کمپیوٹنگ شمارہ اپریل

علمدار

محفلین
بیرون ملک مقیم دوست ڈاک کے چارجز معلوم کر لیں۔ ہم نے جو میگزین سعودی عرب بھیجا تھا اُس پر ڈیڑھ سو روپے خرچ ہوئے تھے۔ اسی حساب سے بیرون ملک مقیم دوست صرف ڈاک خرچ بھیج دیں اُن سے کمپیوٹنگ کی قیمت نہیں لی جائے گی۔
یہ آفر مارچ 2008 تک برقرار رہے گی۔

میرا مطلب یہ تھا کہ بیرونِ ملک مقیم اُردو ویب کے ممبران کے لیے کچھ اور آسانی بھی کی جائے۔
 

بدتمیز

محفلین
کوئی صاحب ڈاک اخراجات کی تصدیق کر سکتے ہیں؟

اردو ڈائجسٹ سعودی عرب کے لئے 134 روپے پاکستانی میں پڑتا ہے۔ اس میں شمارے کی قیمت شامل ہے۔

گلوبل سائنس امریکہ میں 150 روپے پاکستانی کا ملتا ہے۔ اس میں شمارے کی قیمت شامل ہے۔

اسپائیڈر رسالہ امریکہ میں 142 روپے پاکستانی میں ملتا ہے اس میں بھی شمارے کی قیمت شامل ہے۔

تینوں رسالوں کی قیمت ہر ماہ کی ہیں یعنی جو لکھا ہے وہ ہر ماہ کی قیمت ہے نا کہ سالانہ۔ یاد رہے کہ دو رسالے کراچی سے ہی نکلتے ہیں اور ایک لاہور سے۔
 

بدتمیز

محفلین
علمدار نے کہا:
میرا مطلب یہ تھا کہ بیرونِ ملک مقیم اُردو ویب کے ممبران کے لیے کچھ اور آسانی بھی کی جائے۔

کیا کوئی صاحب یہ رسالہ مفت لینا چاہیں گیں۔ باقی رسالوں کے ڈاک اخراجات کے بعد مزید آسانی کے لئے یہ رسالہ فری دیا جانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
 

علمدار

محفلین
میں نے چارجز رجسٹرڈ ڈاک کے لکھے ہیں۔ جس کے ذریعے بھیجنے سے میگزین یقینی طور پر اور جلد از جلد مل جاتا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
باقی رسالوں سے سب پتہ کر لیں یہ سب رجسڑڈ ڈاک سے شمارے بھیجتے ہیں۔ جس کو میری بات کا نہ یقین ہو وہ ضرور پوچھے۔
مجھے کراچی اور لاہور دونوں جگہ سے اس کا علم ہے۔ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اگر خاص طور پر کراچی سے بزنس رجسٹریشن + رجسٹر ڈاک کا معلوم کریں تو بہت فائدہ ہو گا۔
 

بدتمیز

محفلین
خاص طور پر کراچی سے بزنس رجسٹریشن + رجسٹر ڈاک

نامعلوم باقی تمام رسالوں کی اس پر نظر کیوں نہیں پڑی + میرے سبھی جاننے والوں کو یہ "ارزاں" نرخ کیوں نہ ملے۔
144 اور 150 میں فرق کافی بڑا ہے۔ سالانہ کے بعد اور بڑھ جاتا ہے۔
یہاں میں لوگوں کی معلومات کے لئے لکھ دوں کہ امریکہ میں رسالہ ایجنٹ سے منگوانے پر بھی اتنا مہنگا نہیں ملتا جتنا ڈائریکٹ منگوانے سے ملے گا۔
 

علمدار

محفلین
اسی لیے میں نے ساری بات منگوانے والے پر چھوڑ دی ہے۔ وہ خود معلوم کر سکتے ہیں کہ کتنے چارجز ہیں۔ وہ جس ذریعے سے وصول کرنا افورڈ کر سکتے ہیں مثلا رجسٹرڈ پوسٹ یا کوریئر۔ صرف وہی چارجز لیے جائیں گے۔
باقی جن جرائد کے ذکر آپ نے کیا ہے اُن کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ چاہیں تو وہ بغیر کسی قیمت کے بھی دنیا کے ہر کونے میں مہیا کر سکتے ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
میری باہر رہنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ دیکھ لیں کہ ان کی محنت کی کمائی اس قابل ہے کہ ضائع کی جا سکے؟ پاکستان میں عام تاثر یہی ہوتا ہے کہ ہم لوگ یہاں عیش کر رہے ہیں۔ اس کے پیچے کیسی محنت ہے یہ پاکستان کے بسنے والوں کے علم میں نہیں۔ وہاں کے زیادہ تر لوگ لوٹنے اور نوچنے کے کام پر معمور ہیں۔
بڑے نام کے حوالے سے یہ بات اکثر سننے کو ملتی ہے۔ کبھی یہ غور نہیں کیا جاتا کہ انہوں نے دشمن بنانے سے زیادہ دوست بنانے پر غور کیا اسی لئے کامیاب ہو گئے اور اس غلط فہمی کے بڑے نام کے رسالے اس کو مفت فراہم کر سکتے ہیں۔ تو کیا پرنٹنگ کے اخراجات بھیجنے کے اخراجات لکھاریوں کے پیسے بل نکال کر بھی وہ یہ کام کر سکتے ہونگے؟ ان کا بجٹ بڑا ہے لیکن معیار اور معاوضہ بھی زیادہ ہے۔ چھوٹے رسالوں کا معاوضہ اور اخراجات بھی اسی تناسب سے کم ہیں۔
 

