اچھی مثنوی کی قسط ہے۔ ماشء اللہ۔ بس ان کچے آموں پر بھی ایک داغ لگ گیا ہے، اسے دور کر دیں۔
چکھا
اور
دکھا
قوافی بدل دیں۔ یہ درست نہیں۔

بہت بہت شکریہ استاد صاحب رہنمائی فرمانے کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔
چکھا اور دکھا آپس میں قوافی نہیں بن سکتے؟ اگر وضاحت فرمادیں تو نوازش ہوگی۔
 
چکھا میں چ پر فتحہ ہے اور دکھا کی د پر کسرہ؟

رہنمائی کا بہت شکریہ جناب!
جزاکم اللہ خیرا۔
ویسے میرے ذہن میں یہ تھا کہ حرفِ روی چونکہ ”کھ“ ہے اور وہ متحرک ہے تو اب ماقبل کی حرکت کی مطابقت ضروری نہیں۔
 
اکڑشاہ اور ماہِ رمضان
اکڑشاہ بے حد پریشان تھا
کہ اب جارہا ماہِ شعبان تھا
بالآخر ہوا ختم شعبان بھی
اور آیا مہینوں کا سلطان بھی
لگا کرنے فوراً وہ تیاریاں
وہ لے آیا کھجلا بھی اور پھینیاں
اکڑ شاہ نے رج کے کیں سحریاں
تلافی کو پھر کرلیں افطاریاں
یہ روزے لگے اس کو بھاری بڑے
مشاغل سبھی ترک کرنے پڑے
کہا سب سے مجھ کو بڑے کام ہیں
عبادت ، ریاضت کے ایام ہیں
بالآخر رکھے اس نے روزے سبھی
دکھا چاند پھر آگئی عید بھی
تو ”آم“ اور ”چشموں“ سے واقف تھے جو
دیا فطرہ سب نے اکڑشاہ کو
کھِلی اس کے دل میں خوشی کی کلی
وہ سمجھا اسے اس کی عیدی ملی
نماز اس نے پھر عید کی ، کی ادا
سنی بھانجوں کی پھر اس نے صدا
اکڑماموں! عیدی ہماری کہاں؟
اکڑشاہ کو تھا نہ اس کا گماں
کسی کو نہیں دی تھی عیدی کبھی
مگر بچے چڑھ دوڑے اب کے سبھی
ملے اس کو فطرے میں جو چار سو
ہر اک کو دیے چاروناچار سو
اسامہ سے قصے اکڑشاہ کے
نہ جاؤ گے سن کر بنا واہ کے
 
اسامہ بھائی مزا آگیا ساری قسطیں پڑھ لیں واقعی بہت خوب ۔۔۔مجھے یعقوب آسی انکل کی بات اچھی لگی کہ اکڑ شاہ کا کوئی نام رکھ دیجئے ۔۔۔۔اور تو اور کہاں آپ نے کہا تھا مہینہ میں ایک کی بات اور یہاں ایک ہی دن میں تین قسطیں لگتا ہے آج طبیعت خوب اچھی تھی بالکل موڈ میں ۔۔۔۔اور ہم تو یہاں پڑے سوتے رہے شام میں بیدار ہوئے ۔۔۔۔ڈھیروں دعائیں اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کچھ الفاظ کے مناسب تر متبادل موزوں کر لئے جا یئں تو شاید بہتر ہو۔ مثلا" فریموں کی بجائے چشموں ۔ اور بورڈ کی بجائے لوح یا تخت یا تختی وغیرہ اس طرح بچوں کا ذخیرہ الفاظ اور برتاؤ بہتر ہو۔
باقی ”بیان کے سحر“ کی داد اپنی جگہ۔:-P
 
اسامہ بھائی مزا آگیا ساری قسطیں پڑھ لیں واقعی بہت خوب ۔۔۔ مجھے یعقوب آسی انکل کی بات اچھی لگی کہ اکڑ شاہ کا کوئی نام رکھ دیجئے ۔۔۔ ۔اور تو اور کہاں آپ نے کہا تھا مہینہ میں ایک کی بات اور یہاں ایک ہی دن میں تین قسطیں لگتا ہے آج طبیعت خوب اچھی تھی بالکل موڈ میں ۔۔۔ ۔اور ہم تو یہاں پڑے سوتے رہے شام میں بیدار ہوئے ۔۔۔ ۔ڈھیروں دعائیں اگلی قسط کا شدت سے انتظار رہے گا ۔

