پولیو ویکسین کا خفیہ ایجنڈا نائیجیرین سائنسدان نے بے نقاب کیا۔

منصور مکرم

محفلین
معاشی ناہمواری کا رد قران مجید سے

[ARABIC]وَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا ﴿٢٦﴾ إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ ۖ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا ﴿٢٧﴾[/ARABIC]

ترجمہ: اور رشتے داروں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور اسراف اور بیجا خرچ سے بچو۔بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے۔

[ARABIC]وَإِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِّن رَّبِّكَ تَرْجُوهَا فَقُل لَّهُمْ قَوْلًا مَّيْسُورًا ﴿٢٨﴾[/ARABIC]

ترجمہ: اور اگر تم نے اپنے پروردگار کی رحمت (یعنی فراخ دستی) کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہو ان (مستحقین) کی طرف توجہ نہ کرسکو اُن سے نرمی سے بات کہہ دیا کرو

[ARABIC]وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلَىٰ عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُومًا مَّحْسُورًا ﴿٢٩﴾[/ARABIC]

ترجمہ: اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (یعنی بہت تنگ) کرلو (کہ کسی کچھ دو ہی نہیں) اور نہ بالکل کھول ہی دو (کہ سبھی دے ڈالو اور انجام یہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بیٹھ جاؤ

[ARABIC]إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا ﴿٣٠﴾[/ARABIC]

ترجمہ: بےشک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے۔

[ARABIC]وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ۖ نَّحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ ۚ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْئًا كَبِيرًا ﴿٣١﴾[/ARABIC]

ترجمہ: اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے۔


جہاں جہاں بھوک پیاس سے لوگ مر رہے ہیں ،وہاں ان ھدایات میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہورہا۔
فریج کے گائڈ بک کے خلاف چلو گے تو جلے گا تو ضرور۔
 
کم علموں نے پولیو کے خلاف مہم جیسی خطرناک سازش کو آبادی کی جانب موڑ دیا۔ جن کے پاس کسی بات کا جواب نہیں ہوتا وہ ایسا ہی دم دبا کر کسی اور سمت بھاگ جاتےہیں۔ اگر کسی میں اتنی لیاقت ہے تو وہ ان حقائق کا رد پیش کرے۔ اور ان افراد کو بھی جواب دے جن کے بچے پولیو قطرے پینے کے باوجود معذور ہوگیے۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔۔۔
 

دوست

محفلین
سالارزئی صاحب آپ محفل میں نئے لگتے ہیں۔ یہاں ہم گفتگو کچھ قواعد و ضوابط میں رہ کر کرتے ہیں۔ اور اس میں اگلے بندے کا احترام ایک بنیادی چیز ہے۔ براہِ کرم اپنا لہجہ اور الفاظ ذرا نرم رکھیں، ماشاءاللہ پڑھے لکھے انسان لگتے ہیں۔ آپ پولیو کے قطرے نہ پلوائیں سائیں کس نے زور دیا ہے، لیکن الفاظ کے چناؤ میں تہذیب ملحوظِ خاطر رکھیں۔
 

رمان غنی

محفلین
آپ کا پیغام میری سمجھ سے بالا ہی بالا گذر گیا :(
وہ کہہ رہا ہے ہماری آبادی زیادہ ہے تو عوام دہشت گرد بن رہے ہیں جبکہ یہ بھول گیا کہ 400 ملین بھوکے ننگے انڈیا میں بستے ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ خؤد کشیاں بھوک سے بھارتی کر رہے ہیں ۔ چوٹ کرنے کی ناکام کوشش اور کیا ۔ ان کو بھارتی میڈیا نے جو کچھ فیڈ کیا ہے وہی جانتے ہیں آپریشنز حالیہ یا ماضی میں جو کچھ کیا پاکستانی افواج نے یا جو کچھ کیا جا رہا ہے اسے اس کی الف بے بھی نہیں پتہ ۔ اور نا اسے بھارتیوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھارتی دہشت گردی کا جو ٹاسک ملا ہوا ہے اس بارے میں۔


میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے تو پھر دہشت گرد آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر رہے ہیں ۔۔۔!!!
 

عسکری

معطل
میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے تو پھر دہشت گرد آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر رہے ہیں ۔۔۔ !!!
اور یہ تم نے بے گناہ انسانوں کے مرنے پر کہا جس پر تمہیں شرم آنی چاہیے ۔ پھر نکسلی - کشمیری - ماؤ باغی - آسامی گوریلے جو کچھ کر رہے ہیں اس کو انڈیا کی آبادی کم کرنا مانا جائے ؟
 

S. H. Naqvi

محفلین
اگر کسی میں اتنی لیاقت ہے تو وہ ان حقائق کا رد پیش کرے۔ اور ان افراد کو بھی جواب دے جن کے بچے پولیو قطرے پینے کے باوجود معذور ہوگیے۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔۔۔
یہ بات غور طلب ہے سالار زئی صاحب کی۔۔۔۔۔! امت کی خبر ہونے کہ باعث کسی نہ تحقیقی جواب دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی سوائے مذاق اور طنز کے۔۔۔۔۔۔۔!
 

