اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

عثمان

محفلین
جو چلتی ہیں ان سے سر و کار نہیں۔ ہم تو یہاں کشیدگیاں بر طرف کرنے بیٹھے ہیں۔ چار لوگوں کو اپنے مخالف کھڑا کرنے نہیں۔

دیکھیے برادرم۔ محفل قوانین منطق کا کلیہ تو ہیں نہیں کہ سو فیصد Objectivity تلاش کی جائے۔ جو فیصلہ ہوگا وہ کسی کے مزاج کے مطابق اور کسی کے مزاج کے خلاف ہوگا۔
مزید یہ کہ آپ تمام لوگوں کو تمام وقت خوش بھی نہیں رکھ سکتے۔
 
ویسے جب سے عوام الناس نے کشیدگی کے خلاف احتجاج کیا ہے کشیدگی کرنے والے ارکان کہیں غائب ہیں یہ لوگ کچھ اور کشید کرتے تو ہمارا بھی بھلا ہوتا :grin:
آپ تو ابھی بھی یہاں موجود ہیں:D ۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کشیدگی کو ہوا دینے میں آپ نے بھی حسبِ توفیق کافی حصہ ڈالاہے۔ نہ آپ مذہب اور مذہبی شعار کے خلاف استہزائیہ انداز اختیار کرتے، نہ بعض ارکان اشتعال میں آکر ہر کسی کو اپنے اشتعال کی لپیٹ میں لیتے۔۔۔سیدھی سی بات ہے، جب مذہب سے بقول آپکے،آپکا کوئی لینا دینا ہی نہیں، تو پھر آپ ان دھاگوں میں جاکر کیوں خامہ فرسائی کرتے ہیں، مقصد محض دوسرے کو اشتعال دلانا ہی محسوس ہوتا ہے۔
 
آپ تو ابھی بھی یہاں موجود ہیں:D ۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کشیدگی کو ہوا دینے میں آپ نے بھی حسبِ توفیق کافی حصہ ڈالاہے۔ نہ آپ مذہب اور مذہبی شعار کے خلاف استہزائیہ انداز اختیار کرتے، نہ بعض ارکان اشتعال میں آکر ہر کسی کو اپنے اشتعال کی لپیٹ میں لیتے۔۔۔ سیدھی سی بات ہے، جب مذہب سے بقول آپکے،آپکا کوئی لینا دینا ہی نہیں، تو پھر آپ ان دھاگوں میں جاکر کیوں خامہ فرسائی کرتے ہیں، مقصد محض دوسرے کو اشتعال دلانا ہی محسوس ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اب آپ اسی دھاگے میں دیکھ لیجئے، کتوں کی تصاویر پوسٹ کرکے آپ نے اپنے تئیں مذہبی بحث کرنے والے افراد کو کیا قرار دیا ہے۔۔۔یہ اشتعال انگیزی نہیں تو اور کیا ہے؟
 
S. H. Naqvi

محفلین
واہ کیا بات کی، یہ تو باوزن علقمی کی اس بات کے ہےکہ بحث ختم ہوئی یا ہلاکو خان کو بلاؤں:biggrin:
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں بھائی یہ مقصد بالکل بھی نہیں کہ اسکا دروازہ کھٹکھٹا کر اسکی امی جان کو شکایت لگانی ہے۔ بلکہ مقصد یہ تھا کہ مذہب کے دھاگوں میں جو بھی گفتگو کرتا ہے اسکی وہ گفتگو اس کی اصل شناخت کے ساتھ ریکارڈ ہورہی ہو۔ کیونکہ پس منظر یہ ہے کہ جیسے میرا نام رانا ہے یہاں پر۔ اب میں یہاں غصے میں آکر اپنا غبار جس طرح بھی نکال دوں کہ مجھے کون جانتا ہے جس کی نظروں کی شرمندگی کا مجھے خیال ہو۔ میں اگر آپ کو خانہ بدوش بھکاری عورتوں کی طرح ہاتھ نچا نچا کر سنانا شروع کردوں کہ تم ڈیش تمہارا باپ ڈیش تمہارا فلاں ڈیش تو بھلا بتائیں کہ کیا میں اپنے اصل نام اور شناخت سے آپ کو اس طرح بازاری زبان میں مخاطب کرنے کی ہمت کرسکوں گا؟ اگر یہاں میری اصل شناخت ظاہر ہورہی ہو تو میں تو اس تصور سے ہی مرجاؤں گا کہ اب یہ ہمیشہ کے لئے دنیا میں ریکارڈ ہوگیا اور جو جو کبھی بھی اسے دیکھے گا جو مجھے جانتا ہوگا وہ میرے بارے میں کیا سوچے گا!! میں نے تو اپنے آپ کو سامنے رکھ کر یہ تجویز دی تھی کہ شائد میری طرح دوسرے بھی اس معاملے میں حساس ہوں گے تو محفل کا ماحول خوشگوار بنا رہے گا۔
مثال سے برا مت منائیے گا صرف آپ کو سمجھانے کے لئے دی تھی ورنہ آپ سے مجھے بہت دوستانہ تعلق ہے محفل پر۔;)

