ہماری طرف سے انپیج اردو کے بہتر مستقبل کے لئے ایک تجویز!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
دیر آید درست آید، میرے خیال میں ان پیج کو جو آمدنی ہونی تھی، وہ بڑے بڑے پبلشنگ ہاّس سے ہو چکی۔اب ضرورت ہے کہ اردو کمیونٹی کی خدمت کی جائے۔
ویسے میرا مشورہ ہے کہ اسے ام ایس ورڈ کی طرح سہل بنایا جائے، میں نے زیادہ استعمال نہیں کیا ہے اور نہ مجھے استعمال کرنا آتا ہے، لیکن چوری والا ہی رکھتا ضرور ہوں تاکہ فائلوں کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر سکوں۔
لیکن کچھ فائلوں میں بہت مشکل ہوتی ہے، خاص کر جب فریم والا متن کنٹرول اے سے بھی مکمل کاپی نہیں ہوتا، علیحدہ علیحدہ کاپی کرنا پڑتا ہے، اور مجھے اتنی فرصت نہیں کہ کسی فائل میں اتنی محنت ضائع کروں۔ اگلے ورژن میں اس کا خیال بھی رکھا جائے اوپن سورس کرنے سے پہلے۔
 
افضل حسین

محفلین
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
اچھی کوشش ہوگی۔اس سے آپ کو بھی اس ٹینشن سے نجات مل جائے گی کہ ہم نئی سیکورٹی ڈالتے ہیں اور یار لوگ اسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے دوسرے دن ہی 25 روپے کی سی ڈی میں ڈال کر فٹ پاتھ پر سجا دیتے ہیں :LOL:
محترم منظر برادر ۔۔ اوپن سورس میں کر دیں گے تو نام رہ جائے گا۔۔۔ اور اگر نہ بھی کریں گے تو نقصان آپ کا اپنا ہی ہوگا۔۔۔ مہینے میں پانچ دس انپیج بیچ کر بھلا کاروباری ادارے تو نہیں چلتے نا۔۔
ویسے بھی زیادہ سے زیادہ چار پانچ مہینوں بعد انپیج سے اچھا اوپن سورس سوفٹوئیر منظر عام پر آیا ہی چاہتا ہے۔
آپ کا اشارہ کس سوفٹ ویر کی طرف ہے اگر ممکن ہو تو تھوڑی وضاحت کریں
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہترین تجویز تو یہی ہے کہ انپیج جلد از جلد مفت جاری کر دیا جائے۔ اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کمیونیٹی کو اور کیا چاہئے؟

یہاں مفت کی نہیں بلکہ اوپن سورس کی بات ہو رہی ہے۔ ویسے بھی اردو کمیونٹی کے اکثر لوگ پہلے سے ہی انپیج کو مفت ہی استعمال کر رہے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک تجویز! انپیج اوراردو کے بہتر مستقبل کے لئے

السلام علیکم!

جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو مجھے اپنے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی ایک نظر۔ میرا نام سید منظر ہے اور میں Axis SoftMedia Pvt. Ltd کا مینیجنگ ڈائرکٹرہوں جو کہ انپیج کے ڈیولپمنٹ کا کام اب دیکھ رہی ہے۔

ایک وقت تھا آج سے تقریبا 18 سال قبل جب ہم نے کبھی یہ سوچا بھی نہ تھا کہ ہم کبھی نستعلیق خط کو ڈیجیٹائزٹ کرپائیں گے اور پھراس کی شروعات نوری نستعلیق کی بنیاد سے ہوئی اور پھر یہ 18 سال کا لمبا سفر طے ہوا۔ آج جب کہ پوری دنیا ایک کمرے میں سمٹ کے آچکی ہے اور اس دورِ جدید میں انٹرنیٹ کے اس دورمیں تیزی کے ساتھ لوگ ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں اور ہرعام و خاص شخصیت اپنا ہنر دکھانے کو تیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ جو بھی اوپین سورس کمیونیٹیز ہیں وہ تیزی کے ساتھ ڈیولپمینٹ کی راہ پر آج رواں دواں ہیں۔ اس نظریے کو نظراندازنا کرتے ہوئے ایکسس سافٹ نے اس بارے میں غور و فکرکیا اورانپیج اوراردو دونوں ہی کے بہترمستقبل کے لئے سوچا کہ کیوں نہ انپیج اردو کو اب GNU General Public License کے تحت ریلیز کیا جائے اورایک نئی بنیاد رکھی جائے۔ اس لائسنس کے تحت انپیج کا ڈیولپمنٹ اوپین سورس ہوگا اور ہرعام وخاص شخص کسی بھی طرح کی رائے جو اسکے ڈیولپمنٹ کو بہتر بنا سکے دے سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہرکوئی بھی کسی طرح کی مدد چاہے وہ مالی ہو یا ڈیولپمنٹ سے جڑی ہو کرنے کا اختیار رکھے گا۔ اس لحاظ سے ہمارا ماننا ہے کہ انپیج کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے گا اور مستقبل قریب میں اس کو ایک نئی زندگی اورنئی پہچان دی جاسکے گی۔ یہ انپیج ہی کے لئے نا صرف بلکہ اردو زبان کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اوران دونوں کے مستقبل کو اس دورِ جدید میں بہتر بنائے گا۔

