کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

طالوت

محفلین
اگر ہزارہ شامی ہوتے یا وہاں جا کر انہوں نے قتل و غارت گری کی ہوتی تو آپ کی بات بجا تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ تو شام کو بیچ میں لانے کی کیا تک بنتی ہے؟
:?
یہی تو میں بھی عرض کر رہا ہوں کہ شام سے متعلق یہاں گفتگو مناسب نہیں ۔
 
التہمۃ اشد من الزنا۔۔۔ ۔
دہشت گردوں کو مارنے سے آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ ؟؟
اگر ایسی بات ہوتی تو آج تک یہ کام کیوں نہیں کیا۔۔۔ یہ تو ایکسپورٹد دہشت گرد ہیں ۔۔۔ جو اس ملک کا امن تباہ کرنے دنیا بھر سے جمع کئے گئے ہیں۔
حسینی صاحب بس کریں. اتنا زیادہ معصوم بننےکی کوشش؟
کیا وحشی بشارالاسد کےساتھ ایران کی شیعہ حکومت کی کھلم کھلا زبانی اورعسکری حمایت حاصل نہیں؟
افغانستان میں طالبان دور میں ایران نے ہزارہ کمیونٹی کو خفیہ طور جو فضائ اور ہتھیاروں کی بھاری کھیپیں پہنچائ تھیں وہ بھی پوری دنیا دیکھ چکی ہے.
کیا کراچی میں ایران کی شیعہ حکومتی انتظامیہ دہشت گرد برآمد نہیںکررہی؟ کیا MQMجیسی وحشی اور درندہ جماعت میں شیعہ دہشت گردوں کی اکثریت نہیں؟ کیا IJI کی تفتیشی رپورٹس سےثابت نہیںکہ کیسے شیعہ دہشت گرد تنظیم سپاہ محمد،MQM اوروحدت المسلمین کےدہشت گردوں نے علما وطلبا کو بےدردی سےشہید کیا؟ اور کیاکیا بتاؤں؟ آخرصرف شیعہ ہی انسان ہیں؟ کیا سنیوںکا قتل عام کسی کو نظر نہیںآرہا؟ سوات میںبھی تو دھماکہ ہوا اس پر تو کسی کامنھ تک نہیں کھلا؟
جیسی کرنی ویسی بھرنی!
باقی شیعوں نے آج تک اپنے عقائد چھپانے کی کوشش کی ہےمگر کب تک؟ اب پاک باز صحابہ اور یاران محمد صل کےخلاف ان کی دشمنی آشکار ہوچکی ہے. کذب اور منافقت کی بھی ایک حد ہوتی ہے.
 

شمشاد

لائبریرین
تازہ ترین اطلاع کے مطابق وزیر اعظم علمدار روڈ پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری خبر یہ ہے کہ گورنر راج کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔
 
نہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔ سب نہیں۔
آپ کی ساری باتیں ہوا میں تلوار چلانا ہے۔
زمینی حقائق سے ُ آپ بالکل بھی آگاہ نہیں۔۔۔ وہاں کی ّ اکثریتی عوام اب بھی اس حکومت کے ساتھ ہے۔۔
ہمیشہ انتخابات ہوتے ہیں۔۔ عوام ووٹ سے اپنے نمائندہ چنتے ہیں۔۔۔ ۔۔۔ صدارتی انتخابات بھی ہر 7 سال بعد ہوتے ہیں۔۔۔
وہاں کی ّ اکثریتی عوام معتدل سنی ہیں۔۔۔ ۔۔جو صوفی ازم کی طرف مائل ہیں۔۔۔ ۔۔ جن کا پیغام امن ہے۔
وہ ہرگز ہرگز۔۔۔ ۔۔ تکفیری۔۔۔ ۔۔ متعصب۔۔۔ شدت پسند نہیں ہے۔
ہاں! انہیں سادہ لوح معتدل سنیوں پر شدت پسند، سخت گیر، اور لومڑی جیسے مکار شیعہ حکمرانی کرتے ہیں!‏‎
‎لیکن ظلم کی سیاہ رات اب صبح نو میں بدل رہی ہے. ان شاءاللہ اب شام میں اکثریت اپنا حق لےکے رہےگی.
 

