آٹھویں سالگرہ کچھ سوالات محفل اور محفلین کے حوالے سے

نیرنگ خیال

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
کام والے دن روزہ نہیں لگتا تو چھٹی والے دن بھلا روزہ کیا کہے گا۔

کہیے کیسے مزاج ہیں؟
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام میری طرف سے بھی سب کو محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔
محفل کی لیٹ لطیف حاضر ہے :blushing::blushing::blushing:۔
اس وقت اطلاعات اور ٹیگز کو بالکل نہیں دیکھ رہی کہ سحری کا وقت ہونے والا ہے سو آج بس یہیں تک کر پاؤں گی اور اس میں بھی کافی وقت لگا ہے۔
زحال آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اب تک یاد رکھا ۔ ابھی یہیں سے آغاز کرتی ہوں باقی کے جوابات پھر کسی دن دونگی ۔ ان شاءاللہ
redroseanimation.gif
1- آپ کی ملاقات کون کون سے محفلین سے ہوچکی ہے؟
ایک محفلین سے تو روز ملاقات ہوتی ہے شیشے کے سامنے :p
باقی ملاقات تو کسی سے نہیں ہوتی البتہ فون پر بات ہو چکی ہے۔
redroseanimation.gif

2- آپ کو کس محفلین سے ڈر لگتا ہے ؟1- سعود بن سعید بھائی سے 2 نبیل بھائی سے 3- شمشاد بھائی سے
جس زمانے میں،میں نے محفل جوائن کی تھی تب سب انہیں ڈراتے تھے اور کوئی بھی ان سے نہیں ڈرتا تھا :p
ان میں سے تو کسی سے نہیں بلکہ جن سے ڈر لگتا تھا اس نے بھی اب آرام سے بات ہو جاتی ہے بغیر کسی ڈر خوف کے۔
سچ بات تو یہ ہے کہ تینوں ایڈمینز بہت ہی مہربان اور مددگار اور نرم مزاج ہیں۔
بلکہ انہی کی حوصلہ افزائی اور اپنائیت کی وجہ سے ایک میں ہی کیا باقی سب بھی ابتک یہاں ہیں۔

شمشاد بھائی
شروع شروع میں شمشاد بھائی ہی تھے جنہوں نے میری بہت مدد کی محفل کو سمجھنے میں اور مجھے اردو ٹائپنگ میں بھی خاصی مدد کی اور خوب ساری حوصلہ افزائی بھی۔


نبیل بھائی
انتہائی سلجھے ہوئے اور نفیس انسان ۔شروع شروع میں نبیل بھائی کو میں نے اتنا تنگ اور پریشان کیا کہ ان کا کہنا تھا کہ باقی محفلین ان سے ڈرتے ہیں لیکن یہ مجھ سے ڈرتے ہیں یعنی میری ایموشنل بلیک میلنگ سے۔ :p
نبیل بھائی نے بھی ہمیشہ بہت حوصلہ افزائی کی ہے اور اچھے کمنٹس دیے ہیں سو ان سے بھی کیا ڈرنا ۔اب کافی عرصے سے بات چیت نہیں ہوئی تو تھوڑی بہت جھجھک محسوس ہوتی ہے بس۔

سعود
سعود کے ساتھ تو بیک وقت کئی رشتے محسوس ہوتے ہیں۔اکثر مجھے شفیق والد کی طرح نصیحتیں بھی کرتے ہیں تو کبھی ایک بیٹے کی طرح لاڈ اٹھواتے اور فرمائش کرتے ہیں تو کبھی ایک بھائی کی طرح خوب ساری مستیاں شرارتیں اور راز و نیاز اور تنگ کرنا تو کبھی ایک استاد اور دوست کی طرح سمجھانا ۔
redroseanimation.gif

3- اگر آپ کو ایک کسی ایک محفلین کے لیے کھانا بنانا پڑے تو کس کے لیے اور کیا بنائیں گے؟
اف تب بھی کھانا بنانا پڑے گا ۔ںہیں :sad2:
اگر وہ محفلین کچن میں تھوڑی بہت مدد اور ڈھیر ساری مزے مزے کی باتیں اور گوسپ کی ہامی بھرے تو جو چاہے وہ ملے گا۔
redroseanimation.gif

