پاکستان تحریک انصاف میں متوقع اضافہ۔۔۔

شیزان

لائبریرین
اگر یہ سچ ہوا تو آپ کیا کہیں گے؟؟؟
68899_380728775359014_1481054950_n.jpg
563231_380733668691858_1082200954_n.jpg
 

نایاب

لائبریرین
پہلی سب سے بڑی غلطی کونسی تھی جناب؟؟
عمران خان کی سب سے بڑی پہلی غلطی یہ ہے کہ وہ اپنے ان اصولوں کی پاسداری نہیں کر سکا جن کو اس نے اپنی " سونامی " برپا کرنے کے لیئے استعمال کیا اور ایسے لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا جن کا ماضی داغدار رہا ہے اور وہ ہمیشہ بکتے رہے ہیں بلکہ اب بھی بک سکتے ہیں ۔
عمران خان نے " سونامی " کو طاقتور بنانے کے لیئے " نامی گرامی پرانے لوٹوں " کو اپنی جماعت میں شامل کرتے اس حقیقت کو فراموش کر دیا کہ" جوان خون ہمیشہ بوڑھے خون سے زیادہ کارگر ہوتا ہے اور جب کھولتا ہے تو پورے نظام کو لپیٹ کر رکھ دیتا ہے۔ "
 

میم نون

محفلین
ملاقاتیں سب سے ہوتی رہتی ہیں اور کرنی بھی چاہئیں، اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئیے کوشاں ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ملاقاتیں سب سے ہوتی رہتی ہیں اور کرنی بھی چاہئیں، اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئیے کوشاں ہیں۔

یہ ٹھیک ہےلیکن اب اس شمع کی لو ماند پڑ گئی ہے۔

اب اُمید بھی کہاں تک نئے گھر تلاشتی پھرے۔
 

arifkarim

معطل
تحریک انصاف کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ایک اور چال۔ عمران خان کبھی بھارت میں ہوتا ہے تو کبھی چین میں۔ اب کیا اسکی تحریک میں بھارتی اور چینی بھی شامل ہو گئے ہیں؟ حد ہوتی ہے بیوقوفی اور حماقت کی بھی!
 

محمداحمد

لائبریرین
تحریک انصاف کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ایک اور چال۔ عمران خان کبھی بھارت میں ہوتا ہے تو کبھی چین میں۔ اب کیا اسکی تحریک میں بھارتی اور چینی بھی شامل ہو گئے ہیں؟ حد ہوتی ہے بیوقوفی اور حماقت کی بھی!

آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن تحریکِ انصاف کو بھی چاہیے کہ بدنامِ زمانہ لوگوں کو اس تحریک میں جگہ نہ دیں۔ یہ بات بہت سے محبانِ جماعت کو بھی متنفر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ یہ ایسا ہی کہ کوئی شخص صالحین کے کسی گروہ کی طرف مائل ہو اور وہ اس گروہ میں بھی وہ کریہہ صورتیں دیکھے جن سے وہ بے زار ہے تو پھر اُس کی حوصلہ شکنی یقینی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تحریکَ انصاف واحد جماعت ہے جس میں شامل ہونے والوں اور چھوڑنے والوں کو میڈیا اور عوام اتنا پرکھتے ہیں۔۔

کیونکہ باقی جماعتوں سے کسی کو کوئی اُمید بھی نہیں ہے۔ تحریکِ انصاف نے محتاط اور دانشمندانہ رویہ نہ اپنا تو اسے بھی اس کڑی جانچ سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔
 

عمران ارشد

محفلین
عمران خان کی سب سے بڑی پہلی غلطی یہ ہے کہ وہ اپنے ان اصولوں کی پاسداری نہیں کر سکا جن کو اس نے اپنی " سونامی " برپا کرنے کے لیئے استعمال کیا اور ایسے لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا جن کا ماضی داغدار رہا ہے اور وہ ہمیشہ بکتے رہے ہیں بلکہ اب بھی بک سکتے ہیں ۔​
۔ "​

پارٹی الیکشن کس مرض کی دوا ہیں۔۔سب چھانٹی ہو جائے گی۔
بکاؤ مال تو پہلے ہی تحریک چھوڑ کر ن لیگ یا پی پی میں چلا گیا۔ جو بچ گیا ہے وہ بھی چلا جائے گا۔۔
 
Top