استعمال انھیں کی یاد دلاتا ہے۔ اسی طرح احباب دخول اور خروج کے حوالے سے بھی باتیں کرتے ہیں لیکن اتنے مختصر اور درست معنی والے دوسرے متبادل ہماری گرفت میں نہ آ سکے کہ ان کو تبدیل کرتے۔ :) :) :)

اس بیان کے بعد یہ واضح کر دیں کہ فصاحت و بلاغت کے ساتھ سلیس زبان کا استعمال یقیناً اہم ہے اور ہم اس کی ہمیشہ پذیرائی کرتے ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی نقص یا قباحت محسوس کریں اس پر بات ضرور کریں، اگر فی الفور کوئی نعم البدل ذہن میں نہ آئے تو کم سے کم دوسروں کو متوجہ کرنے میں متامل نہ ہوں۔ ترجمہ کرنا سہل کام نہیں ہے اور عمدہ ترجمہ کرنا تو قطعی سہل نہیں۔ ایک سے زائد احباب مل کر یقیناً زیادہ بہتر نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ابن سعید بھائی، ترجمہ تو زبردست ہو گیا ہے۔
بس لڑی کے آخر میں جہاں 'اس صفحہ کی تشہیر' لکھا ہوا ہے، وہاں
Be the first of your friends to like this.
کو بھی اردو میں کریں اگر ممکن ہو تو۔
 
ابن سعید بھائی، ترجمہ تو زبردست ہو گیا ہے۔
بس لڑی کے آخر میں جہاں 'اس صفحہ کی تشہیر' لکھا ہوا ہے، وہاں
Be the first of your friends to like this.
کو بھی اردو میں کریں اگر ممکن ہو تو۔
وہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کیوں کہ وہ فیس بک کی طرف سے شامل کردہ فقرہ ہے۔ اگر فیس بک والے اردو ترجمہ شامل کر دیں تو اس کا بیڑا بھی پار لگ جائے گا۔ :) :) :)
 
ایک چھوٹی سی اپڈیٹ زبان کے حوالے سے مزید۔ در اصل آج "اردو جدید" کو زبردستی ان احباب کی ترجیحات میں شامل کر دیا گیا ہے جو اب تک "Urdu" کو بطور زبان استعمال کرتے آئے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تعداد کافی تھی اور اس کا سبب یہ تھا کہ جب وی بلیٹن سے زین فورو کی جانب دو برس قبل کوچ کیا تھا تب سبھی کے لیے اس زبان کو طے شدہ مقر کیا گیا تھا۔ بیشتر احباب کو ان ترجیحات کا علم نہیں ہوتا یا پھر وہ کبھی کچھ تبدیل کرنے کے بارے میں سوچتے ہی نہیں۔ شروع شروع میں جب محفل کے لیے زین فورو کی منصوبہ ہو رہی تھی تبھی ایک جامع ترجمہ شامل کرنے کی بات ہوئی تھی لیکن اس کام کے لیے وقت اور افرادی قوت درکار تھی۔ :) :) :)

زین فورو میں ایڈمن اور پبلک انٹرفیس کے فقروں کو علیحدہ شناخت کرنے کی سہولت ترجمے کے نظام میں موجود نہیں ہے بلکہ سبھی مشترک ہے۔ لہٰذا ہم نے زین فورو کا ٹیمپلیٹ کھنگال کر اس میں سے ان سارے فقروں کی شناخت کی جو یوزر انٹرفیس پر نظر آنے والے تھے۔ ایڈمن سیکشن کا ترجمہ دانستہ نہیں کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں یہ ہونا تھا کہ جو مشترک فقرے تھے وہ ایڈمن سیکشن میں بھی جا بجا نظر آنے لگتے لہٰذا نبیل بھائی نے ایک ایڈ آن لکھا جو ایڈمن سیکشن کی زبان کو انگلش ہی رکھے خواہ پبلک سیکشن کسی بھی زبان میں منتخب کیا جائے۔ نبیل بھائی نے علالت کے باوجود فوری طور پر ایک مکمل ترجمہ فراہم کیا جو کہ زین فورو سے ترجمے کی فائل ایکسپورٹ کر کے کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کیا گیا تھا اور ہم اس دوران سست روی سے سیاق و سباق دیکھ کر تھوڑا تھوڑا کر کے علیحدہ ترجمہ کرتے رہے۔ ہم نے اس بات کا بھی خیال رکھا کہ فقرے ممکنہ حد تک نیوٹرل کر دیے جائیں جو جنس کے فرق سے مطلق ہوں۔ مثلاً کوئی فقرہ ہو "کیا آپ واقعی یہ مراسلہ حذف کرنا چاہتے ہیں؟" بظاہر یہ فقرہ محض جنس مذکر کے لیے ہے لہٰذا بہتر صورت یہ ہوگی کہ "کیا آپ واقعی یہ مراسلہ حذف کرنا چاہتے/چاہتی ہیں؟"۔ ہم نے ایسے فقروں کو کبھی دوسرے انداز میں لکھ دیا اور کبھی مجہول صیغوں سے تبدیل کر دیا مثلاً "کیا واقعی یہ مراسلہ حذف کر دیا جائے؟" :) :) :)

