زین فورو اور وی بلیٹن کا مقدمہ انجام پذیر ہوا - مستقبل۔۔۔؟

زین فورو (اردو محفل کا موجودہ سافٹوئیر) اور وی بلیٹن (اردو محفل کا پچھلا سافٹوئیر) کی کمپنیوں کے ما بین کافی عرصہ سے کیلیفورنیا اور یو کے کی عدالتوں میں مقدمے چل رہے تھے جو پچھلے ہفتے دونوں کمپنیوں (زین فورو لمٹیڈ اور انٹرنیٹ برانڈس انکارپوریشن) کے مابین غیر معلوم شرائط پر صلح کے انجام کو پہونچے۔ مجسٹریٹ کے سامنے کی گئی اس صلح کے مطابق اب انٹرنیٹ برانڈس زین فورو کے خلاف ان بنیادوں پر دوبارہ کبھی کوئی مقدمہ دائر کرنے کا اہل نہیں رہا۔ لیکن صلح کی دیگر تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔

زین فورو نسبتاً نئی کمپنی ہے جو تقریباً تین برس قبل منظر عام پر آئی جس کے ڈیویلپرس (کئیر ڈربی اور مائک سولیوین) ماضی میں وی بلیٹن کے لیڈ ڈیویلپر رہ چکے ہیں۔ انٹرنیٹ برانڈس انکارپوریشن جس کے پاس وی بلیٹن کے مالکانہ حقوق ہیں، کی جانب سے زین فورو اور اس کے ڈائریکٹرز پر الزام تھا کہ زین فورو فورم سافٹوئیر در اصل وی بلیٹن کی بنیادوں پر تخلیق کیا گیا جس کے تحت تجارتی رازوں اور کوڈ بیس سے استفادے کا مقدمہ دائر کیا گیا۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ برانڈس کی جانب سے یہ بے بنیاد مقدمہ جیتنے کے بجائے زین فورو کی ڈیویلپمنٹ کو متاثر اور مؤخر کر کے فورم سافٹوئیر کی دنیا میں مقابلے کو پست کرنا تھا جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی رہے،نتیجتاً زین فورو کی ڈیویلپمنٹ تقریباً آٹھ نو ماہ تک مکمل خاموشی کا شکار رہی۔ گو کہ زین فورو کے ایک آفیشیل اعلان میں کہا گیا تھا کہ پبلک ریلیز نہ ہونے کے باوجود اس کی ڈیویلپمنٹ کبھی رکی نہیں۔ اس دوران زین فورو ڈائریکٹرز وہاں فورم کے منظر عام سے کافی عرصہ تک غائب رہے نتیجتاً وہاں موجود ویب ماسٹرز کمیونٹی کو کافی کوفت کا سامنا رہا۔ بہر کیف اس باب کے اختتام پر وہاں جشن کا سا ماحول ہے اور کچھ عرصہ قبل تک موجود خدشات، الزامات اور قیاسات کی کشیدگی یکسر دم توڑ گئی ہے۔ زین فورو کے ڈیویلپمنٹ فورم کے موڈریٹرز نے اس دوران کموینٹی کو سنبھال کر رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔

زین فورو کے حالیہ اعلان کے مطابق آئندہ ہفتوں میں زین فورو کے نئے نسخے کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی ساتھ ہی ڈیویلپرز کمیونٹی میں اپنی فعالیت پھر سے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ جن لوگوں کے پاس زین فورو کے موجودہ نسخے کی اجرا کی تاریخ تک سپورٹ لائسنس موجود تھا ان کے لائسنس کی مدت میں 255 دنوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے (جو کہ زین فورو کے حالیہ نسخے کی اجرا سے اب تک کی مدت پر محیط ہے)۔ امید ہے کہ زین فورو کا اگلا نسخہ موبائل ڈیوائسیز کے لیے خصوصی انداز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عمومی و انتظامی دونوں رخوں پر کچھ اضافی خصوصیات بھی متوقع ہیں۔

جو لوگ اپنے فورموں کے لیے زین فورو کے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس کے غیر معلوم مستقبل کے حوالے سے پریشان تھے ان کے لیے یہ مناسب موقع ہے کیوں کہ 4 مارچ سے 11 مارچ تک پورا ہفتہ زین فورو کے نئے لائسنس رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ ایک زین فورو لائسنس کی عمومی قیمت 140 امریکی ڈالر ہے جبکہ اس رعایتی ہفتے کے دوران اسے محض 110 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔

ہم اردو ویب کی جانب سے زین فورو کی اس مقدمے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ زین فورو میں اردو سپورٹ کے حوالے سے اردو ویب کی عمومی خدمات جاری رہیں گی جن میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن، اردو ترجمے اور اردو تھیم کسٹمائزیشن وغیرہ سر فہرست ہیں۔

مراجع:
 