ہماری اس تجویز کے بارے میں آپ محفلین کی کیا رائے ہے اوراس تجویزکو بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں آپ سبھی کا کیا کہنا ہے۔ ہم یہ جاننے کے بیحد خواہش مند ہیں۔

Sincerely Yours,
Axis SoftMedia Pvt. Ltd
Syed Manzar

السلام علیکم،
یقیناً آپ کی تجویز سے سب کو خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ باقیوں کی طرح ہم بھی جاننا چاہیں گے کہ آپ اس کو رو بہ عمل لانے میں کتنے سنجیدہ ہیں؟
 
aladdin

محفلین
یہاں مفت کی نہیں بلکہ اوپن سورس کی بات ہو رہی ہے۔
نبیل صاحب! یہاں پراوپن سورس کی بھی بات نہیں ہورہی ہے۔ شائد آپ سمجھ ہی نہ سکے۔ یہاں پر ایک کمیونیٹی کے تحت انپیج کے ڈیولپمنٹ کی بات کی جارہی ہے جو کہ GPL Licensing یا اس سے ملتا جلتا ہو۔ شائد اسی طرح سے جس طرح Mozilla Community ہے۔ Mozilla اوپن سورس تو ہے نہیں، بلکہ اس کے ڈیولپمنٹ کوایک کمیونیٹی کے تحت آگے بڑھایا جارہا ہے۔

میرے جاننے والے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ حیرت انگیز شخصیت و ہنر کے مالک ہیں جنہوں نے نستعلیق فانٹ اورسافٹویئر ڈیولپمنٹ میں زبردست مہارت حاصل کی ہیں اور وہ ایسی کمیونیٹی سے جڑنے کو بھی تیار ہیں۔ :)
 
AxisSoft

محفلین
السلام علیکم !

ابھی فی الحال ہمارے لئے کچھ بھی کہہ پانا اور کسی بھی شخصیت کے سوالات کی جواب دیہی اور وضاحت بہت مشکل ہوگی۔ جب تک ہم کسی فیصلے پرنہیں پہنچتے تب تک آپ سبھی حضرات اگر چاہیں اور ضرورت ہوتو ہم سے نجی طور سے سوالات کرسکتے ہیں۔ آپ کے سوالات اور ذاتی رائے ہم تک ضرور پہنچیں گی۔

اس ای میل پرآپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں: jahan_alam@hotmail.com
 
ایک تجویز! انپیج اوراردو کے بہتر مستقبل کے لئے

السلام علیکم!

جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو مجھے اپنے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی ایک نظر۔ میرا نام سید منظر ہے اور میں Axis SoftMedia Pvt. Ltd کا مینیجنگ ڈائرکٹرہوں جو کہ انپیج کے ڈیولپمنٹ کا کام اب دیکھ رہی ہے۔