رمان غنی

محفلین
اور یہ تم نے بے گناہ انسانوں کے مرنے پر کہا جس پر تمہیں شرم آنی چاہیے ۔ پھر نکسلی - کشمیری - ماؤ باغی - آسامی گوریلے جو کچھ کر رہے ہیں اس کو انڈیا کی آبادی کم کرنا مانا جائے ؟
وہ تو کچھ دن ’’زندگی کا لطف‘‘ اٹھا بھی چکے تھے ۔۔ لیکن آپ کو اس بچے کی بے گناہی کیوں نظر نہیں آتی جس نے ابھی جنم بھی نہیں لیا۔۔؟؟؟
 

رمان غنی

محفلین
میں نے کب ابارشن کی بات کی ؟
[ARABIC]لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّواْ فِيهِ يَعْرُجُونَ[/ARABIC]

اس لیے میں بس ایک شعر آپ کی نظر کیے جاتا ہوں۔۔۔
دامن پر کوئی چھینٹ نہ خنجر پر کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
 

عسکری

معطل
[ARABIC]لاَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ السَّمَاءِ فَظَلُّواْ فِيهِ يَعْرُجُونَ[/ARABIC]

اس لیے میں بس ایک شعر آپ کی نظر کیے جاتا ہوں۔۔۔
دامن پر کوئی چھینٹ نہ خنجر پر کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

میں نا پہلی لائن کو مانتا ہوں نا آخری کو بات ہو رہی ہے بچے پیدا ہی نا کرنے کی نا کہ پیدا کر کے مارنے کی یا ابارشن کرانے کی جو کہ قتل ہے ۔
 
سالارزئی صاحب آپ محفل میں نئے لگتے ہیں۔ یہاں ہم گفتگو کچھ قواعد و ضوابط میں رہ کر کرتے ہیں۔ اور اس میں اگلے بندے کا احترام ایک بنیادی چیز ہے۔ براہِ کرم اپنا لہجہ اور الفاظ ذرا نرم رکھیں، ماشاءاللہ پڑھے لکھے انسان لگتے ہیں۔ آپ پولیو کے قطرے نہ پلوائیں سائیں کس نے زور دیا ہے، لیکن الفاظ کے چناؤ میں تہذیب ملحوظِ خاطر رکھیں۔
‎محترم شاکرعزیز صاحب، آپ کی نصائح سرآنکھوں پر. جو خود مہذب الفاظ سننا پسند کرتےہوں وہ غیرمہذب الفاظ ادا کرناکیسے برداشت کرسکتےہیں؟ مگر آپ نےعسکری صاحب کی حرکت کو نوٹ ہی نہیں کیا کہ کیسے انہوں نے ایک سنجیدہ تحقیقی موضوع کا رخ دوسری جانب موڑ دیا. بلا کہاں پولیو کی زہرماری کا ذکر اور کہاں آبادی کی قلت و کثرت کی چیڑچھاڑ؟ اگر انھیں اتنی ہی فکر ہے تو الگ سے دھاگا کھولیں نہ کے ایک اہم تحقیق کا مذاق بنائے.
جو الفاظ میرے خیال میں غیرمہذبانہ ہیں وہ گدھا اور (شاید نس بندی) کےہیں. عرض ہے کہ جناب خود کو لبرل فاشسٹ کہلوانا پسند کرتا ہے. اب میں نے ان کے لیے اگر ان کےبڑے اوباما کا انتخابی نشان تجویز کیا تو اس میں ایسی کوئ بدتہذیبی تو نہیں ہوئ؟ جب کہ نس بندی کا ذکر اس وجہ سےکیا کہ جو شخص آدھی قوم کی نس بندی کا مطالبۂ کرسکتاہےتو اسے نس بندی کا کہہ کر شاید ہی نازیبا گفتگو میں شمار ہو؟
آخر پھر یہی کہوں گا کہ مذکورہ رپورٹ کا تفصیلی اور حقائق پر مبنی جواب دیا جائے. بات کا رخ موڑ کر چور دروازے سے نہ بھاگا جائے.
 
اگر کوئی واقعی میں ویکسین کے بارے معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ تیسرے درجے کے اخبارات نہیں پڑھے گا بلکہ سائنسی جریدوں کا مطالعہ کرے گا۔
جناب سائنسی مضامین کا مطالعہ کرکے ہی تو یہ رپورٹ تیار کی گئ ہے. آپ نے یہ رپورٹ پڑھی ہی نہیں. صرف عنوان پڑھ کر مخالفت کرنا وہی جہالت ہے جو قبل از اسلام میں تھا. حقائق جاننے کی زخمت ہی نہیں اور بےجا استرداد شروع؟ خدا کےلیے پاکستانیوں اپنا رویہ بدل دو ورنہ اسی بےجا اور نقصان دہ ہٹ دھرمی میں زندگی گزرجائےگی.
 
محفلین سے گزارش ہےکہ وہ ہی آپ کو سمجھادیں. میںاور کیاکہہ سکتاہوں؟‎
‎شاکرعزیر صاحب کی خدمت میں عرض ہے:
‏"وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچانہیں ہوتا،
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام!‏‎"‎
 
Top