شاکر

محفلین
جی ابن سعید بھائی، بہت اچھی خبر ہے۔ ہم خود گزشتہ چھ آٹھ ماہ سے محدث فورم کی وی بلیٹن سے منتقلی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ لیکن اکثر لوگوں کی طرح اس مقدمے کے انجام تک پہنچنے کے منتظر تھے، تاکہ زین فورو کا مستقبل واضح ہو جائے ۔ چند روز پہلے ملنے والی یہ خبر بہت خوش آئند ہے۔ لیکن لائسنس لینے سے قبل ان کے اگلے ورژن 1.2 کا انتظار کر لینا شاید مناسب رہے گا۔
 
آپ کی جگہ ہم ہوتے تو اگلے ورژن کا انتظار کرنے کے بجائے تیس ڈالر کی رعایت کو ترجیح دیتے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ان کا موجودہ نسخہ بھی بے حد مستحکم ہے۔ قانونی تنازعے کے باعث مستقبل کی ڈیویلپمنٹ مخدوش تھی اور یہی واحد سبب تھی اس کے استعمال کو مؤخر کرنے کی جو اب نہیں رہی اس لیے کوئی سبب نہیں کہ بلا وجہ مزید کئی ماہ کی تاخیر کی جائے۔ ظاہر ہے کہ 1.2 کی آمد سے قبل اس کے ایک سے زائد بی ٹا اور ریلیز کینڈیڈیٹ آئیں گے اور حتمی مستحکم نسخے کے آنے تک کافی عرصہ گزر چکا ہوگا۔ ویسے بھی اگلے دو ایک ہفتوں میں اگلے ورژن کی جھلکیاں نظر آنے کا امکان ہے، لیکن تب تک تیس ڈالر کی رعایت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ویسے آپ کو کسی مخصوص فیچر کا انتظار ہے جو فی الحال موجود نہیں اور بغیر اس کے آپ اسے نا قابل استعمال گردانتے ہوں؟ :) :) :)
 
آپ کی بات بھی درست ہے۔ موجودہ نسخہ واقعی مستحکم ہے۔ اور اس پورے عرصے میں جب کہ کوئی ڈویلپمنٹ نہیں ہو رہی تھی تو زین فورو موڈریٹرز بھی تنقید کرنے والوں سے یہی سوال پوچھتے نظر آتے تھے کہ موجودہ نسخہ میں کیا خرابی ہے۔ ذاتی طور پرمیں 1.2 ورژن کا منتظر اس لئے تھا کہ مکمل موبائل سپورٹ اور ریسپانسو ڈیزائن کور کوڈ میں ہی مل سکے۔
دراصل تیس ڈالرز کی رعایت اپنی جگہ، لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ لائسنس خرید لینے کے بعد ایک سال تک نئے ورژن مفت ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ گویا ابھی لائسنس خریدا تو میعاد بھی جلد ختم ہو جائے گی :)
پھر یہ بھی ہے کہ وی بلیٹن میں تو نئے ورژن پر اپ گریڈ اچھا خاصا درد سر ہوتا ہے، معلوم نہیں زین فورو میں یہ صورتحال کیسی ہوگی؟
خیر، آپ کی بات نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ میں مشورہ کرتا ہوں انتظامیہ کے دیگر افراد سے۔

دراصل جب سے وی بلیٹن نے ورژن 4 کی ڈویلپمنٹ ادھوری چھوڑ کر ورژن 5 نئے لائسنس کے تحت اجراء کیا، تب سے وہاں سے دل اچاٹ ہو گیا۔ پھر زین فورو پر جب وی بلیٹن پر پرمغز تنقیدی تحریریں پڑھیں کہ ان کے کوڈ اسٹرکچر میں کیسی بنیادی نوعیت کی سنگین خامیاں ہیں، تو یہ طے کرنا بہت آسان ہو گیا کہ وی بلیٹن کے ساتھ رہنا نادانی ہے۔
 
