طاہر القادری کی کینیڈا روانگی

غزنوی صاحب، ہم تو چلیں بچے سہی مگر یہ فرمائیے کہ آپ کا پیر جو اپنے متعقدین کو ماموں بنا کر چلتا بنا ہے اس کے بارے میں کیا کہیں گے آپ؟ :p
آپ کے جملے کے پہلے حصے سے تو سو فیصد متفق ہوں یعنی یہ کہ "ہم تو چلیں بچے ہی سہی"۔۔۔لیکن اسکے بعد آپ نے جو با ت لکھی ہے وہ ظاہر ہے بچوں والی بات ہی ہے۔۔کیونکہ نہ تو ڈاکٹر صاحب ہمارے پیر و مرشد ہیں جو آپ نے "آپکا پیر" لکھ کر تاثر دینے کی کوشش کی۔ حالانکہ میں پہلے بھی دو تین دفعہ اس بات کو وضاحت کے ساتھ کہہ چکا ہوں لیکن آپ چونکہ بچے ہیں اور وہ بھی ذرا ڈھیٹ قسم کے۔۔۔ چنانچہ یہ تو نہیں کہوں گا کہ آپ بداخلاقی کے بار بار مرتکب ہورہے ہیں کیونکہ بچوں سے ایسی بالغ نظری کی توقع کرنی ہی نہیں چاہئیے۔۔۔چنانچہ وہی کہوں گا جو عام طور پر ایسے ڈھیٹ بچوں کے دق کرنے پر کہا جاتا ہے۔۔(وہ میں یہاں لکھنا نہیں چاہتا:p)
 

عاطف بٹ

محفلین
محترم بٹ بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ حقیقت رب جانے ۔۔۔ ۔ وسط مارچ دور کہاں ؟
زرد صحافت جتنا چاہے گند اچھال لے ۔ کہ ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے کہ
جو بھی " صدائے حق " بلند کرے باطل کثرت سے شور مچا اس صدا کو خاموش کرنے کی کوشش میں مبتلا رہے ۔
مگر " حق " اک دن سامنے آہی جاتا ہے ۔ ۔۔۔
اس دیوانے کی صدا کا حق ہونے کا ثبوت ہی یہ ہے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ یہ دیوانہ " بکاؤ کرپٹ دانشوروں کی نیندیں " اڑا گیا ۔
" بے وقوف " اور " اندھے پیروکار " وہ ہیں جو کہ سیاست کے میدان میں بار بار جانے مانے لٹیروں سے لٹتے اپنی نسلوں کے مستقبل کو برباد کرتے اپنے ہاتھوں سے اپنی بربادی کا سامان کرتے ہیں ۔ مذہبی سیاسی لسانی " بازیگروں " کے اشاروں پہ کھٹ پتلی کی مانند ناچتے ہیں ۔ اور جب کوئی سیدھی راہ دکھاتا ہے ۔ تو اسے دیوانہ قرار دیتے ہیں ۔
بلاشک " اندھوں کو آئینہ دکھانا دیوانگی ہی تو ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
زرد صحافت کا گند اچھالنا تو آپ تب کہیں نایاب بھائی کہ اگر کسی صحافی نے کسی سیاستدان سے پیسے لے کر طاہرالقادری کو زبردستی ٹکٹ خرید کر جہاز میں بٹھا دیا ہو۔
جن کی نیندیں اڑنے کا آپ کہہ رہے ہیں ان کے تو انتخابی اتحاد بن رہے ہیں اور سیاسی منظرنامہ غیریقینی صورتحال کا شکار ہی سہی مگر مرکزی دھارے کی دو بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی اداکاروں نے بہرطور انتخابی میدان میں اترنے کے لئے اچھی خاصی قوت حاصل کرلی ہے۔
جے یو آئی (ف)، این پی پی اور پی ایم ایل (ف) کا نواز لیگ سے اتحاد اور اے این پی کا سندھ حکومت میں واپس چلے جانا اور عشرت العباد کا گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنا، یہ سب دیکھ کر کم از کم یہ تو نہیں لگتا کہ سیاسی اداکاروں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
"بٹ جی توہانوں ہور کوئی کم نئی " ؟؟؟؟ جاو جاکے روتی شوٹی کھاو تے توہاڈا دماغ کم کرئے " مذاق برطرف مسئلہ طاہر القادری صاحب کے اب کینڈا جانے کا نہیں ہے اصل مسئلہ وہ خفت ہے جو کہ لانگ مارچ کہ فورا بعد ڈاکٹر قادری کہ فورا کینڈا روانہ ہونے کی جھوٹی خبر سے احباب کو اٹھانی پڑی تھی اور اب جب وہ حقیقت میں کینڈا جارہے ہیں اصل خبر غلط ثابت ہوجانے کہ بعد تو یار لوگ بغلیں بجا کر اپنی وہی پرانی خفت اس نئی خبر کی صورت میں مٹا رہے ہیں
:p
ویسے یہ کوئی اچھی بات نہیں
حضور، وہ موصوف تو ڈھونگ مارچ کے فوراََ بعد ہی کینیڈا شریف جانا چاہ رہے تھے مگر میڈیا والوں نے ان کی وہ درگت بنائی کہ انہیں جانے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ کے جملے کے پہلے حصے سے تو سو فیصد متفق ہوں یعنی یہ کہ "ہم تو چلیں بچے ہی سہی"۔۔۔ لیکن اسکے بعد آپ نے جو با ت لکھی ہے وہ ظاہر ہے بچوں والی بات ہی ہے۔۔کیونکہ نہ تو ڈاکٹر صاحب ہمارے پیر و مرشد ہیں جو آپ نے "آپکا پیر" لکھ کر تاثر دینے کی کوشش کی۔ حالانکہ میں پہلے بھی دو تین دفعہ اس بات کو وضاحت کے ساتھ کہہ چکا ہوں لیکن آپ چونکہ بچے ہیں اور وہ بھی ذرا ڈھیٹ قسم کے۔۔۔ چنانچہ یہ تو نہیں کہوں گا کہ آپ بداخلاقی کے بار بار مرتکب ہورہے ہیں کیونکہ بچوں سے ایسی بالغ نظری کی توقع کرنی ہی نہیں چاہئیے۔۔۔ چنانچہ وہی کہوں گا جو عام طور پر ایسے ڈھیٹ بچوں کے دق کرنے پر کہا جاتا ہے۔۔(وہ میں یہاں لکھنا نہیں چاہتا:p)
یا جنابِ خضر، اب پیرِ قادری کے جانے پر بھی تو کچھ روشنی ڈالیے۔ :p
 

