کیا الطاف بھائی برطانیہ میں یہودیوں کے خلاف بول سکتے ہیں؟ (از انصار عباسی)

عاطف بٹ

محفلین
1518.gif
ربط
 

نایاب

لائبریرین
حیرانگی ہے کہ وہ جو اسلامی تعلیمات کے بنیادی اجزاء ہی سے لا علم ہیں ۔ جانے کس صورت نظریئہ پاکستان اور اسلام کا دفاع کر پائیں گے ۔۔۔
 

پردیسی

محفلین
انصار عباسی صاحب سچ اور حق بات کرتے ہیں۔میری نظر میں ان کے پائے کا صحافی پاکستان میں نہیں ہے۔
باقی رہی بات الطاف صاحب کی تو جو عباسی صاحب نے کہہ دیا وہی سچ ہے۔۔جس دن الطاف بھائی نے یہودیوں کے خلاف زبان کھولی وہ لندن میں ان کا آخری دن ہوگا
 

سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ بھائی ! انصار عباسی کے انہی خیالات کی وجہ سے میڈیا میں بھی نصرت جاوید،نجم سیٹھی جیسے لوگ ان کے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں انہوں نے میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والی فحاشی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اس کا بھی نہ جانے کیا بنا ؟
 
عاطف بٹ بھائی ! انصار عباسی کے انہی خیالات کی وجہ سے میڈیا میں بھی نصرت جاوید،نجم سیٹھی جیسے لوگ ان کے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں انہوں نے میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والی فحاشی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اس کا بھی نہ جانے کیا بنا ؟
ان کا وہ کالم تو سنسر کی نظر ہوگیا اتنا پتہ ہے۔
 

سرفروش

محفلین
اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے اور انصار عباسی صاحب کو اسی طرح تاحیات جراتمندانہ اور حق بات کہنے کی ہمت اور طاقت دے اور میڈیا میں یہودونصارٰی کے ٹکڑوں پر پلنے والے صحافیوں اور اینکر پرسنز کو ہدایت دے اور اگر ان کی قسمت میں ہدایت نہیں تو ان کو دونوں جہانوں میں ذلیل و رسوا کرے۔
 

محمد امین

لائبریرین
غالباً ہائی کورٹ نے خود ہی ریٹرننگ افسران کی ان جاہلانہ اور بیوقوفانہ حرکات کا نوٹس لے لیا ہے تو عباسی صاحب کو اتنا ہلکان نہیں ہونا چاہیے۔ میرا تو ذاتی خیال ہے کہ ان ریٹرننگ افسران کو خود بھی اگر تیسرا کلمہ آتا ہوگا تو چھٹا کلمہ غالباً نہ آتا ہو۔۔۔اور تو اور عربی تلفظ بھی سرے سے غلط ہوگا۔ ایک افسر نے ایک معروف عالمِ دین (مرحوم) کے صاحبزادے سے کہا سورہ یٰس سنائیں، کیا اس افسر کو خود سورہ یٰس آتی تھی، پہلے اس کا ثبوت تو ملے۔ ہمارا ملک ہر چیز میں انتہاؤں پر ہے۔ معتدل، مناسب، متوازن رائے اور راستہ اپنانے والے مفقود ہوتے جا رہے ہیں۔ بھیڑ چال شاید اسی کو کہتے ہیں۔۔۔

قرض اتارو ملک سنوارو: بڑھیا نے بیٹی کے جہیز کا زیور تک وزیرِ اعظم کے حوالے کردیا۔ ایک انتہا! مگر۔۔ نہ قرض اتر سکا نہ کم ہو سکا۔۔بلکہ جو کچھ اسباب جمع ہوسکا تھا غائب ہوگیا۔۔۔دوسری انتہا!
ایک وزیرِ اعظم ایٹمی دھماکے کر کے ایک لمحے میں سارے وطن کی آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے، ہیرو بن جاتا ہے۔۔ایک انتہا! وہی وزیرِ اعظم سپہ سالار سے ٹکر لیتا ہے تو لمحوں میں رسوائی کی دلدل میں دھنس جاتا ہے اور وہ سپہ سالار ہیرو بن جاتا ہے۔۔۔دوسری انتہا!

پیراڈائم شفٹ ہمارے ملک میں ذرا بھی وقت نہیں لیتا اور نہ ہی عوام اس پیراڈائم شفٹ کے راستے میں مزاحمت کرتی ہے۔۔۔اسی کو بھیڑ چال کہتے ہیں۔

وکلاء کی تحریک، اعتزاز احسن، علی کرد، جسٹس منیر، پی سی او ججز، انقلاب، دعوے، جھڑپیں۔۔۔ 2007 میں لگتا تھا کہ اب اس ملک میں انقلاب آ کر رہے گا۔۔۔۔"سب تاج اچھالے جائیں گے۔۔۔۔اور راج کرے گی خلقِ خدا" ۔۔۔ کون سے تاج اچھالے گئے؟ تاج اچھالنے کا دعویٰ کرنے والے اعتزاز احسن لٹیروں کے ٹولے میں بیٹھے رہے، مسکراتے رہے، چپ رہے، کچھ نہ کہا۔۔۔منظور تھا پردہ کس کا؟ 5 سال تک خلقِ خدا کے بجائے پھانسی ہو کر بھی نہ مرنے والا بھٹو راج کرتا رہا (جو کہ آج بھی سندھ میں نگراں حکومت پر راج کر رہا ہے)۔۔ 5 سال تک لاشوں کے مینار پر میثاقِ مفاہمت ہوتے رہے۔۔ ایک انتہا تھی وکلاء تحریک۔۔۔ایک انتہا تھی یہ حکومت۔۔۔اس انتہا کی انتہا مزید فیہ یہ کہ دنیا کے سامنے، سب کی آنکھوں کے سامنے اسی وکلاء تحریک کے سارے سالاروں کے سامنے، کرپشن، لوٹ مار، بد دیانتی اور جھوٹ کے نئے سنگِ میل رکھے گئے۔۔۔عوام "بیوقوف مزید فیہ" بنایا جاتا رہا۔۔۔