4- محفل میں سب سے اچھا شاعرانہ ذوق کس کا ہے - کوئی تین نام بتائیں؟
:confused::eek::cautious::shock::worried::surprised::shocked:
اس کے جواب میں تو میں صرف تین ہوائی فائیر ہی کر سکتی ہوں :p
اس معاملے میں تو میں خاصی بدذوق،بے ادب ہوں کہ وہ کیا ہے نا کہ شاعری مجھے تو بہت پسند ہے لیکن شاعری کو میں نہیں پسند سو دوستی ہی نہیں ہو پاتی اس سے ۔
redroseanimation.gif

5- سب سے اچھی حس مزاح کن 3 محفلین کی لگتی ہے آپ کو؟
اپنی اپنی جگہ اور موقعے کی مناسبت سے سب ہی خوب ہیں۔
پرانے ممبران میں
شمشاد بھائی،ظفری،محب،آبی ٹوکول،محسن حجازی،فاتح،جہانزیب، زونی،زینب،بوچھی ،عثمان

اب جو نیا اضافہ ہوا ہے ان میں جن کے کمنٹس مس نہیں کرنے چاہیں اور نا ہی میں مس کرتی ہوں، تھی کہنا چاہیے اب تو
ان میں پہلا خیال آتا ہے۔

گولو مولو نین کا
@ عاطف بٹ جو کہ محفل کے کامن فیکٹر بھی ہیں کہ سب ہی کی ان سے ملاقات ہو چکی ہے ۔
رانا
شہزاد ناصر بھائی
امجد میاںداد

موڈ میں ہوں تو زحال کے کمنٹس بھی ہنسانے نا سہی تو مسکرانے پر ضرور مجبور کرتے ہیں۔ :p

نواسے نے اگر اگلے کی واٹ نا لگانی ہو تو ان کے بھی کمنٹس بہت اچھے ہوتے ہیں۔ :LOL:
باقی دوسروں کی خالص لکھنوؤ اور گاڑھی اردو کی وجہ سے کافی اچھی اچھی باتیں مجھے سمجھ نہیں آتیں ۔
redroseanimation.gif

6- سب سے مفید اور معلوماتی مراسلے کس محفلین کے ہوتے ہیں آپ کے خیال میں؟
میرا خیال اس بارے میں کچھ نہیں کہ رہا کہ کافی غائب رہنے کی وجہ سے اندازہ ہی نہیں رہا کہ آجکل چل کیا رہا ہے یہاں۔
ویسے اسکے جواب دو طرح کے ہو سکتے ہیں ایک پوسٹ کے لحاظ سے اور دوسرا کمنٹس کے لحاظ سے تو ان میں مجھے میری عقل کے لحاظ سے پوسٹس اور شیئرنگ میں نیلم ، محسن وقار،میانداد ، شہزاد ناصر بھائی (باقی نام ذہن میں نہیں آرہے اس وقت)
تبصرے،کمنٹس یا پوسٹس پر جوابات مجھے
عاطف بٹ ،نین ، شمشاد بھائی ،سعود ،عینی اعوان ،فرحت،مقدس مہ جبین،نایاب بھائی ، رانا اور آپ یعنی زحال کے اچھے لگتے ہیں ۔ (تھوڑی سی اقرابا پروری) :p
redroseanimation.gif

7- آپ نے محفل میں کب اور کس کے بتانے پر شمولیت اختیار کی؟
اپنے دل کے کہنے اور گوگل چاچو کے بتانے پر۔
redroseanimation.gif

8- آپ محفل میں عام طورپر کتنا وقت صرف کرتے ہیں اور کس وقت داخل ہوتے ہیں؟
ایک وقت تھا کہ محفل پر آنے کے بعد جانا ہی بھول جاتا تھا اورپھر ڈانٹ پر ہی مجبوراً اٹھنا پڑتا تھا لیکن اب مصروفیات اور ترجیحات بدل گئی ہیں سو یہاں چاہ کر بھی اب آنا نہیں ہو پاتا۔ لیکن اس کے باوجود محفل کبھی دل و دماغ سے نہیں نکلی جاتی اور یہاں آنے کو دل بے چین رہتا ہے۔
redroseanimation.gif