تعریف کا شکریہ۔
۱۔ اکڑشاہ نام ہی تو رکھا ہے ایک فرضی کردار کا جس کے واقعات میں مزاح ہو۔
۲۔ مہینے میں ایک ہی لکھ رہا ہوں، اب تک یہ تین ہی ہوئی ہیں، پہلی قسط ماہنامہ ذوق و شوق کے جون کے شمارے میں شائع ہوئی تھی، دوسری جولائی اور تیسری اب اگست کے شمارے میں ہے جو اس وقت پریس میں ہے، چونکہ اصلاح کروانی ہوتی ہے اس لیے رسالے میں بعد میں شائع ہوتی ہے پہلے یہاں پوسٹ کردی جاتی ہے۔
۳۔ موڈ اور طبیعت تو الحمدللہ پچھلے کافی دنوں سے بہتر ہے۔
۴۔ اگلی قسط انشاءاللہ عن قریب پوسٹ کروں گا، لکھ لی ہے کچھ نوک پلک درست کر رہا ہوں اس کا نام ہے: ”اکڑشاہ نے اسکوٹر سیکھی“
۵۔ کوئی قابل اعتراض بات نظر آئے تو بلاجھجھک بتائیے گا تاکہ رسالے میں اچھی سے اچھی تحریر شائع ہو۔
 
کچھ الفاظ کے مناسب تر متبادل موزوں کر لئے جا یئں تو شاید بہتر ہو۔ مثلا" فریموں کی بجائے چشموں ۔ اور بورڈ کی بجائے لوح یا تخت یا تختی وغیرہ اس طرح بچوں کا ذخیرہ الفاظ اور برتاؤ بہتر ہو۔
باقی ”بیان کے سحر“ کی داد اپنی جگہ۔:-P

بہت اچھی بات کہی سید صاحب آپ نے، میں کرتا ہوں تبدیل۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 
تعریف کا شکریہ۔
۱۔ اکڑشاہ نام ہی تو رکھا ہے ایک فرضی کردار کا جس کے واقعات میں مزاح ہو۔
۲۔ مہینے میں ایک ہی لکھ رہا ہوں، اب تک یہ تین ہی ہوئی ہیں، پہلی قسط ماہنامہ ذوق و شوق کے جون کے شمارے میں شائع ہوئی تھی، دوسری جولائی اور تیسری اب اگست کے شمارے میں ہے جو اس وقت پریس میں ہے، چونکہ اصلاح کروانی ہوتی ہے اس لیے رسالے میں بعد میں شائع ہوتی ہے پہلے یہاں پوسٹ کردی جاتی ہے۔
۳۔ موڈ اور طبیعت تو الحمدللہ پچھلے کافی دنوں سے بہتر ہے۔
۴۔ اگلی قسط انشاءاللہ عن قریب پوسٹ کروں گا، لکھ لی ہے کچھ نوک پلک درست کر رہا ہوں اس کا نام ہے: ”اکڑشاہ نے اسکوٹر سیکھی“
۵۔ کوئی قابل اعتراض بات نظر آئے تو بلاجھجھک بتائیے گا تاکہ رسالے میں اچھی سے اچھی تحریر شائع ہو۔

اکڑ شاہ سے لگ رہا ہے کہ وہ انسان مغرور ہو گا جبکہ کہانی میں مجھے ایسا کہیں محسوس نہیں ہوا ۔اللہ کرے موڈ اچھا ہی رہے تاکہ ہمیں اچھی اچھی چیزیں پڑھنے کو ملتی رہے ۔ہم اگلی قسط کا بہت شدت سے منتظر ہیں ۔اللہ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے ۔ہماری ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے۔:noxxx:
 
ان شاء اللہ اب اس کا خیال رکھوں گا کہ اس مزاحیہ نام ”اکڑشاہ“ کا معنی بھی اس کردار اور اس کے واقعات پر منطبق ہو۔:)
خوش رہیں۔
 
ملائکہ

محفلین
واہ بھئی زبردست ۔۔۔ یہ بہت اچھی لگ رہی ہے مجھے ساری۔۔۔۔ یہ تو مشہور ہوجائیں گی بہت۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
واہ بھئی زبردست ۔۔۔ یہ بہت اچھی لگ رہی ہے مجھے ساری۔۔۔ ۔ یہ تو مشہور ہوجائیں گی بہت۔۔۔ ۔:battingeyelashes:

بہت شکریہ تعریف اور حوصلہ افزائی کا۔
ظاہر جب ملائکہ(فرشتے) کسی چیز کی تعریف کردیں تو اسے تو مشہور ہونا ہی پڑے گا نا۔:)
 
Top