ایک وقت تھا آج سے تقریبا 18 سال قبل جب ہم نے کبھی یہ سوچا بھی نہ تھا کہ ہم کبھی نستعلیق خط کو ڈیجیٹائزٹ کرپائیں گے اور پھراس کی شروعات نوری نستعلیق کی بنیاد سے ہوئی اور پھر یہ 18 سال کا لمبا سفر طے ہوا۔ آج جب کہ پوری دنیا ایک کمرے میں سمٹ کے آچکی ہے اور اس دورِ جدید میں انٹرنیٹ کے اس دورمیں تیزی کے ساتھ لوگ ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں اور ہرعام و خاص شخصیت اپنا ہنر دکھانے کو تیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ جو بھی اوپین سورس کمیونیٹیز ہیں وہ تیزی کے ساتھ ڈیولپمینٹ کی راہ پر آج رواں دواں ہیں۔ اس نظریے کو نظراندازنا کرتے ہوئے ایکسس سافٹ نے اس بارے میں غور و فکرکیا اورانپیج اوراردو دونوں ہی کے بہترمستقبل کے لئے سوچا کہ کیوں نہ انپیج اردو کو اب GNU General Public License کے تحت ریلیز کیا جائے اورایک نئی بنیاد رکھی جائے۔ اس لائسنس کے تحت انپیج کا ڈیولپمنٹ اوپین سورس ہوگا اور ہرعام وخاص شخص کسی بھی طرح کی رائے جو اسکے ڈیولپمنٹ کو بہتر بنا سکے دے سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہرکوئی بھی کسی طرح کی مدد چاہے وہ مالی ہو یا ڈیولپمنٹ سے جڑی ہو کرنے کا اختیار رکھے گا۔ اس لحاظ سے ہمارا ماننا ہے کہ انپیج کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے گا اور مستقبل قریب میں اس کو ایک نئی زندگی اورنئی پہچان دی جاسکے گی۔ یہ انپیج ہی کے لئے نا صرف بلکہ اردو زبان کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اوران دونوں کے مستقبل کو اس دورِ جدید میں بہتر بنائے گا۔

ہماری اس تجویز کے بارے میں آپ محفلین کی کیا رائے ہے اوراس تجویزکو بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں آپ سبھی کا کیا کہنا ہے۔ ہم یہ جاننے کے بیحد خواہش مند ہیں۔

Sincerely Yours,
Axis SoftMedia Pvt. Ltd
Syed Manzar
نبیل صاحب! یہاں پراوپن سورس کی بھی بات نہیں ہورہی ہے۔ شائد آپ سمجھ ہی نہ سکے۔ یہاں پر ایک کمیونیٹی کے تحت انپیج کے ڈیولپمنٹ کی بات کی جارہی ہے جو کہ GPL Licensing یا اس سے ملتا جلتا ہو۔ شائد اسی طرح سے جس طرح Mozilla Community ہے۔ Mozilla اوپن سورس تو ہے نہیں، بلکہ اس کے ڈیولپمنٹ کوایک کمیونیٹی کے تحت آگے بڑھایا جارہا ہے۔

میرے جاننے والے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ حیرت انگیز شخصیت و ہنر کے مالک ہیں جنہوں نے نستعلیق فانٹ اورسافٹویئر ڈیولپمنٹ میں زبردست مہارت حاصل کی ہیں اور وہ ایسی کمیونیٹی سے جڑنے کو بھی تیار ہیں۔ :)
ہمارا خیال ہے کہ ہمیں کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی ہے۔ اگر آپ ایسا کہہ رہے ہیں تو یا تو آپ کو کوئی مغالطہ ہوا ہے یا سید منظر صاحب اپنا ما فی ضمیر ٹھیک سے ادا نہیں کر سکے۔ ہم نے ان کی تحریر میں بعض فقرے سرخ کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اسے جی پی ایل کے تحت جاری کیا جائے گا۔ جی پی ایل بجائے خود "اوپن سورس" اور "فری" سافٹوئیر سے متعلق لائسنس ہے (آپ چاہیں تو جی پی ایل کا متن ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔) دوسری جگہ کہا گیا کہ اس لائسنس کے تحت اس کا ڈیویلپمنٹ "اوپن سورس" ہوگا۔ آگے ایک اور مقام پر کہا گیا کہ کوئی بھی اس کے حوالے سے مالی یا ڈیویلپمنٹ سے جڑی مدد کر سکے گا۔ ڈیویلپمنٹ سے جڑی ہوئی مدد کرنے کے لیے بھی اس کا اوپن سورس ہونا تقریباً لازمی ہے۔ :)
اگر موزیلا سے مراد فائرفاکس ہے تو ہمارا خیال ہے کہ فائرفاکس ایک اوپن سورس پروجیکٹ ہے اور آپ اس کا سورس کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ در اصل اکثر اوپن سورس پروجیکٹس کی کسی نہ کسی کمپنی کے ذریعہ پیشوائی کی جاتی ہے اور باقی کنٹریبیوٹرز فرداً فرداً اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہتر ہے کہ یہاں قیاس آرائیوں کا آٍغاز کرنے کی بجائے خود ایکسس سوفٹ والے کسی نتیجے پر پہنچیں، اس کے بعد کمیونٹی سے رابطہ کریں۔
 