امانت علی

محفلین
گلوبل سائنس امریکہ اور یورپ کے لئے پچاس امریکی ڈالرز میں دستیاب ہے۔
گلوبل سائنس کے ایک شمارے کی قمیت چالیس روپے جبکہ خاص شمارے کی قیمت ستر روپے ہے۔
اس حساب سے ایک سال کے لئے شماروں کی کل قیمت پانچ سو چالیس روپے بنتی ہے۔ جبکہ پچاس ڈالر کو اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا جائے تو یہ لگ بھگ تین ہزار روپے بنتے ہیں۔ تین ہزار روپوں میں‌سے اگر شماروں کی کل قیمت یعنی پانچ سو چالیس روپے نفی کئے جائیں تو 2460 روپے باقی بچتے ہیں۔ یہ باقی پیسے پوسٹل چارجز ہی کے ہیں۔ اگر ان کو بارہ پر تقسیم کیا جائے تو یہ 205 روپے فی ماہ بنتے ہیں۔ یعنی گلوبل سائنس کے پوسٹل چارجز برائے ایک شمارہ دو سو پانچ روپے ہیں۔ شمارے کی قیمت اس کے علاوہ ہے۔
بدتمیز برائے مہربانی اپنی بدتمیزیاں قابو کرلیجئے۔ میں‌حقیقت میں آپ کے منہ نہیں لگنا چاہتا۔ نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی بدتمیز کو صلح دیں۔
 

علمدار

محفلین
کوئی بھی اتنا بے وقوف نہیں ہے کہ اپنی محنت کی کمائی ضائع کرے۔ یہ کسی سے کہنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہم کسی کو زبردستی میگزین لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔
دوسروں کی کامیابی کے پیچھے سالوں کا سفر ہے اور ہمیں صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔
تھوڑا وقت گزرنے دیں۔ میں کوئی بہت بڑا دعویٰ نہیں کر رہا، لیکن پاکستان میں انشا اللہ آئی ٹی کے حوالے سے کمپیوٹنگ کی جو حیثیت ہو گی وہ آپ کو خود بخود نظر آجائے گی۔ اس لیے تھوڑا سا انتظار کریں۔ ابھی تو سلسلہ شروع ہوا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
گلوبل سائنس کی قیمت 50 ڈالر :shock:
نیویارک میں ایجنٹ سے منگوانے پر یہ 3 ڈالر کا پڑتا ہے
12*3 ہوتا ہے 36
شکاگو میں میرا کزن رہتا ہے۔ یہ میرے ساتھ ہی آیا ہے۔ وہاں ایجنٹ سے منگوانے پر یہ 4 ڈالر کا پڑ رہا ہے۔
12*4 ہوتے ہیں 48
یاد رہے ان جگہوں پر ایجنٹ کو 12 ماہ کا نہیں کہا جاتا اس کی دکان پر جائیں رسالہ اٹھائیں پیسے ادا کریں اور گھر آجائیں۔ 12 ماہ پر مزید سستا ملتا ہے۔
اوہو یہ تو 50 پھر بھی نہیں ہوئے۔ چلیں میں ایسا کرتا ہوں بدلے میں میں بھی اپنے "ابو" کو آواز دے لیتا ہوں۔
 

راج

محفلین
میں سعودی میں ہوں تو مجھے یہاں کمپیوٹنگ شمارہ چاہئے آپ مجھے بتائیں اس کے لئے کیا کرنا ہوگا -
آپ کے شمارے کی قیمت کیا ہے -
ہر ماہ
پورے سال کا کیا ہے -
اور بیرون ممالک جیسے کہ سعودی کے لئے کیا ہے-

آپ مجھے اس کی تفصیل بتائیں میں بھی اس کا خریدار بننا چاہونگا-

آپ کا جواب ملتے ہی میں آپنے پتے کی تفصیل آپ کو بتا دونگا-
 

علمدار

محفلین
راج بھائی!
یہاں سے سعودی عرب میگزین رجسٹرڈ ڈاک سے بھیجنے پر 144 روپے خرچ آتا ہے۔ آپ جتنے ماہ کے لیے میگزین منگوانا چاہیں اُسی حساب سے صرف ڈاک کا خرچ ادا کر دیں۔ میگزین کی قیمت آپ سے نہیں لی جائے گی۔
شکریہ۔
 

