ذمہ داری یا ذمے داری۔۔۔؟؟

شمشاد

لائبریرین
فیروز اللغات کےمطابق ذمہ داری صحیح لفظ ہے۔ مؤنث ہے۔ مطلب ہے :

1) ضمانت، کفالت، فرض شناسی، جوابدہی، ذمہ لینا
2) تحویل میں لینا
3) ہامی بھرنا
 
فاتح

لائبریرین
لفظ ذمہ ہی ہے جس میں داری کے اضافے سے مرکب بنتا ہے لیکن امالے کی رو سے اسے ذمے داری بھی پڑھا جاتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دونوں ہی درست ہیں۔ ذمے داری بھی مستعمل ہے۔ فاتح بھائی یہ امالے کی رو سے کا کیا مطلب ہے؟

محمد واصف صاحب ویسے یہ غریب کا امتحان لینے کی کیا سوجھی آپکو۔ کیوں ہماری علمیت کا پول کھولنے پر تلے ہیں :)
 
محمد واصف

محفلین
دونوں ہی درست ہیں۔ ذمے داری بھی مستعمل ہے۔ فاتح بھائی یہ امالے کی رو سے کا کیا مطلب ہے؟

محمد واصف صاحب ویسے یہ غریب کا امتحان لینے کی کیا سوجھی آپکو۔ کیوں ہماری علمیت کا پول کھولنے پر تلے ہیں :)
ھاھاھا۔۔۔:laughing3: امتحان والی کوئی بات نہیں، جن (چند) لوگوں کا نام مجھے معلوم تھا ان کو ٹیگ کر دیا۔۔۔:)
 
arifkarim

معطل
ذمہ داری ہی درست۔ چھٹی جماعت میں ایک بار ذمے داری لکھ دیا تھا۔ جسکے بعد ماسڑ صاحب نے میری ذمہ داری لی تھی! :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
دونوں ہی درست ہیں۔ ذمے داری بھی مستعمل ہے۔ فاتح بھائی یہ امالے کی رو سے کا کیا مطلب ہے؟
لغوی معنیٰ: مائل کرنا۔
اِصطلاحی معنٰی:زَبر کو زِیر کی طرف اوراَلف کو یا کی طرف مائل کرکے پڑھنا۔
روایتِ حفص میں سارے قرآن مجید میں صرف ایک جگہ لفظ مَجْرِیْھَا میں امالہ ہوا ہے یہ اصل میں مَجْرٰھَا تھا ۔الف کو یا کی طرف مائل کیاتو مَجْرَیْھَا بن گیا پھر زبر کو زیر کی طرف مائل کیا تو مَجْرِیْھَا (
مَجْرٖھا) بن گیا ۔
مَجْرَیْھَا امالہ صغرٰی اورمَجْرِیْھَا امالہ کبرٰی ہے ۔
روایتِ حفص میں اِمالہ کبرٰی ہی ہوتاہے ۔
نوٹ :اِمالہ کی را کو قطرے کی را کی طر ح پڑھتے ہیں ۔اِمالہ صغرٰی میں آواز کا جھکاؤ زبر اورالف کے قریب ہوتاہے اوراِمالہ کبرٰی میں آواز کا جھکاؤ زیر اوریا کے قریب ہوتاہے جو کہ ماہر اُستاد پڑھ کر فرق بتاسکتاہے۔
 
لفظ ذمہ ہی ہے جس میں داری کے اضافے سے مرکب بنتا ہے لیکن امالے کی رو سے اسے ذمے داری بھی پڑھا جاتا ہے۔
’’میں اس کا ذمہ نہیں لیتا‘‘۔’’یہ میرے ذمے کیوں؟‘‘ ۔۔۔۔۔۔ یہ امالہ ہے۔
تاہم میرے نزدیک امالہ اسم کے آخر میں واقع ہوتا ہے۔ سو، درست ترکیب ’’ذمہ دار‘‘ ہے۔ اغلاط العوام کا عنصر اپنی جگہ۔

جناب فاتح ، جناب نیرنگ خیال
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
’’میں اس کا ذمہ نہیں لیتا‘‘۔’’یہ میرے ذمے کیوں؟‘‘ ۔۔۔ ۔۔۔ یہ امالہ ہے۔
تاہم میرے نزدیک امالہ اسم کے آخر میں واقع ہوتا ہے۔ سو، درست ترکیب ’’ذمہ دار‘‘ ہے۔ اغلاط العوام کا عنصر اپنی جگہ۔

جناب فاتح ، جناب نیرنگ خیال
استاد محترم بجا ارشاد فرمایا آپ نے۔ میں نے بھی مستعمل کا لفظ اسی غرض سے استعمال کیا تھا۔ :) یہ امالہ کی تعریف مجھ پر واضح نہیں ہو پا رہی۔ ذرا اس پر تفصیلاً روشنی ڈال دیجیئے۔ :)
 
Top