Syed Manzar

محفلین
سلام، مجھے کسی نے بتایا کی میرے نام سے کوئی صاحب لوگوں کو سبز باغ دکھا رہیں ہیں میں نے مناسب سمجھا کی آپ لوگوں بتا دوں کی، میں نے اب تک کوئی پوسٹ ان پیج کے بارے میں نہیں کی ہے اور ہم لوگ مسلسل ان پیج ۴ کے لئے کام کر رہے ہیں جس میں اردو او سی آر اور علی نستعلیق اور منظر قرآنیک لگیچر بیسڈ فونٹ شامل ہیں۔ آپ مجھے میل کر سکتے ہیں اگر کوئی سوال یا میری مدد کی ضرورت ہو۔
سید منظر حسن زیدی
ان پیج اُردو
ممبئی، انڈیا
 
آپ چنداں فکر مت کیجیے، ہمارے علم میں یہ بات پہلے روز سے ہے۔ :) :) :)

اردو محفل میں خوش آمدید۔ :) :) :)
 
Syed Manzar

محفلین
سلام
اوپن سورس کے بارے میں نے آپ لوگوں کی رائے دیکھی، اور انشاء اللہ اردو کے لئے کچھ نیا قدم ہوگا۔ یہ رائے لیگلی دی جا سکتی تھی مگر کسی نے غیر قانونی طریقے سے دی ہے ۔ بس ۔ انتظار کیجئے۔

منظر
 
Syed Manzar

محفلین
دیر آید درست آید، میرے خیال میں ان پیج کو جو آمدنی ہونی تھی، وہ بڑے بڑے پبلشنگ ہاّس سے ہو چکی۔اب ضرورت ہے کہ اردو کمیونٹی کی خدمت کی جائے۔
ویسے میرا مشورہ ہے کہ اسے ام ایس ورڈ کی طرح سہل بنایا جائے، میں نے زیادہ استعمال نہیں کیا ہے اور نہ مجھے استعمال کرنا آتا ہے، لیکن چوری والا ہی رکھتا ضرور ہوں تاکہ فائلوں کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر سکوں۔
لیکن کچھ فائلوں میں بہت مشکل ہوتی ہے، خاص کر جب فریم والا متن کنٹرول اے سے بھی مکمل کاپی نہیں ہوتا، علیحدہ علیحدہ کاپی کرنا پڑتا ہے، اور مجھے اتنی فرصت نہیں کہ کسی فائل میں اتنی محنت ضائع کروں۔ اگلے ورژن میں اس کا خیال بھی رکھا جائے اوپن سورس کرنے سے پہلے۔

الف عین صاحب سلام، خدا آپ کو سلامت رکھے، بس ایک میں لائن آپ کو بتا دوں کی ہم نے ان پیج ۳ ایک ہزار سی ڈی بھی نہیں بیچی ہے۔ جہاں نظر کرینگے وہاں آپ غیر قانونی ورژن پائینگے۔ اس لئے ابھی تک دیولپمنٹ کوسٹ بھی نہیں مل پائی ہے۔اب یقیناً آپ کو حیرت ہو گی مگر آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں تھوڑی محنت ہوگی۔ اور جس دن ہمیں ہمارا حق مل جائے گا اُس دن ان پیج فری ہو جائیگا یہ میرا وعدہ ہے۔ اُردو سے ہمیں بھی اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کو ہے جیسے آپ کی مادری زبان ہے ویسے ہی ہماری بھی ہے ہم بھی اخلاق رکھتے ہیں ہمارا بھی یہ اخلاقی فرض ہے کے اردو کا زیادہ استعمال ہو اور اردو ہمیشہ دوسری زبانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل سکے۔
منظر
 