بدتمیز

محفلین
ایک اور بڑا آسان حل ہے پاکستان سے کسی بھی رسالے کے منگوانے کا کہ اپنے کسی دوست کو سالانہ رقم بھیج دیں۔ وہ اپنے ہاکر سے 3٫4 روپے سستا لے کر آپ کو رجسٹر ڈاک سے بھیج دیں۔ انتہائی مہنگی قیمت سے بچت ہو جائے گی۔ آزمایا ہوا کام ہے :wink: اس کے بدلے عید پر ٓپ دوست کو عیدی بھیج دیں۔ :p
 

راج

محفلین
آپ مجھے بتائیں کہ منی آرڈر بھیجنا ضروری ہے یا کوئی اور صورت بھی ہوسکتی ہے-
کیونکہ یہاں سے منی آرڈر کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے- اگر ہو سکے تو آپ بینک ڈیٹیل مجھے میل کریں میں ڈئرکٹ پیسے بینک میں ارسال کردوں گا اور آپ پیسے ملنے کے بعد ہی مجھے رسالہ روانہ کریں-
کیا یہ ممکن ہے- منی آرڈر کے مقابلے میرے لئے یہ آسان ہے اور فاسٹ بھی-
 

علمدار

محفلین
راج بھائی! آپ بالکل صحیح فرما رہے ہیں۔ یہ طریقہ بھی موجود ہے۔ یا تو آپ اپنا ای میل ایڈریس دے دیں یا پھر
computingpk@gmail.com
پر ایک ای میل کر دیں۔ ساری ڈیٹیل آپ کو ای میل کر دی جائے گی، شکریہ۔
 

امانت علی

محفلین
لگتا ہے آپ نے آج تک گلوبل سائنس پڑھا ہی نہیں۔ :D
کبھی پڑھنے کا اتفاق ہو تو کریڈٹ پیج پر لکھی سالانہ خریداری برائے امریکہ اور یورپ ضرور ملاحظہ کیجئے گا۔ آپ خود ہی جھوٹے ثابت ہوجائیں گے۔ بلکہ ہوچکے ہیں کیونکہ بات چل رہی تھے پوسٹل چارجز کی اور آپ نے خود ہی بتا دیا کہ آپ میگزین ایک ایجنٹ سے خرید رہے ہیں۔ ایک ایجنٹ سے خریدنے پر آپ کو شمارہ اڑتالیس ڈالر کا پڑ رہا ہے۔ وہ ایجنٹ صرف آپ کے لئے ایک شمارہ نہیں بلکہ زیادہ تعداد میں جریدے منگوا رہا ہوگا۔ اس کو پوسٹل چارجز زیادہ منگوانے کی وجہ سے فی شمارہ کم پڑھ رہے ہونگے۔ اب آپ کے پاس کیا وضاحت ہے؟ زیادہ بہتر ہوگا کہ کمپیوٹنگ سے اپنی ذاتی خار کو تسلیم کرتے ہوئے یہ تھریڈ سے رخصت ہوجائیں۔

بدتمیز دور کے ڈھول سہانے ہی ہوتے ہیں۔ اسپائیڈر نکالنے والا ڈان گروپ ہے جس کے پاس اشتہارات کی کوئی کمی نہیں۔ ان کا پیپر بھی براہ راست باہر سے آتا ہے اور ان کے ڈسٹری بیوٹر بھی اپنے ہیں۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اگر آپ مجھے اتنے اشتہارات دلا سکیں جتنے کہ اسپائیڈر میں ہوتے ہیں تو میں وہ شمارے بالکل مفت ہر خاص و عام کو بھیجنے کو تیار ہوں، پوسٹل چارجز بھی میرے۔
مرد اپنی بات پر قائم رہتا ہے اس لئے میں بھی قائم ہوں۔ اب آپ اپنی مردانگی دکھائیں اور اتنے اشتہارات کو بندوبست کیجئے۔
رہی بات ایٹ انٹرنیٹ کی تو وہ ایکسپریس اخبار کا ہے جو پاکستان کو دوسرا بڑا اردو اخبار ہے۔ اس جریدے میں بھی اشہارات کی فروانی ہوتی ہے۔ معاوضے کے سلسلے میں عرض ہے کہ میرے لکھے ہوئے مضامین اسپائیڈر اور ایٹ انٹرنیٹ میں شائع ہوچکے ہیں اور مجھے معاوضے کا آپ سے زیادہ علم ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایٹ انٹرنیٹ ایک مضمون کے لئے کتنا معاوضہ دے رہا ہے؟ گلوبل سائنس کا معاوضہ بھی بتا دیں تو بہت اچھا ہوگا
 
Top