ہمیں پوری امید ہے کہ نئے لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پہلے 1.2 سیزیز کے ایک سے زائد نسخے آ چکے ہوں گے جن میں موبائل کی سپورٹ موجود ہونی چاہئے کیوں کہ ماضی میں زین فورو کا ریلیز سائکل بہت سریع رہا ہے۔ ڈسکاؤنٹ کی وجہ سے در اصل آپ کوتقریباً تین ماہ مفت میں مل رہے ہیں۔ ویسے بھی اگر زین فورو نے مطمئن رکھا تو چالیس ڈالر سالانہ کی شرح سے سپورٹ کی مدت کو بڑھایا جا سکے گا۔ ابھی خریدنے میں ہمیں ایک اور فائدہ نظر آتا ہے کہ پچھلے نو مہینے سے جو ڈیویلیپمنٹ ہوئی ہے اس کو قانونی مسائل کے چلتے جاری نہیں کیا گیا، اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ پچھلے دو تین مہینوں میں کوئی ڈیویلپمنٹ نہیں ہوئی تو بھی اس سے پہلے ہوئی ڈیویلپمنٹ یک مشت جاری کی جائے گی جو کہ اپنے آپ میں نئے خریداروں کے لیے ایک بڑی پیش کش ہو سکتی ہے۔ موبائل تھیم اگر از حد ضروری ہے کہ بغیر اس کے گزارا نہیں اور موجود فورم میں وہ دستیاب ہے تو اس کا انتظار کرنا کچھ معنی رکھتا بھی ہے ورنہ ایک بہتر پلیٹ فارم پر جتنی جلدی منتقل ہوا جائے، انتظامیہ اور صارفین کے حق میں اتنا ہی بہتر ہے۔ خوب سے خوب تر کی تلاش کی اس سے بہتر مثال تو موبائل فون کی خریداری میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ہم ایک عرصہ تک اینڈرائڈ کے نئے فیچرز اور جدید ترین فون ہارڈوئیرز کا موازنہ کرتے رہے اور ہر بار منتظر رہے کہ اگلے چند ماہ میں فلاں فون جاری ہونے کو ہے جس میں وہ تمام فیچرز موجود ہوں گے جو حالیہ کسی فون میں نہیں اور ہم نہیں چاہیں گے کہ دو تین ماہ بعد ہمارا فون تیسرے درجے کا فون بن جائے۔ بس اسی انتظار میں کئی سال نکال دیے، اور جب ایک فون خرید لیا تب سے اس کا لطف اٹھا رہے ہیں، اب سال دو سال بعد جی میں آیا تو اس وقت کا ایڈوانسڈ ترین فون لے لیں گے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس مقدمے کے اختتام کا انتظار واقعی کافی طویل اور صبر آزما ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ محفل فورم کا موجودہ آپریشن کافی سٹیبل چل رہا ہے لیکن زین فوروکے مستقبل پر سوالیہ نشان کی وجہ سے اپڈیٹس کا سلسلہ بھی موقوف ہوا ہوا تھا۔ ابھی بھی چند ہفتے یا ہوسکتا ہے کہ چند مہینے کے انتظار کے بعد زین فورو کا نیا ورژن سامنے آئے۔ بہرحال اب کم ازکم زین فورو کا مستقبل خطرے سے باہر نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب وی بلیٹن کا تازہ ورژن جو کہ زین فورو کے مقابلے میں لایا گیا ہے، اسے شروع سے ہی تباہی کا سامنا ہے۔ یہ واضح طور پر جلد بازی میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس میں بے تحاشہ بگز ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
ہم نے یکم مارچ کو زین فورو خریدا۔ اس طرح ہم 30 ڈالر کی بچت سے محروم رہ گئے۔ :eek:
خیر یہ ایک خوش آئند خبر ہے ۔
 
شاکر

محفلین
ہم نے یکم مارچ کو زین فورو خریدا۔ اس طرح ہم 30 ڈالر کی بچت سے محروم رہ گئے۔ :eek:
خیر یہ ایک خوش آئند خبر ہے ۔
آپ ایک سپورٹ ٹکٹ کھول کر ان سے بات کریں۔
رقم تو شاید وہ واپس نہ کریں لیکن قوی امید ہے کہ آپ کے لائسنس کی میعاد بڑھا دیں گے۔ کیونکہ کیئر نے لائسنس ایکسٹینشن اور ڈسکاؤنٹ کا اعلان 28 فروری کو ہی کر دیا تھا۔
 
لائسنس کی میعاد ان کی بڑھائی گئی ہے جو اس دوران بھی زین فورو کے کسٹمر تھے جب اس کی اپڈیٹ معطل تھی۔ :) :) :)
 
شاکر

محفلین
لائسنس کی میعاد ان کی بڑھائی گئی ہے جو اس دوران بھی زین فورو کے کسٹمر تھے جب اس کی اپڈیٹ معطل تھی۔ :) :) :)
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
لیکن یہ مشورہ اس لئے دیا کہ انہوں نے 28 فروری اور اس سے قبل والے لائسنس یافتہ کسٹمرز کی میعاد بڑھا دی۔
چار مارچ کے بعد ڈسکاؤنٹ ڈال دیا۔ ( جس کی وجہ غالباً مارکیٹنگ اسٹریٹجی رہی ہوگی کہ بات خوب پھیل جائے، ورنہ ڈسکاؤنٹ تو فوری طور پر بھی جاری کیا جا سکتا تھا)
اور ان چھ دنوں کے دوران جن لوگوں نے لائسنس لیا، انہوں نے یقیناً کوئی ظلم نہیں کیا :)
لہٰذا سپورٹ سے بات کرنے پر "قوی امید"ہے کہ لائسنس کی میعاد بڑھا دیں گے۔۔
ہاتھ کنگن کو آرسی کرنے میں کیا حرج ہے :)
 
Top