انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

شمشاد

لائبریرین
محمد بلال اعظم جی بیٹا بتایئے کون سا مسلہ حل کریں ہم ۔ویسے آپکا مسلہ تو عینی ہی بخوبی حل کر سکتی ہیں :)
ماشاءاللہ اس قدر برجستہ و دلچسپ گفتگو ہے آپ سب لوگوں کی کہ بے اختیار ہی ہنسی آجاتی ہے ۔
اور ہم پرمزاح کی ریٹنگ دیئے بغیر رہ نہیں سکتے ۔ویسے آپکو جو پسند ہے ہم وہی ریٹ کر دیا کریں گے آئندہ یہ کون سا مشکل کام ہے :)

یہ تو پھر اقرباء پروری ہو جائے گی۔
میں لانگ مارچ کروں گا اور دھرنا دوں گا۔
 

منگو

محفلین
شمشاد صاحب!
لانگ مارچ کا کوئ فائدہ نہیں۔ آپ کی بھی سیٹنگ ہو جائے گی اور ہم عوام (منگو) پھر سے تنہا ہو جائیں گے۔
 

نیلم

محفلین
1؛ آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو کیا کرتی ہو؟
2؛گھر سے باہرنکلتےہوئے کون کون سی چیزیں ضرور لے کے نکلتی ہو؟
3؛کبھی کوئی خواب سچ ثابت ہوا؟
4؛آئیڈیل پہ یقین رکھتی ہو؟
:)
 

شمشاد

لائبریرین
نیلم صاحبہ!
آپ کے سوال زنانہ ہیں۔ ہم کیسےجواب دیں۔
آپ سے تو نیلم نے سوال پوچھے ہی نہیں۔

اس دھاگے پر تو عینی شاہ کا انٹرویو ہو رہا ہے، اس سے پوچھے ہیں اور وہی جواب دے گی۔

ہاں آپ نے عینی سے اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو ضرور پوچھیں۔
 

منگو

محفلین
آپ سے تو نیلم نے سوال پوچھے ہی نہیں۔

اس دھاگے پر تو عینی شاہ کا انٹرویو ہو رہا ہے، اس سے پوچھے ہیں اور وہی جواب دے گی۔

ہاں آپ نے عینی سے اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو ضرور پوچھیں۔
دھت تیرے کی!!! جب ہی تو ہمیں کوئ گھاس نہیں ڈالی جا رہی ہے ۔۔۔ ڈڈڈڈ
 

منگو

محفلین
محترمہ عینی صاحبہ!
آپ براہِ مہربانی برا نہ منائے گا- آپکا انٹرویو اچھا لگا تو ویسے ہی بیچ میں چھلانگ لگا دی۔
 

منگو

محفلین
شمشاد صاحب!
اول تو معزرت کے میرے الفاظ برے لگے!!!
دوم: یہ (دھت تیرے کی!) ہم نے اپنے سر پر دہول جما کے کہا تھا
سوم: اپنا مراسلہ دوبارہ پڑھ کر ایسا لگا کہ جیسے ہم نے آپ پر طنز کیا ہو۔ حالانکہ ایسا ہم نے تفریحا خود کو کہا تھا۔
امید ہے نئے قاری کو معافی دی جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
منگو برادر

مجھے بالکل ایسا نہیں لگا کہ آپ نے مجھ پر طنز کیا ہے۔

بات وہی لطف دیتی ہے جو موقع محل کے مطابق ہو۔

یہ عینی شاہ کے انٹرویو کا دھاگہ ہے اور خواتین سے بات کرتے ہوئے اس قسم کے الفاظ مناسب معلوم نہیں ہوتے۔

دوسرے کئی ایک دھاگے ہیں جہاں آپ موقع محل کے مطابق لکھ سکتے ہیں۔

اردو محفل کا اپنا ایک مزاج ہے اور یہاں کے اراکین بالکل ایک خاندان کی طرح ہیں۔
 
Top