9- محفل میں آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ سیکش کون سا ہے ؟
اب کیا کہوں کہ اس وقت تو سمجھ ہی نہیں آ رہا کہ کہاں سے شروعات کی جائے۔
سیاست،شاعری اور مذہب والے سیکشنز میں جانا نہیں ہوتا باقی سب پسند ہیں ۔
redroseanimation.gif

10- کون سے تین محفلین ہیں جن سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ؟
میں تو ہر وقت سیکھنے کو تیار ہوں لیکن کوئی سکھاتا ہی نہیں۔ :p
کافی محفلین ہیں ہیں جب سے بہت کچھ سیکھنا چاہوں گی لیکن وہ سکھائیں تب نا۔

1)سعود سے کافی کچھ سیکھا ہے نا صرف محفل کے حوالے بلکہ ذاتی زندگی میں بھی جب بھی کچھ مشکل لگے اور سمجھ نا آئے کھٹ سے سعود کو تکلیف دی کہ سعود کیا کروں اور یہ کیسے ہو گا ؟
جزاک اللہ خیر سعود اس کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور پیار

2) ادا قیصرانی سے جنہیں میں سہیلی بھی کہتی ہوں کہ ان کا بھی بہت سر کھاتی ہوں کہ ادا سہیلی اس کے لیے کیا کروں وغیرہ
ادا کی سب سے زبردست بات کہ جب تک میں وہ چیز سیکھ نا لوں وہ جان نہیں چھوڑتے بلکہ سر کھاتے رہتے ہیں کہ آپی آیا کہ نہیں / اب آپ خود کر کے دکھائیں :ROFLMAO:
جزاک اللہ خیر ادا سہیلی :)
اللہ آپ کو خوش رکھے اور آپ کے علم میں ڈھیر سارا مزید اضافہ کرے۔
باقی تیسرے نمبر پر بہت کچھ تو نہیں تھوڑا بہت بہت سوں سے سیکھا ہے سو نام نہیں لکھ رہی۔

اب سحری کا وقت آگیا اس لیے باقی پھر کبھی کسی اور دن :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں بار بار آنکھیں مل رہا ہوں اور اپنے آپ کو یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ یہ تعبیر ہی ہے ناں۔ کہیں میں سوتے ہوئے کوئی خواب تو نہیں دیکھ جس کی یہ تعبیر ہے۔ نہیں یہ تو وہی والی اردو محفل والی تعبیر ہے۔

کہاں تھیں اتنے عرصے سے؟
 

زبیر مرزا

محفلین
بات جو دل سے نکلتی ہے اثررکھتی ہے - دیرآید درست آید بلکہ یوں آید کے سب محفلین کے لیے
سالگرہ کا سرپرائز گفٹ بن کے آئیں ( میرے لیے سرپرائزنہیں کہ مجھے آپ کی آمد کا انتظار--یقین کے ساتھ تھا اوراس دھاگے پر خاص طورپر:))
تعبیرمیں شکریہ نہیں کہوں گا یہ لفظ کم ہے- یہ محفل آپ کی ہے اور محفلین نے آپ کو شدت سے یاد کیا آپ کے تفصیلی کمنٹس کی کمی تھی
جس سے ماحول خوشگوار بن جاتا ہے - آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ تعالٰی آپ کو خیرِ کثیرعطا فرمائے
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
زبیر مرزا بھائی ۔۔۔ لگتا ہے آپ واقعی ہماری تحریروں کے اسیر ہوگئے ہیں ۔ اس دھاگے کے جوابات ، جواب # 327 ، صفحہ # 17 پر بتاریخ 4 جوالائی سن 2013 بوقت ِ شب 11:05 مرحمت فرماچکا ہوں ۔ ;)
نہیں نہیں میں نے آپ کو جوابات کے لیے نہیں تعبیر کو ویلکم بیک کہنے کے لیے بُلایا ہے:)
 