حسان خان

لائبریرین

زین

لائبریرین
تازہ ترین اطلاع کے مطابق وزیر اعظم علمدار روڈ پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری خبر یہ ہے کہ گورنر راج کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔
ابھی تک تو نہیں پہنچے۔ گورنر ہاؤس سے علمدار روڈ کا راستہ گاڑی میں پانچ منٹ کا بھی نہیں۔ میرے خیال سے ابھی تک گورنر ہاؤس سے روانہ ہی نہیں ہوئے
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین سے درخواست ہے کہ موضوع پر بات کریں۔ شام، عراق اور دیگر ممالک کے متعلق بات مت کریں،نہیں تو مراسلہ حذف کر دیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک تو نہیں پہنچے۔ گورنر ہاؤس سے علمدار روڈ کا راستہ گاڑی میں پانچ منٹ کا بھی نہیں۔ میرے خیال سے ابھی تک گورنر ہاؤس سے روانہ ہی نہیں ہوئے
لیکن سماء ٹی وی پر پٹی چل چکی ہے کہ وزیر اعظم دھرنا دینے والوں کے بیچ پہنچ گئے۔
 

زین

لائبریرین
لیکن سماء ٹی وی پر پٹی چل چکی ہے کہ وزیر اعظم دھرنا دینے والوں کے بیچ پہنچ گئے۔
پہنچے ہیں لیکن بیچ میں نہیں۔کچھ فاصلے پر نیچاری امام بارگاہ پہنچے ہیں جہاں ہزارہ قبیلے اور شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کہا جا رہا ہے کہ کل سے بلوچستان میں 10 دن کے لیے گورنر راج نافذ ہو جائے گا۔
 

طالوت

محفلین
حسینی صاحب بس کریں. اتنا زیادہ معصوم بننےکی کوشش؟
کیا وحشی بشارالاسد کےساتھ ایران کی شیعہ حکومت کی کھلم کھلا زبانی اورعسکری حمایت حاصل نہیں؟
افغانستان میں طالبان دور میں ایران نے ہزارہ کمیونٹی کو خفیہ طور جو فضائ اور ہتھیاروں کی بھاری کھیپیں پہنچائ تھیں وہ بھی پوری دنیا دیکھ چکی ہے.
کیا کراچی میں ایران کی شیعہ حکومتی انتظامیہ دہشت گرد برآمد نہیںکررہی؟ کیا MQMجیسی وحشی اور درندہ جماعت میں شیعہ دہشت گردوں کی اکثریت نہیں؟ کیا IJI کی تفتیشی رپورٹس سےثابت نہیںکہ کیسے شیعہ دہشت گرد تنظیم سپاہ محمد،MQM اوروحدت المسلمین کےدہشت گردوں نے علما وطلبا کو بےدردی سےشہید کیا؟ اور کیاکیا بتاؤں؟ آخرصرف شیعہ ہی انسان ہیں؟ کیا سنیوںکا قتل عام کسی کو نظر نہیںآرہا؟ سوات میںبھی تو دھماکہ ہوا اس پر تو کسی کامنھ تک نہیں کھلا؟
جیسی کرنی ویسی بھرنی!
باقی شیعوں نے آج تک اپنے عقائد چھپانے کی کوشش کی ہےمگر کب تک؟ اب پاک باز صحابہ اور یاران محمد صل کےخلاف ان کی دشمنی آشکار ہوچکی ہے. کذب اور منافقت کی بھی ایک حد ہوتی ہے.
محمد آصف سالار زئی آپ یہ تمام گفتگو کسی نئے دھاگے میں شروع کر سکتے ہیں ، یقینا اور لوگ بھی اس موضوع پر کچھ کہنا سننا چاہیں گے۔ اس دھاگے میں اسی متعلقہ موضوع پر ہی بات ہونی چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
برائے مہربانی۔۔۔ ۔۔ کیا صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ یہ گھیراو کیا کس نے ہے؟؟؟ ُ پلیز!!
بس اتنا سمجھ لیجئے کہ چوہے اپنے بلوں میں گھیرے جا چکے ہیں اور گھیرے میں لینے والے اپنے کام کے ماہر ترین شکاری ہیں۔ ہر چوہے کی موت کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔ چاہے وہ جرمنی کا چھان بورا کھاتا ہو، ایران کا یا کسی اور ملک کا۔ تاہم جو پہلے مرنا چاہے وہ بے شک بھاگنے کی کوشش کر سکتا ہے :)