میں ذاتی طور پر اس تجویز کے خلاف ہوں۔ جنونی افراد کا جب دماغ پھرتا ہے تو وہ کچھ بھی کرنے پر تل جاتے ہیں۔ اس لئے ذاتی شناخت لازمی کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان زیادہ ہوگا
 
میں ذاتی طور پر اس تجویز کے خلاف ہوں۔ جنونی افراد کا جب دماغ پھرتا ہے تو وہ کچھ بھی کرنے پر تل جاتے ہیں۔ اس لئے ذاتی شناخت لازمی کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان زیادہ ہوگا
قیصرانی کی بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے ایک فورم پر میری کسی کے ساتھ بحث ہوگئی تھی بحث بہت آگے تک چلی گئی اور ایڈریس وغیرہ تک پہنچ گئی تھی میں نے اس بندے کو اپنا ایڈریس دے دیا مخالف پنجاب سائڈ کا رہنے والا تھا دو تین دن کے بعد میرے ماموں زاد بھائی جو کہ ذرا متشد قسم کے خیالات و افکار رکھتے ہیں اور ایک شدت پسند جماعت کے مقامی امیر بھی ہیں مجھے کہا کہ آپ نے فلاں بندے کے ساتھ کچھ بحث وغیرہ کی ہے میں نے کہا ہاں میں نے کی ہے تو انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خبردار آئندہ کبھی بھی اصل نام اور پتہ کے ساتھ کسی شدت پسند سے بحث و تکرار نہ کرنا تمہاری رپورٹ آئی ہے میں نے واپس رپورٹ بھجوا دی ہے کہ یہ پتہ فرضی ہے اس پر اصل بندہ نہیں رہتا ہے
 
رانا

قیصرانی بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ انٹرنیٹ پر یہ تجویز نہ صرف ناقابل عمل ہی ہے بلکہ ہمارے ملکی ماحول میں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ میں نے قیصرانی بھائی کی پوسٹ کے جواب میں ایک جوابی مراسلہ بھی لکھا جس میں یہی امکان ظاہر کیا تھا لیکن پھر کسی وجہ سے پوسٹ نہیں کیا۔ اس میں یہی بات میں نے لکھی تھی کہ جنونی افراد کا دماغ جب پھرے تو خود بھلے کچھ نہ کریں لیکن شدت پسند عسکری ونگز کو رپورٹ ضرور کردیں گے کہ بھائی یہاں آپکی ضرورت ہے۔:):) اور اب آپ نے تصدیق کردی کہ ایسا نہ صرف ممکن ہے بلکہ آپ کے ساتھ ہوچکا ہے۔ ویسے آپ تسلی رکھیں میں اگر کوئی بندہ بھیجوں گا تو اسے پوری پکی پٹی پڑھا کر بھیجوں گا کہ بھائی تمہیں کوئی کتنا ہی کہے کہ یہ پتہ فرضی ہے اور یہاں کوئی روحانی بابا نہیں رہتے تم نے ایک نہیں سننی اور تلاش جاری رکھنی ہے۔:)
 
منصور مکرم

محفلین
ا۔
اس میں رانا صاحب نے بالکل معقول تجویز دی ہے کہ مذہب کے زمرے میں صرف کسی بھی مذہب، فقہ، مسلک کی صرف اچھائیاں بیان کی جانے کی اجازت ہو اور کسی کے خلاف کچھ بولنے والوں کے وارننگ سسٹم کے بعد رکنیت سے محروم کر دیا جائے۔
اور میرا خیال ہے کہ ایسا ممکن ہے۔

خیر یہ ایک خیال ہے جو کہ ضروری نہیں درست ہو۔ کیونکہ کسی مذہب کی صرف اچھائی بیان کی جائے تو یہ تو تصویر کا ایک ہی رُخ ہوا، محفل کا مزہ تو تب ہے کہ دوسرا رُخ بھی دکھایا جائے لیکن دلائل اور اصول اور سلیقے کے ساتھ۔نیز اخلاق کو ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔ بحث مباحثہ بری بات نہیں اگر سلیقے اور برائے تعمیر ہو۔

ہاں کوئی بے ہنگم صرف تنقید برائے تخریب کرئے تو بے شک اسکو تنبیہ کی جائے۔
 
حسان خان

لائبریرین
کیونکہ کسی مذہب کی صرف اچھائی بیان کی جائے تو یہ تو تصویر کا ایک ہی رُخ ہوا، محفل کا مزہ تو تب ہے کہ دوسرا رُخ بھی دکھایا جائے