نیلم

محفلین
:bighug:
ارے واہ تعبیر آپی آئی تھیں ۔ویلکم بیک آپی :)
اب آتی رہیے گا پھر سے غائب مت ہوجایئے گا
اور میری پوسٹس پسند کرنے کا بہت شکریہ آپی :lovestruck:
 

نایاب

لائبریرین
بات جو دل سے نکلتی ہے اثررکھتی ہے - دیرآید درست آید بلکہ یوں آید کے سب محفلین کے لیے
سالگرہ کا سرپرائز گفٹ بن کے آئیں ( میرے لیے سرپرائزنہیں کہ مجھے آپ کی آمد کا انتظار--یقین کے ساتھ تھا اوراس دھاگے پر خاص طورپر:))
تعبیرمیں شکریہ نہیں کہوں گا یہ لفظ کم ہے- یہ محفل آپ کی ہے اور محفلین نے آپ کو شدت سے یاد کیا آپ کے تفصیلی کمنٹس کی کمی تھی
جس سے ماحول خوشگوار بن جاتا ہے - آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ تعالٰی آپ کو خیرِ کثیرعطا فرمائے
آمین ثم آمین
محترم زبیر مرزا بھائی ۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ کے یقین کو سدا قائم و دائم رکھے آمین
 

تعبیر

محفلین
میں بار بار آنکھیں مل رہا ہوں اور اپنے آپ کو یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ یہ تعبیر ہی ہے ناں۔ کہیں میں سوتے ہوئے کوئی خواب تو نہیں دیکھ جس کی یہ تعبیر ہے۔ نہیں یہ تو وہی والی اردو محفل والی تعبیر ہے۔

کہاں تھیں اتنے عرصے سے؟
ہاہا ہا
محفل کی سب سے خوبصورت بات کہ جتنی بھی دیر سے آؤ بلکہ گم ہی ہو جاؤ پھر بھی کوئی نہیں بھولتا کسی کو بھی۔
بس شمشاد بھائی نا ہی پوچھیں کہ کہاں تھی :) آپ کو تو پتہ ہے کہ مجھے آنے جانے کی عادت ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
بات جو دل سے نکلتی ہے اثررکھتی ہے - دیرآید درست آید بلکہ یوں آید کے سب محفلین کے لیے
سالگرہ کا سرپرائز گفٹ بن کے آئیں ( میرے لیے سرپرائزنہیں کہ مجھے آپ کی آمد کا انتظار--یقین کے ساتھ تھا اوراس دھاگے پر خاص طورپر:))
تعبیرمیں شکریہ نہیں کہوں گا یہ لفظ کم ہے- یہ محفل آپ کی ہے اور محفلین نے آپ کو شدت سے یاد کیا آپ کے تفصیلی کمنٹس کی کمی تھی
جس سے ماحول خوشگوار بن جاتا ہے - آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ تعالٰی آپ کو خیرِ کثیرعطا فرمائے
بہت بہت شکریہ زحال :)
دعاؤں اور اتنے سارے خلوص کے لیے جازک اللہ خیر اور آپ کے لیے بھی ڈھیر ساری دعائیں ۔
شکریہ تو میری طرف بنتا ہے وہ بھی ڈھیر سارا کہ آپ نے یاد رکھا اور مہ جبین کہ ہاتھ پیغام بھی بھجوایا لیکن کوشش کے باوجود جلد آنا نا ہو سکا ۔
کمنٹس تو ابھی دیر لگے گی کہیں بھی دینے میں کہ ابھی کافی کچھ مس کیا ہے میں نے جو پڑھنا ہے۔
آپ کچھ جھٹ پٹ ری کیپ جیسا کچھ دیں نا :p
یہ کیا بس ایک یہی دھاگہ جب کہ بہت مزے مزے کے اور تھریڈز بن سکتے ہیں محفل اور محفلین کے حوالے سے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور یونہی ہنستے اور ہنساتے رہیے :)
 
Top