قیصرانی

لائبریرین
سلام، مجھے کسی نے بتایا کی میرے نام سے کوئی صاحب لوگوں کو سبز باغ دکھا رہیں ہیں میں نے مناسب سمجھا کی آپ لوگوں بتا دوں کی، میں نے اب تک کوئی پوسٹ ان پیج کے بارے میں نہیں کی ہے اور ہم لوگ مسلسل ان پیج ۴ کے لئے کام کر رہے ہیں جس میں اردو او سی آر اور علی نستعلیق اور منظر قرآنیک لگیچر بیسڈ فونٹ شامل ہیں۔ آپ مجھے میل کر سکتے ہیں اگر کوئی سوال یا میری مدد کی ضرورت ہو۔
سید منظر حسن زیدی
ان پیج اُردو
ممبئی، انڈیا
محفل پر خوش آمدید
الف عین صاحب سلام، خدا آپ کو سلامت رکھے، بس ایک میں لائن آپ کو بتا دوں کی ہم نے ان پیج ۳ ایک ہزار سی ڈی بھی نہیں بیچی ہے۔ جہاں نظر کرینگے وہاں آپ غیر قانونی ورژن پائینگے۔ اس لئے ابھی تک دیولپمنٹ کوسٹ بھی نہیں مل پائی ہے۔اب یقیناً آپ کو حیرت ہو گی مگر آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں تھوڑی محنت ہوگی۔ اور جس دن ہمیں ہمارا حق مل جائے گا اُس دن ان پیج فری ہو جائیگا یہ میرا وعدہ ہے۔ اُردو سے ہمیں بھی اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کو ہے جیسے آپ کی مادری زبان ہے ویسے ہی ہماری بھی ہے ہم بھی اخلاق رکھتے ہیں ہمارا بھی یہ اخلاقی فرض ہے کے اردو کا زیادہ استعمال ہو اور اردو ہمیشہ دوسری زبانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل سکے۔
منظر
اگر برا نہ منائیں تو اشارتاً فرما دیجئے کہ کتنی سی ڈیز بکنے سے آپ کی ڈیولپمنٹ کاسٹ پوری ہونے کے امکانات ہیں؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
الف عین صاحب سلام، خدا آپ کو سلامت رکھے، بس ایک میں لائن آپ کو بتا دوں کی ہم نے ان پیج ۳ ایک ہزار سی ڈی بھی نہیں بیچی ہے۔ جہاں نظر کرینگے وہاں آپ غیر قانونی ورژن پائینگے۔ اس لئے ابھی تک دیولپمنٹ کوسٹ بھی نہیں مل پائی ہے۔اب یقیناً آپ کو حیرت ہو گی مگر آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں تھوڑی محنت ہوگی۔ اور جس دن ہمیں ہمارا حق مل جائے گا اُس دن ان پیج فری ہو جائیگا یہ میرا وعدہ ہے۔ اُردو سے ہمیں بھی اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کو ہے جیسے آپ کی مادری زبان ہے ویسے ہی ہماری بھی ہے ہم بھی اخلاق رکھتے ہیں ہمارا بھی یہ اخلاقی فرض ہے کے اردو کا زیادہ استعمال ہو اور اردو ہمیشہ دوسری زبانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل سکے۔
منظر
منظر صاحب ! آپ یہ بتا دیں کہ آپ اپنی محنت کا کتنا حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں دوسرے الفاظ میں آپ کا مارکیٹ میں کیا ٹارگٹ ہے؟
اور اگر سی ڈیز کی بات کریں تو وہ بھی آپ بتا دیں کہ کتنی سی ڈیز بکنے سے آپ کی محنت وصول ہوتی ہے؟

ایک سوال کرنا چاہوں گا ۔ یہاں چونکہ دو افراد ہیں ایک ہی نام سے جو کہ دونوں اپنے آپ کو ان پیج بنانے والی کمپنی ظاہر کر رہے ہیں اس لیے اصل نقل میں فرق کرنے میں تھوڑی دقت محسوس ہو رہی ہے۔ اگر آپ نئے ان پیج کے حوالے سے کچھ تحریری و تصویری مواد یہاں شیئر کریں تو اصل نقل کی پہچان آسانی سے ہو جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ نئے آنے والے ان پیج کے خریدار پیدا ہونے کی امید بھی ہے۔
 
سید ذیشان

یہ تو انتظامیہ IP Address دیکھ کربہت آسانی سے بتا سکتے ہیں کہ کس علاقے سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ
[ای میل محزوف]

ای میل رکھنے والا سید منظر تو نہیں ہو سکتا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ تو انتظامیہ IP Address دیکھ کربہت آسانی سے بتا سکتے ہیں کہ کس علاقے سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ
[ای میل محزوف]

ای میل رکھنے والا سید منظر تو نہیں ہو سکتا۔
اب ٹیکنیکلی ایسا ممکن ہے اس بارے میں تو علم نہ تھا ۔ خیر ہو سکتا ہے تو پھر اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ احباب کے لیے سہولت ہو۔
 
سید ذیشان

محفلین
اب ٹیکنیکلی ایسا ممکن ہے اس بارے میں تو علم نہ تھا ۔ خیر ہو سکتا ہے تو پھر اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ احباب کے لیے سہولت ہو۔

میرے خیال میں تو محفل کے قوانین کے مطابق impersonator کو بین کر دینا چاہیے، کیونکہ یہ تو قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top