آج صبح کیا ہوا تھا رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم میں ؟

1101847063-1.jpg
1101847063-2.gif
 
ایک غیر ملکی شخص جو برطانیہ کا شہری ہے، کراچی کے اردو سپیکنگ عوام کے مینڈیٹ کی اس طرح توہین کر رہا ہے اور یہ قوم صمّ بکمّ عم ّبنی کھڑی ہے۔ ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہئیے، خامہ انگشت بدنداں ہے اسے کیا لکھئیے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو محمود بھائی یہ قصور کراچی کے اردو بولنے والے عوام کا ہے ناکہ برطانوی شہری کا۔

انہوں نے اسے اتنی ڈھیل ہی کیوں دی ہوئی ہے۔
 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شکیل عمر،سلیم تاجک اور فاروق سلیم کو معطل کر دیا
ربط: http://beta.jang.com.pk/Print.aspx?ID=102131
کراچی… متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی رابطہ کمیٹی کے اراکین شکیل عمراورسلیم تاجک کو تنظیم سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن فاروق سلیم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ معطل کیے گئے افراد سے کوئی رابطہ نہ رکھا جائے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین ایم کیو ایم کو اس کی اصل نظریاتی اساس پر واپس لانے کے لیے مسلسل تطہیری عمل میں دن رات مصروف ہیں۔ الطاف حسین دن میں 21 سے 22 گھنٹے لگاتار کام کر رہے ہیں اور صرف 2,3گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق تطہیری عمل میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کی مشاورت کا بھی مکمل عمل دخل ہے۔کل نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے فون پر بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا تھا کہ زمینوں اور مکانوں پر قبضے میں ملوث افراد کے لیے ایم کیو ایم میں کوئی گنجائش نہیں۔ پارٹی میں رہتے ہوئے کسی کو ٹھیکے داری کی اجازت نہیں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں تطہیر کا عمل شروع ہوچکا ہے جومکمل تطہیر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر سے لے کر ٹھیلے والے تک اگر کسی ذمہ دار یا کارکن نے کسی سے چندہ مانگا تو اسے تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا جائے گا۔
 

یوسف-2

محفلین
اب ایسا بھی نہیں ہے۔ یہ سب سیاسی گیم کا حصہ ہے۔ موصوف قائد کے چہیتے ہیں اور بہت جلد ان کا ”ٹرانسفر“ لندن آفس میں ہوجائے گا۔
 
Top