یوں نبیل بھائی کا ترجمہ ابتدا میں مکمل تھا جبکہ ہمارا ترجمہ سیاق و سباق دیکھ کر بتدریج کیا جاتا رہا۔ ہم نے سامنے نظر آنے والے فقروں پر زیادہ توجہ مرکوز کی اور ڈھکے چھپے فقرے وقت کے ساتھ سامنے آتے رہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مزید ایڈ آن شامل ہوئے تو مزید نئے فقرے بھی شامل ہوئے اور اردو جدید میں سامنے نظر آنے والے فقروں کی ترجمہ کاری جاری رہی۔ جب اردو جدید میں خاطر خواہ تراجم شامل ہو گئے تو اس کو طے شدہ زبان مقرر کر دیا گیا۔ لہٰذا مہمانان اور نئے آنے والے صارفین اس کو اردو جدید میں دیکھنے لگے جبکہ لاگن ہونے کے بعد اس زبان میں جو کہ صارف کی ترجیحات میں محفوظ ہو۔ :) :) :)

اب وقت آ گیا ہے کہ ایک ترجمے کو ریٹائر کر دیا جائے تاکہ پوری توجہ محض اردو جدید پر مرکوز کی جا سکے اور اس کو مزید بہتر، مستحکم، جامع اور مکمل کیا جا سکے۔ ایک ساتھ دو تراجم کی دیکھ ریکھ وقت طلب بھی ہے اور اس میں دیگر مسائل بھی ہیں۔ مثلاً کسی محفلین کو کسی کام کا طریقہ کار بتایا جائے تو یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ دوسرے ترجمے میں فقرے مختلف ہو سکتے ہیں۔ نبیل بھائی کے ترجمے کی بعض خصوصیات بہت اہم ہیں۔ مثلاً وہ کئی مقامات پر زیادہ عام فہم ہیں، ان میں پچھلے نظاموں کا ذائقہ موجود ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس میں نبیل بھائی کا لہجہ شامل ہے۔ گو کہ اب اس ترجمے پر مزید کام نہیں کیا جائے گا لیکن اس کو محفل کا حصہ رکھا جائے گا تاکہ جو احباب اس ترجمے کے عادی ہو گئے ہیں اور تھوڑی بہت انگریزی کی آمیزش کے ساتھ گزارہ کرنا چاہتے ہیں وہ اس کو پھر سے منتخب کر سکیں۔ اس کے علاوہ اس ترجمے کو دیگر زین فورو مالکان کو ان کی فرمائش پر دستیاب کرایا جا سکتا ہے جو اس کو جوں کا توں استعمال کرنا چاہیں یا اس میں اپنی ضروریات کے مطابق تبدیلی کرنا چاہیں۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

گل بانو

محفلین
پہلے ہی کون سا سمجھ آتی تھی جو تبدیلیاں پریشان کن ہوں گی :) البتہ یہ ڈبہ ( باکس ) جس میں ٹائپ کر رہے ہیں کچھ سُونا سا لگ رہا ہے یا شایداس میں سے رنگ اڑ گئے ہیں :) باقی سب اچھا ہی ہوگا یہاں بیٹھے ذہین لوگوں سے اچھی اُمید ہے سب کے لئے نیک تمنائیں :)
 

کھوکھر

محفلین
تبھی کہوں فورم کچھ تبدیل لگ رہا ہے
لیکن اچھا لگ رہا ہے محفل کی پوری ٹیم کو مبارک ہو
 
مدیر کی آخری تدوین:
ہمارا خیال ہے کہ نبیل بھائی اردو ایڈیٹر کے انٹرنیٹ ایکسپلورر والے مسائل دور کرنے میں مصروف ہیں اور اس کے زیر اثر یہ مسئلہ سامنے آیا ہے۔ ہم نے بھی محسوس کیا ہے کہ متعلقہ بٹن کی مدد سے یو آر ایل داخل نہیں ہو رہا۔ :) :) :)
 
بی بی کوڈ استعمال کرنے کے آپشن سے شاید یہ مسئلہ حل ہوسکے۔۔۔
جی ہاں فی الحال یہ طریقہ کارگر ہے لیکن اردو مین بی بی کوڈ کا استعمال کون سا آسان ہوتا ہے۔ بائی ڈائریکشنل ٹیکسٹ فلو کے باعث ہر کوئی آسانی سے بی بی کوڈ تائپ نہیں کر سکتا۔ :) :) :)
 
Top