مزہ تو اس بات کا ہے کہ جنہوں نے کئی سو اربوں ڈالر لگا کر اپنے کاروباری مفادات کو تحفظ دینے کی کوشش کی ہے، وہی اب اپنے مال کو لٹتا دیکھ کر دم سادھ لیں گے کہ
ہم میں تم میں قرار تھا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
دہشت گردوں نے نا صرف قومی اثاثوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ پولیس ، رینجرز، ایف سی اور فوج کے جوانوں کو شہید کیا اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عام شہریوں کے خون سے بھی جی بھر کے ہاتھ رنگے اور ابھی تک رنگ رہے ہیں۔دہشت گردی اب پاکستان کا سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے جس کا حل پاکستانی کے اندرونی حالات کے ساتھ پاکستان کے باہر کے حالات سے بھی جڑا ہوا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے سب سے پہلے پاکستان کو اپنی خارجی اور عسکری پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ پرانے فرسودہ تصورات سے چھٹکارا پانا ہو گا اور نئے زمینی حقائق کو پہنچاننا اور تسلیم کرنا ہوگا۔ اگر کسی ملک ،قوم یا تنظیم سے پاکستان کی سلامتی یا پاکستان کے قومی اثاثوں کو خطرات لاحق ہیں تو قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جاتا؟ دہشت گرد تنظیموں کی ساخت، افرادی قوت واسلحے اور رسد کی فراہمی ، مالی ذرائع اور مقامی سیاسی اور غیر ملکی حمایت سمیت کسی معاملے میں اب تک حکمرانوں نے قوم کو اعتماد میں نہیں لیا۔ بلوچستان کی صورتحال سمیت ان تمام معاملات پر اب تک پر اسرار پردے پڑے ہوئے ہیں۔ جب تک قوم کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا قوم کیسے متحد ہو گی؟ اگر دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو جاتے کہاں ہیں؟ کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ سزا کیوں نہیں پاتے؟ اگر چھوڑ دیئے جاتے ہیں تو ملک یا ملک سے باہر ان کا حمایتی کون ہے؟ کون ان کی مدد کرتا ہے؟ گلیوں محلوں میں ان کے حمایتی کون ہیں؟ اور کیوں ہیں؟ ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے؟ پاکستان کے شہریوں کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے تو معاملات ان سے چھپائے کیوں جاتے ہیں؟ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اب تک کوئی قومی ایجنڈہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں دہشت گردی کے بارے میں مختلف پالیسیاں کیوں رکھتی ہیں؟ جبکہ دہشت گرد سب کے ہی دشمن ہیں، سب کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر دہشت گردی کے ڈانڈے باہر جا کر ملتے ہیں تو پاکستانیوں کا پوشیدہ دشمن کون ہے؟ قوم کو آگاہ کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ یاد رکھئے!۔۔۔ یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔۔ جسے ہر صورت جیتنا ہے۔۔۔ شکست کوئی آپشن نہیں ہے۔۔۔ !!!