آبی ٹوکول

محفلین
حضور، وہ موصوف تو ڈھونگ مارچ کے فوراََ بعد ہی کینیڈا شریف جانا چاہ رہے تھے مگر میڈیا والوں نے ان کی وہ درگت بنائی کہ انہیں جانے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔
حضور کچھ کچھ توحضرت طاہرالقادری کے نقش قدم پر آپ بھی چل ہی پڑے ہیں اب پتا نہیں ایسی خبریں آپ کے اصلا الہامات ہیں یا پھر زیادہ روتی کھا لینے کا نتیجہ للوز :LOL:
 
روشنی تو کافی ڈال چکے ہیں لیکن آپ سورج غروب ہونے کے بعددیکھ پانے والی مخلوقات کی طرح دن کی روشنی میں نہ دیکھ سکیں تو خضر بھی وہاں کیا کرے:p
یا جنابِ خضر، اب پیرِ قادری کے جانے پر بھی تو کچھ روشنی ڈالیے۔ :p
 
طبی معائنہ وہ بھی کینڈا سے؟ اللہ خیر کرے یہ حضرت شیخ کو کون سی ایسی بیماری ہو گئی جس کا علاج پاکستان میں نہیں بلکہ کینڈا ہی سے ممکن ہے؟ یعنی پاکستانی قوم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ، انقلاب کو حوالہ گرداب کر کہ یہ کیا ہوا وہ کہاں چلے؟ اتنی ایمرجنسی کہ فی الفور طبی معائنہ کروانا پڑا وہ بھی کینڈا جا کر۔ کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ یا روٹین چک اپ تو یہیں ہو سکتا تھا ؟ اب یا تو حضرت شیخ کی طبعی حالت زیادہ خراب ہے یا پناہ گزینی ، کو گزند پہچنے کا خطرہ ہے یعنی انقلاب نے پاکستان سےپہلے حضرت شیخ کی پناہ گزینی کی ناو کو لپیٹ میں لے لیا چہ چہ چہ۔
ویسے حضرت شیخ کی ہر بات نرالی جن یزیدی سیاستدانوں کو وہ برا بھلا کہتے نہیں تھکتے ہر گزرتا لمحہ حضرت شیخ کی صفات کو انہی پاکستانی سیاست دانوں کے نامہ اعمال کی روسیاہی جتنا ہی روشن و اجلا ثابت کر رہا ہے یعنی نہ صرف رہائش پردیس کی بلکہ سواری بھی بلٹ پروف کنٹنر بھی بلٹ پروف اور اب طبی معائنہ بھی ہوگا تو باہر ہی جا کر ہوگا ، یہ انداز شاہانہ یا تو اربوں پتی حضرات کے دیکھے یا نکمے کرپٹ سیاستدانوں کے ہاں تو صاحب اب زرداری اور قادری میں کتنا فرق بچا ہے۔زرداری قادری شریف نورے چھٹے ٹوانے وغیرہ وغیرہ۔
اس سے پہلے کہ کوئی کرپشن کی بات کرےجتلا دوں کہ وہ سنگ منزل بھی اب کچھ اتنا دور نہیں دی نیوز کی خبر کے مطابق
ISLAMABAD: The Association of Pakistani Lawyers in United Kingdom has moved against the charities, which paid $69,000 for the import of the bullet-proof Land Cruiser of Dr Tahirul Qadri, in the Charity Commission of UK, which has entertained the petition​
اس خبر کا ایک اردو ورژن آج کے امت میں بھی چھپا ہے مع بیرسٹر امجد ملک کے انٹرویو کے۔یعنی خرد برد بھی کی تو بھیک کی رقم سے کی کیا کہنے حضرت شیخ کے۔​
 
@غزنوی جی ان لوگوں کو طاہر فوبیا کا مرض لاحق ہے جو کہ فی الوقت لاعلاج ہے دیکھتے ہیں اہل نجد اس کی کوئی ویکسینیشن اپنے آقا سے تیار کرواتے ہیں۔ ت تک تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کینیڈا والوں کا بھی کوئی حق بنتا ہے علامہ صاحب پر یا نہیں! خدارا! انہیں جانے دیں ۔۔۔
 
1101769976-1.gif

ایک بار پھر پڑھیں۔مزے کی خبر ہے

میرا تبصرہ یہ ہے " انگور کھٹے ہیں"
یا بلی کے بھاگوں چھینکا نہ ٹوٹ سکا
اور اب جہار میں قادری یہ ورد کررہا ہو "اپنی نبیڑ تو تجھے پرائی کی کیا پڑی؟"
 

آبی ٹوکول

محفلین
خبر تو اخبار کی سیدھی ہے مگر یار لوگوں کا بغض و حسد و کینہ و تعصب اسے ٹیڑھی کھیر کی طرح پکارہا ہے اب اس کا کیا کیا جائے
 
Top