پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری - میڈ اینڈ اپگریڈ ان پاکستان فائٹر ٹرینر جیٹ

عسکری

معطل
پاکستان کے ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کو ملک کا لیڈنگ ائیروناٹیکل کمپلکس کہا جا سکتا ہے ۔ حالیا ادوار مین جو زبردست ترقی کی ہے پی اے سی نے اس کی ایک جھلک یہاں پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ سپیشلی آخری 15 منٹوں میں پاکستان مین جہاز سازی اور الیکٹرونکس ایوینکس سازی ضرور دیکھیں ۔
یوٹیوب

اور جن کی یو ٹیوب نہیں ہے وہ یہاں ہائی ڈیفینیشن میں دیکھیں
 

عسکری

معطل
کچھ نام رہ گئے آپ ایک ٹیگ نامہ لکھ کر رکھ لو یار جو لگا دیا کرو :grin: کچھ کو ٹیگ فیل ہو گیا
 

سید زبیر

محفلین
جیتے رہیں عسکری ! زبردست حوصلہ افزا ویڈیو
2003 اور 2007 کے درمیانی عرصے میں جے ایف تھنڈر ، کامرہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس ، مشاک اور بغیر پائلٹ طیارے سے متعلق میرے کئی مضامین نیوز ، نیشن اور اردو اخبارات میں شایع ہوئے تھے ۔ آپ نےتو واقعی کمال کر دیا ۔ بہت خوب
 

عسکری

معطل
جیتے رہیں عسکری ! زبردست حوصلہ افزا ویڈیو
2003 اور 2007 کے درمیانی عرصے میں جے ایف تھنڈر ، کامرہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس ، مشاک اور بغیر پائلٹ طیارے سے متعلق میرے کئی مضامین نیوز ، نیشن اور اردو اخبارات میں شایع ہوئے تھے ۔ آپ نےتو واقعی کمال کر دیا ۔ بہت خوب
ان جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مشینری کے حصول استمال اور فورتھ جنریشن جیٹ بنانے کے بعد پاکستان کو ہم ایک بہتر ایوی ایشن پروڈیوسر ملک کہہ سکتے ہیں ۔ یاد رہے مین پاور ایک اہم ترین شئے ہے اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے دماغ مل کر ہر طرح کے چیلنج سے نبر آزما ہو سکتے ہیں ۔ پی اے سی اب ایک ورلڈ کلاس ایوی ایشن سٹی کہا جا سکتا ہے ۔
 
PAC notebook اور PAC ereader اور ٹیبلٹ کی بات خاصی حوصلہ افزا ہے ۔ یقینا یہ چیزیں پاکستان کی ترقی میں خاصی معاون ثابت ہو سکتی ہیں اگر اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا جا سکے۔

PCB stuffing کی خبر بھی خاصی خوش کن ہے۔
 

عسکری

معطل
PAC notebook اور PAC ereader اور ٹیبلٹ کی بات خاصی حوصلہ افزا ہے ۔ یقینا یہ چیزیں پاکستان کی ترقی میں خاصی معاون ثابت ہو سکتی ہیں اگر اسے بڑے پیمانے پر پھیلایا جا سکے۔

PCB stuffing کی خبر بھی خاصی خوش کن ہے۔
جی بالکل لیکن ملٹری کے سر درد کی مستقل دوا ہو گئی اب ائیر فورس سٹنگ ڈک نہین بنے گی کبھی اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں موجود تمام جہازوں کے لیے کام کیا جا رہا ہے اس طرح اب پاکستنا دنیا کے ان چند ممالک کی صف میں آ کھڑا ہوا ہے جن کا اپنا ایوی ایشن انڈسٹریل بیس موجود ہے ۔
 

عمراعظم

محفلین
زبردست عسکری بھائی۔ کسی بھی شعبہ میں اپنے ملک کی ترقی حوصلہ افزا اور خوش کن ہے۔ اللہ ہمیں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔ آپ کا بہت شکریہ۔
 

پردیسی

محفلین
واہ کیا بات ہے ۔۔۔ ساڈے پاکستان دا کوئی جوڑ نہیں
بھائی جی شئیر کرنے کا شکریہ ۔۔میری معلومات میں اضافہ ہوا ہے
 

سید زبیر

محفلین
پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس ہماری بے لوث عسکری قیادت کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے 1965 کی جنگ میں جب ہمارے دوست امریکہ نے ہم سے آنکھیں پھیر لیں اور اسلحہ کی سپلائی بند کردی تو اس وقت پاک فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل نور خان مرحوم اور جنرل ایوب خان مرحوم نے چین کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا اس منصوبہ کی ترقی اور پاکستانی انجینئیرز ، ٹیکنیشنز کے اخلاص اورصلاحیتوں نے اس منصوبے کو اس قابل بنایا کہ بہت جلد اس کو وزارت دفاعی پیداوار کے تحت کر دیا ۔آج یہ اس قابل ہے کہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ کئی دوست ممالک اپنے طیارے یہاں سے اوور ہال کراتے ہیں اور یہاں کے تیار کردہ چھوٹے طیارے برامد کیے جاتے ہیں ۔
نہ صرف پی اے سی بلکہ ، اے ڈبلیو سی (آئر ویپن کملپیکس ) واہ آرڈیننس فیکٹری ، ٹیکسلا ہیوی ری بلڈ فیکٹری پاکستان کا قابل قدر سرمایہ ہے ۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے اور ان کی حفاظت کرے (آمین ثم آمین)
 
Top