انگریزی اردو ڈکشنری ڈاٹ نیٹ

hackerspk

محفلین
بلعون صناع مکین و مکاں بفضل خلاق زمین و زماں​
افضل بھائی کی خواہش پر ایک چھوٹی سی ڈکشنری تشکیل دی ہے۔ وہ اس کام کے لیے ایکسل شیٹ استعمال کر رہے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ احباب کی اس طرح کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ سافٹ وئیر کار آمد بن سکے۔ سافٹ وئیر کے فولڈر میں موجود تمام ٹیکسٹ فائلز کو سافٹ وئیر بطور ڈکشنری استعمال کرے گا۔ اس طرح صارف ایک سے زیادہ ڈکشنریاں شامل کر سکتا ہے۔ ڈکشنری بنانے کا طریقہ کار آسان اور سادہ ہے۔
لفظ (ٹیب کی)معنی
اس طرح اس سافٹ وئیر کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے اس سافٹ وئیر کی مدد سے معنی اور لفظ دونوں میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ معنی سے تلاش کے لیے یہ تمام معنی کے درمیان لفظ کو تلاش کرتا ہے اور لفظ سے تلاش کرتے وقت لفظ کے شروع سے تلاش کرتا ہے۔ اگر یہ سافٹ وئیر مناسب ہے تو اس کو اردو ایڈیٹر میں بطور ایڈ آن شامل کیا جا سکتا ہے۔

تصویر
EUDNET.png

ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/EnglishUrduDictionary.Net.zip
 
نعیم سعید

محفلین
بہت خوب ہیکر بھائی!
افضل بھائی صاحب! ایسی ہی کام کام کی دو چار اور خواہشیں کر دیجیے۔
ہیکر بھائی ! اس میں سسٹم کا بلٹن ’’اردو کی بورڈ‘‘ کام کیوں نہیں کرتا، اتنی سہولت تو ہونی چاہیے۔ ضروری نہیں کہ ہرکوئی فونیٹک کی بورڈ استعمال کرتا ہو۔
 
hackerspk

محفلین
سسٹم کا کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے اردو کے چیک باکس سے چیک ختم کریں اور پھر سسٹم کا کی بورڈ استعمال کریں۔
 
پردیسی

محفلین
محترم ہیکر صاحب ۔۔۔۔ بہت خوب جناب
میں نے کل یہ تحریر دیکھی تھی اور آج دیکھا تو حیران ہوں کہ آپ کی اتنی اچھی کاوش پر ایک ہی جواب آیا۔۔۔ آپ سب سے پہلے تو اپنا نام تبدیل کریںکیونکہ میرا خیا ل ہے کہ آپ کے نام کی وجہ سے آپ کی بنائی ہوئی چیزیں استمال کرنے سے ڈرتے ہوں گے ۔۔۔
دوسرا آپ چولیں بھی ساتھ ساتھ مارنا شروع کر دیں ۔۔ تاکہ آپ کو جواب در جوابات مل سکیں :p
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ہیکر۔ لغت کے سلسلے میں کئی کاوشیں سامنے آ چکی ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ان کاوشوں کو یکجا کر لیا جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ ہیکر۔ لغت کے سلسلے میں کئی کاوشیں سامنے آ چکی ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ان کاوشوں کو یکجا کر لیا جائے۔
نبیل اگر آپ کے پاس اردو ویب لغت کا سورس کوڈ موجود ہے جو ایک بار آپ کو ای میل کیا تھا تو آپ انہیں مہیا کر سکتے ہیں کیونکہ مجھ سے وہ سورس گم ہوگیا ہارