القلم تاج نستعلیق ٹیسٹنگ تھریڈ

شاکرالقادری

لائبریرین
اس لئے میں نے آپ کو یہ مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ آپ فونٹ کو ریلیز کرنے سے پہلے کسی ماہر خطاط (بہتر ہے کہ وہ تاج صاحب کا کوئی شاگرد یا ان کی طرز پر لکھنے والا ہو ) سے ترسیمہ جات کی درستگی کروا لیتے ۔۔۔ ۔ ! مگر پتہ نہیں کیوں آپ میرے اس مخلصانہ مشورے کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں ۔۔۔ ! آخر میں اس برائی کیا ہے ۔۔۔ ۔۔؟

میرے محترم آپ کے مخلصانہ مشورہ کا شکریہ ۔۔۔۔ اب ایک اور مخلصانہ مشورہ دیتے جایئے۔ وہ یہ ہے کہ اب جب کہ ریلیز ہونے کو بھی دس دن گزر چکے ہیں آپ کے مخلصانہ مشورہ پر عمل درآمد کیسے ہو سکتا ہے۔ کیا آپ سانپ گزر جانے بعد لکیر نہیں پیٹ رہے
 
محترم شاکر القادری صاحب ۔۔۔ !
افسوس کہ آپ نے میری باتوں کا غلط مطلب سمجھ لیا جب کہ میں اپنے مراسلے اس بات کی وضاحت کر گیا تھا کہ میری باتوں کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔۔۔ !
خیر جہاں تک بات ہے بُرے اثر کی ۔۔۔ ۔۔ تو وہ شاید میں پوری طرح سے آپ کو سمجھا نہیں پایا۔۔ میرا مطلب یہ تھا جب آپ نے اپنے فونٹ کی نسبت خطاطی کے اتنے بڑے بزرگ تاج الدین زریں رقم صاحب کی طرف کی ہے اور ان کے طرزِ خطاطی پر مبنی ترسیمہ جات بنائے ہیں ۔۔۔ تو بات یہ ہے کہ اصولا جتنا بڑا نام تاج الدین زریں رقم صاحب کا ہے فونٹ کو بھی خطاطی کے حوالے سے اس پایہ کا ہونا چاہئے تھا۔۔۔ !
اب اسی مثال کو لے لیں کہ اس فونٹ میں لفظ ’’نستعلیق‘‘ جو کہ اتنا اہم اور فونٹ کا نام کا جزو ہے وہ ہی اصولِ خطاطی کے خلاف ہے ۔۔۔ اس میں ت کا جوڑ بڑا اور موٹا لگنا چاہئے نہ کہ چھوٹا۔۔۔ اب مجھے آپ خود ہی بتائیے کہ جب بھی کاتب یا خطاطی کو جاننے والا فونٹ کا نام کو دیکھے گا کہ اس کی نسبت تاج صاحب کی طرف ہے تو ضرور یہ فونٹ بھی زبردست ہو گا مگر جب وہ اس میں لفظ نستعلیق ہی لکھے گا ۔۔۔ تو خود سوچئے اس پر کیا اثر پڑے گا۔۔۔ !
اس لئے میں نے آپ کو یہ مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ آپ فونٹ کو ریلیز کرنے سے پہلے کسی ماہر خطاط (بہتر ہے کہ وہ تاج صاحب کا کوئی شاگرد یا ان کی طرز پر لکھنے والا ہو ) سے ترسیمہ جات کی درستگی کروا لیتے ۔۔۔ ۔ ! مگر پتہ نہیں کیوں آپ میرے اس مخلصانہ مشورے کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں ۔۔۔ ! آخر میں اس برائی کیا ہے ۔۔۔ ۔۔؟

ویسے میری سمجھ میں ایک بات نہیں آرہی ہے کہ پہلے تو ساری دنیا شاکر صاحب کے پیچھے لگی ہوئی تھی کہ خدارا فانٹ جلد ازا جلد ریلیز کیا جائے اور اب فانٹ ریلیز ہو گیا ہے تو بھائی لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ اتنی جلدی کیوں ریلیز کیا؟ ایسا کیوں نہیں کر لیا ویسا کیوں نہیں کر لیا؟
تو بھائی جواب یہ ہے کہ ساری محنت اس فانٹ پر شاکر صاحب کی ہے سو ان کی مرضی جب چاہا اور مناسب سمجھا ریلیز کر دیا ۔ اب فانٹ ہے تو زبردست ہی اور زریں رقم صاحب کی خطاطی کے ہی مطابق ہے لیکن اس میں اغلاط موجود ہیں اور ہونی بھی چاہیں ، کہ نقش اولین میں ایسی خامیاں پائی جانا کوئی انوکھی بات نہیں۔ اسی لیے اس کا ابھی بیٹا ورژن آیا ہے پھر آئندہ کی ایک آدھ ریلیز کے بعد ان شاءاللہ اس کی کمیاں خوبیوں سے بدل جائیں گی۔آخر کو جناب زریں رقم نے بھی خطاطی اسی طرح سیکھی ہو گی اور رفتہ رفتہ آہستہ آہستہ ہی وہ اس مقام پر پہچےہوں گے کہ دنیا ان کو زریں رقم کا خطاب دیا ہو گا۔
آخری بات یہ کہ اس فانٹ کی اصلاح کرنے کا حقیقی اور درست طریقہ یہ ہے کہ اس میں موجود اغلاط کی نشاندہی کی جائےاور بقیہ کام جناب شاکر القادری کے اوپر چھوڑ دیا جائے، ان کو الم غلم کمنٹس کر کہ ٹارچر نہ کیا جائے، ایک شخص جس نے اپنی زندگی کے قیمتی سال صرف کر کہ اور انتہائی مشقفت کر کہ یہ کارنامہ مالی منفعت کے بغیر انجام دیا میرے خیال میں کم از کم اس بات کا تو مستحق ہی ہے۔
 