جنگ بلاگ پر اک مہربان کی تحریر سے اقتباس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
دیکھیئے نایاب بھائی، اچھی تحریر ہے۔ میرا ذاتی تجزیہ نیچے دیا ہوا ہے۔ تاہم میں کوئی پاکستانی حکومت یا دفاعی اداروں کا سپوکس پرسن نہیں۔ یہ سب میری ذاتی رائے سمجھ لیجئے

پہلی بات یہ کہ دہشت گردوں کے پاس مقاصد ہیں لیکن کوئی پابندی نہیں کہ ان پر کیسے عمل کرنا ہے۔ نہ ان کے طریقہ کار اور نہ ہی ان کے فنڈز کا کوئی مسئلہ ہے۔ ان کے خلاف لڑنے والوں یعنی ہمارے پاس نہ صرف مقاصد ہیں بلکہ اعلٰی اخلاقی اقدار بھی۔ آپ کوشش کرتے ہیں کہ ہر غیر ملکی جب ویزہ لینے آئے تو اس کی چھان پھٹک ہو۔ دوسری طرف آپ کے سفیر آپ کو بتائے بغیر سینکڑوں ویزے روز کے جاری کر رہے ہیں۔ بغیر کسی تصدیق کے۔ انہیں سیف ہاؤس حکومتی اشارے پر دیئے جا رہے ہیں۔ انہیں کھل کھیلنے کی چھٹی بھی دی جا رہی ہے۔ آپ انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو حکومتی وزیر اور مشیر آپ کو روک دیتے ہیں۔ ابھی حکومت کو اپنے پاجامے سنبھالنے پڑ رہے ہیں نا اس لئے ہمارے شیروں کو کام کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس لئے صفائی ہوگی اور بے رحمانہ ہوگی۔ گھیرا تنگ کرنے کا عمل دو سال قبل شروع ہوا تھا۔ اس سے اندازہ لگا لیں کہ اگر ہمیں اپنے ملک میں اپنے دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے دو سال کا عرصہ لگا ہے تو وہ نیٹ ورکس کتنے پھیلے ہوں گے اور ان کے سدباب کے منصوبے بنانے میں کتنا وقت لگا ہوگا
پاکستان میں قوانین ہی نہیں تھے کہ اگر دہشت گرد پکڑا جائے تو اس کے خلاف ای میل، فون کال اور کچھ دوسرا ثبوت قانونی مانا جائے۔ ہمارے اپنے چیف جسٹس صاحب کے ہاتھوں ان لوگوں کی اکثریت چھوٹی ہے جن کے خلاف ثبوت کو قانونی حیثیت نہیں دی گئی۔ اب موجودہ حکومت کے سر پر ڈنڈا رکھ کر ان قوانین کو منظور کرایا گیا ہے تاکہ ان ثبوتوں کی قانونی حیثیت ہو۔ اب "ماورائے عدالت" کوئی کام نہیں ہوگا کیونکہ چیف جسٹس جو عدل کے نام پر بہت بڑا دھبہ ہیں، سے جان چھوٹنے والی ہے۔ ان کے دم چھلے بھی انہی کے ساتھ تشریف لے جائیں گے۔ انصاف اب ہوتا دکھائی دے گا :)
ملک سے باہر ان کے حمایتی بے شمار ہیں۔ ہر وہ ملک اور ہر وہ ادارہ جس کے کاروباری مفادات کو پاکستان کی خودمختاری سے نقصان پہنچا ہے، وہ اس میں ملوث ہے۔ جرمن صدر کے استعفٰی کے پیچھے یہی ڈرامہ تھا جس کے دفاع میں بولنے کی پاداش میں انہیں صدارتی عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے
بے شک یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے اور یاد رکھیئے گا کہ عنقریب دنیا پاکستان کے فیصلے نہیں بلکہ پاکستان اپنے مفاد کے مطابق ان ممالک کے فیصلے کرے گا، ایک حد کے اندر رہتے ہوئے
ہو سکتا ہے کہ آپ کو میری باتوں سے الجھن ہو یا بری لگیں یا اس سے متفق نہ ہوں تو فکر نہ کیجئے گا۔ یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے۔ اس کے پس پردہ حقائق جو ہیں وہ میں جانتا ہوں، لیکن سامنے نہیں لا سکتا۔ تاہم کچھ عرصے بعد آپ یہ سب کچھ ہوتا دیکھیں تو میرے تجزیئے کو یاد کر لیجئے گا۔ اگر یہ سب کچھ نہ ہو تو عین ممکن ہے کہ میرے اندازے غلط ثابت ہوں۔ میں فیصلہ ساز تو نہیں، محض جو دیکھتا ہوں اس کے مطابق بات کر دیتا ہوں۔ البتہ یہ دعا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے
 

حسینی

محفلین
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان میں صوبائی حکومت کو برطرف کرکے گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایف سی کو پولیس کے مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شہداء کے لواحقین سے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی غیر انسانی فعل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

لیکن مظاہرین کا لہنا تھا:
ہمارا اصل مطالبہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کا ہے۔
جب گورنر راج کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا تب ہم شہدا کی تدفین کرینگے اور
جب کوئٹہ میں دھرنا ختم ہوگا تب پورے ملک میں اور بیرون ملک دھرنے ختم ہونگے
 
ملک سے باہر ان کے حمایتی بے شمار ہیں۔ ہر وہ ملک اور ہر وہ ادارہ جس کے کاروباری مفادات کو پاکستان کی خودمختاری سے نقصان پہنچا ہے، وہ اس میں ملوث ہے۔ جرمن صدر کے استعفٰی کے پیچھے یہی ڈرامہ تھا جس کے دفاع میں بولنے کی پاداش میں انہیں صدارتی عہدے سے ہاتھ دھونے پڑے
اس واقعے کی کچھ مزید تفصیل سے آگاہ کردیجئے پلیز :)
 
06_10.gif
 

حسینی

محفلین
بہت خوبصورت اور حقیقت پسندانہ کالم ہے۔
البتہ میں وضاحت کروں۔۔۔۔۔ کہ کل لاہور دھرنے میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے بھی شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔ ۔۔ دیر آید درست آید
لہذا اس کا تذکرہ نہ کرنا نا انصافی ہوگی۔
 
Top