ایک انتہا تھی گیلانی کا معزول ججز کو بحال کرنا۔۔۔دوسری انتہا تھی انہی ججز کا گیلانی حکومت کے ساتھ مناظرہ، مقابلہ، مباہلہ اور مجادلہ۔۔۔نتیجہ ڈھاک کے وہی تین پات۔۔۔یعنی انتہا۔۔۔

ایک انتہا تھی زرداری اور نواز شریف کا بڑے بھائی چھوٹے بھائی کا رشتہ۔۔اور بانہوں میں بانہیں ڈال کر یہ رشتہ مضبوط رکھنے کا عزم۔۔۔دوسری انتہا۔۔۔۔سب کے سامنے ہے۔۔۔

ایک انتہا تھی زرداری کا ق لیگ کو قاتل لیگ کہنا۔۔۔دوسری انتہا ۔۔۔ پرویز الٰہی نائب وزیرِ اعظم ۔۔

اوپر درج خبر میں کہیں لکھا ہے کہ کوئی امیدوار گناہِ کبیرہ کا مرتکب نہ ہو۔۔۔ ان بیوقوفوں کو گناہِ کبیرہ کا مطلب بھی معلوم ہے؟؟ یہ جو بزعمِ خود ایسے سوالات کر کے مثبت اسلامی انتہاؤں کو چھو رہے ہیں، انہیں گناہِ کبیرہ، گناہِ صغیرہ کا مکمل علم ہے؟؟ باجماعت نماز نہ پڑھنا گناہِ کبیرہ ہے۔۔۔۔اہل سنت کے نزدیک (جو کہ پاکستان کا ڈی فیکٹو مسلک ہے) داڑھی ایک مشت سے کم کرنا یا مکمل اڑا دینا گناہِ کبیرہ ہے۔۔۔ کسی مسلمان کا یا کسی ادارے کا ایک پیسہ تک مار لینا گناہِ کبیرہ ہے۔۔۔ یہ سارے تو عوام کے پیسے پر اتنی عیاشیاں کرتے ہیں کیا ان عیاشیوں میں اعتدال اور احتیاط برتتے ہیں؟؟ استعفے دینے کے بعد مہینوں تک سرکاری آسائشیں استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔تو کیا یہ سارے کے سارے آرٹیکل 62 63 پر پورے اترتے ہیں؟؟؟ کیا پاکستان کے 18+ کروڑ افراد آرٹیکل 62 63 پر پورے اترتے ہیں؟؟

شادیوں میں، نائٹ میچز میں کنڈے مار کر بجلی استعمال کرنے والے 62 63 پر پورے اترتے ہیں؟؟
ان سیاست دانوں کی ذاتی تقاریب پر سارے شہر کی پولیس اور سارے ملک کے وسائل لگا دیے جاتے ہیں اس وقت کہاں جاتا ہے 62 63؟

کس نے سندھ اسمبلی کو اختیار دیا کہ 5 سال تک اقتدار اور ایوانِ نمائندگان میں رہنے والوں کے لیے تا حیات آسائشیں قانون کو حصہ بنا سکے؟؟ کیا یہ اسلامی عمل ہے؟ کیا امیدواروں سے کلمے سن لینا بہت بڑی اور کمال بات ہے؟ دعائے قنوت نماز میں "فرض" نہیں ہے!! اس کی جگہ دوسری دعا بھی پڑھی جا سکتی ہے۔۔۔ بہت ہی کوئی توپ حرکت کی ہے دعائے قنوت کو چٹ پٹی خبروں کا حصہ بنا کر ۔۔۔

کیا عربی میں رٹ کر کلمہ سنا دینے سے امیدوار ماشاءاللہ باعمل مسلمان بن گئے؟ فہمیدہ مرزا تو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں اور ان کے کاغذات منظور ہوگئے۔۔۔ اور خیر۔۔تان تیسرے کلمے پر ہی کیوں ٹوٹ رہی ہے؟؟ یہ چھہ کے چھہ کلمے اسلام کے "ارکان" نہیں ہیں نہ جانے کس کا آئیڈیا تھا یہ جس نے اسلامی معلومات اور نظریات کا مذاق اڑوا دیا۔۔ ہمارے سابقہ وزیرِ داخلہ کو سورہ اخلاص تک پڑھنی نہیں آتی دیکھ کر بھی غلط پڑھتے ہیں۔۔ ہر طرف انتہائیں کیوں ہیں؟ تیسرا کلمہ سنادینا سچے پکے مسلمان ہونے کی نشانی نہیں ہے۔ 18+ کروڑ افراد میں سے جتنوں کو بھی تیسرا کلمہ یاد ہے، ان میں سے کتنوں کو "لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم" کا معنیٰ و مطلب درست معلوم ہوگا؟؟
 
Top