3.png
 
نورالدین

محفلین
السلام و علیکم
تاج نستعلیق کے اجراء پر سب سے پہلے تو شاکر القادری اور دیگر ٹیم کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد ۔
اتنے بڑے منصوبے پر بے غرض ہو کر کام کرنا واقعی ایک قابل صد تحسین بات ہے ۔

کچھ باتیں میری سمجھ میں نہیں آ سکیں کہ آخر اس فونٹ کے اوپن سورس ہونے کو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے ۔
دیگر فونٹ بھی تو اوپن سورس ہیں ۔ یعنی کہ ہم ان کو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور استعمال کر رہے ہیں ۔
تو اس فونٹ کے اوپن سورس ہونے میں کیا خاص بات ہے ۔

اس کے علاوہ دیگر حضرات کی طرح اکا دکا خامیوں کی میں بھی نشان دہی کرنا چاہوں گا ۔
اتنے عرصے سے میں سمجھ رہا تھا کہ یہ خامی میرے کمپوٹر میں ہے ۔
مگر اس دھاگے کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ 'یہاں فونٹ کے بیمار اور بھی ہیں '
مثلاً
الگ
taaj%2520nastaleq%2520-%2520alag.jpg

بیگ
taaj%2520nastaleq%2520-%2520baig.jpg

پیچھے ہوئے

taaj%2520nastaleq%2520-%2520peche%2520%2526%2520hoe.jpg

مداوا کیجیے /وا کیجیے
taaj%2520nastaleq%2520-%2520wa%2520kejiye.jpg

امید ہے یہ فونٹ اردو تحریر سازي کی دنیا میں اک انقلاب ثابت ہو گا ۔ ۔
 
arifkarim

معطل
کچھ باتیں میری سمجھ میں نہیں آ سکیں کہ آخر اس فونٹ کے اوپن سورس ہونے کو اتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے ۔
دیگر فونٹ بھی تو اوپن سورس ہیں ۔ یعنی کہ ہم ان کو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں اور استعمال کر رہے ہیں ۔
تو اس فونٹ کے اوپن سورس ہونے میں کیا خاص بات ہے ۔
بجا فرمایا۔ یہ فانٹ ابھی مکمل اوپن سورس نہیں ہے کیونکہ اس کا وولٹ سورس ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ اور نہ اسکے ترسیمہ جات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ ایک آزمائشی نسخہ ہے۔ اصل ریلیز مستقبل میں!
 
aladdin

محفلین
انپیج میں تاج پر کام کرتے وقت یہ مسئلہ ہے کہ جب کنہیں دو لفظوں کو سیلیکٹ کرکے ان کے بیچ کا اسپیس کم یا زیادہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو پوری کی پوری لائن کے الفاظ کے بیچ کا اسپیس کم یا زیادہ ہونے لگتا ہے۔ جبکہ انپیج کے نستعلیق فانٹس میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔ انپیج کے نستعلیق میں جن دولفظوں کے بیچ کا اسپیس کم یا زیادہ کرنا چاہتا ہوں تو وہی کم یا زیادہ ہوتے ہیں اور دیگر الفاظ کے بیچ کے اسپیس جوں کا توں رہتے ہیں۔
 
اسکا کوئی اسنیپ شاٹ پیش کر سکتے ہیں؟
 
aladdin

محفلین
یہ رہا اسنیپ شاٹ! پہلے پی،ڈی،ایف کی شکل کو دیکھیں بغیر کسی تبدیلی کے۔
pic1.jpg

اب انٹر لگیچر اسپیس فنکشن اپلائی کرنے پر پی،ڈی،ایف کی حالت دیکھیں۔ اسمیں حروف پیج سے باہر بھاگ گئے ہیں اور ساتھ ساتھ لفظ "کوشش" پر انٹر لگیچر اسپیس کم کرنے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ :)
pic2.jpg

اور اب علوی نستعلیق کے نتائج کو دیکھیں جسمیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جہاں پر اپلائی کرتا ہوں وہاں پر ہوتا ہے اور لفظ "کوشش" بالکل درست طریقے سے سمٹتا ہے:)
pic3.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یعنی آپ نے مجھے پہچان لیا اشتیاق علی صاحب۔ خیر ان پیج کی باتیں تو ہوتی رہیں گی پہلے مجھے اپنا حال بتائیں۔
جی میں نے تو پہچان لیا ۔ محفل میں کافی احباب آپ کو جانتے ہوں گے۔
میں الحمد اللہ بخیر ہوں ۔ آپ سنائیے کیسے ہیں؟ اور آج اردو محفل پر ؟
 
سید شاکر القادری صاحب السلام علیکم امید ہے آپ خیریت سے ہونگے
عرض ہے کہ دوستوں نے تاج نستعلیق کے جو اغلاط یہاں پیش کئے تھے وہ درست کرلئے گئےہونگے اب اس کا اپڈیٹ ورژن جاری کردیجئے یا کب تک کرنے کا ارادہ ہے ؟ جزاک اللہ خیرا اللہ تعالٰی اپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرما ئے اور آپ کی عمر میں برکت عطاء فرما ئے آمین ثم آمین :warzish:
 
Top