تعارف میرا تعارف

اردو محفل میں خوش آمدید

یہ بتائیے کبھی طول شب فراق ناپنے کا اتفاق ہوا؟
دعوہ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کو۔۔۔
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجیے۔۔۔

میں شمشاد بھائی سے اتفاق کرتا ہوں ڈاکٹر صاحب۔۔
خیال رہے آپ کہہ چکے ہیں:
اس سے کیا فرق پڑتا ہے جناب۔ میرے نزدیک ریاضی اور ادب میں مماثلت ہے۔
الرٹ آئن سٹائن نے کہا تھا
PURE MATHEMATICS IS THE POETRY OF LOGICAL IDEAS

اب آئن اسٹائن کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔۔۔:)
 

زین

لائبریرین
KwULv.png
مجھے تو اس کی اب سمجھ آئی کہ
آپ نے خوش+ آم+دید لکھا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم،

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
پہلے تو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کو اور سب بھی ممبر کو
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب
ہمیں آپ سے ان شاء افادہ ہوگا۔
 
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب:welcome:
ریاضی ایک ایسا مضمون ہے جس کو دیکھ کر ہی مجھے موت پڑتی ہے:( ۔اور آپ نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے :eek::zabardast1:
اللہ تعالیٰ آپکے علم میں مزید اضافہ فرمائے اور اس پیارے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنیکی توفیق عطا فرمائے:notworthy:
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ڈاکٹر شفیق، میں تو محض مریض ہوں، کمپاؤنڈر بھی نہیں۔ ویسے پی ایچ ڈی کرتے کرتے بھاگ لیا تھا!!
 

ملائکہ

محفلین
محفل میں خوش آمدید بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ اتنے پڑھے لکھے ہیں آپ۔۔۔۔ امید ہے محفل آپکو پسند آئے گی اور آپ بہت جلد مانوس ہوجائیں گے۔۔۔
 
Top