میں یہاں اچھائی یا برائی کا سوال ہی محسوس نہیں کرتا، کیونکہ سارے عظیم مذاہب یکساں خوبصورتی کے حامل ہیں اور سب مذاہب اور فِرَق کے ہی نوعِ انساں پر اور عالمی تمدن کی تشکیل میں احسانات رہے ہیں۔ اگر ہمیں کسی دوسرے مذہب میں خوبصورتی نظر نہیں آتی تو شاید اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنی پیدائشی چار دیواری سے کبھی باہر نکل کر اپنے پڑوسی کے مذہب اور اُس کی مذہبی روایات پر ہمدردانہ نظر ڈالنے کی کوشش ہی نہیں کی ہوتی۔

اور جس 'دوسرے رخ' کے طرف آپ کا اشارہ ہے اُن کا تعلق مذاہب سے کم اور اُن مذاہب سے وابستہ ناہنجاروں سے زیادہ ہے۔

اپنے اسلام کی مثال لیجیے۔ اسلام جیسا عظیم ترین اور جمالیاتی لحاظ سے انتہائی خوبصورت مذہب اپنے تمدنی دامن میں حافظ و رومی، غالب و انیس، خلافتِ عثمانیہ وعثمانی تہذیب اور ان جیسی بے شمار چیزوں کی پرورش کرتا آیا ہے۔ اگر اس کا کوئی 'دوسرا رخ' ہے تو وہ ننگِ اسلام اور ننگِ اجداد ذہنی مریضوں کی خباثت ہے جس نے اسلام اور اسلامی تمدن کو عالم میں ایسا عاجز کر چھوڑا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی 'مسلمانیت' پر ہی شرم محسوس کرنے لگے ہیں۔ آپ خود ایمانداری سے بتائیے کہ اسلام اور اسلامی تمدن پر ناہنجاروں اور بدترین مثالوں کو بنیاد بنا کر تنقید کرنا یا بالفاظِ دیگر 'دوسرا رخ' دکھنا کتنا منصفانہ فعل ٹھہرتا ہے؟

بالکل اسی انداز سے کبھی دوسرے لوگوں کے عظیم مذاہب اور اُن کی روایات کے بارے میں بھی سوچ کر دیکھیے گا۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بالکل اسی انداز سے کبھی دوسرے لوگوں کے عظیم مذاہب اور اُن کی روایات کے بارے میں بھی سوچ کر دیکھیے گا۔
بالکل! ہر بندے کا دین و مذہب اسکے لئے عظیم ہے۔ کسی کو بھی ڈنڈے کے زور پر یا دیگر غیر منصفانہ ہتھکنڈوں سے اپنے مذہب کی طرف راغب نہیں کیا جا سکتا۔
 
منصور مکرم

محفلین
میں یہاں اچھائی یا برائی کا سوال ہی محسوس نہیں کرتا، کیونکہ سارے عظیم مذاہب یکساں خوبصورتی کے حامل ہیں اور سب مذاہب اور فِرَق کے ہی نوعِ انساں پر اور عالمی تمدن کی تشکیل میں احسانات رہے ہیں۔ اگر ہمیں کسی دوسرے مذہب میں خوبصورتی نظر نہیں آتی تو شاید اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنی پیدائشی چار دیواری سے کبھی باہر نکل کر اپنے پڑوسی کے مذہب اور اُس کی مذہبی روایات پر ہمدردانہ نظر ڈالنے کی کوشش ہی نہیں کی ہوتی۔

اور جس 'دوسرے رخ' کے طرف آپ کا اشارہ ہے اُن کا تعلق مذاہب سے کم اور اُن مذاہب سے وابستہ ناہنجاروں سے زیادہ ہے۔

اپنے اسلام کی مثال لیجیے۔ اسلام جیسا عظیم ترین اور جمالیاتی لحاظ سے انتہائی خوبصورت مذہب اپنے تمدنی دامن میں حافظ و رومی، غالب و انیس، خلافتِ عثمانیہ وعثمانی تہذیب اور ان جیسی بے شمار چیزوں کی پرورش کرتا آیا ہے۔ اگر اس کا کوئی 'دوسرا رخ' ہے تو وہ ننگِ اسلام اور ننگِ اجداد ذہنی مریضوں کی خباثت ہے جس نے اسلام اور اسلامی تمدن کو عالم میں ایسا عاجز کر چھوڑا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی 'مسلمانیت' پر ہی شرم محسوس کرنے لگے ہیں۔ آپ خود ایمانداری سے بتائیے کہ اسلام اور اسلامی تمدن پر ناہنجاروں اور بدترین مثالوں کو بنیاد بنا کر تنقید کرنا یا بالفاظِ دیگر 'دوسرا رخ' دکھنا کتنا منصفانہ فعل ٹھہرتا ہے؟

بالکل اسی انداز سے کبھی دوسرے لوگوں کے عظیم مذاہب اور اُن کی روایات کے بارے میں بھی سوچ کر دیکھیے گا۔
بعض باتوں کے ساتھ متفق اور بعض کے ساتھ غیر متفق۔وضاحت سے فی الحال معذرت
 
Top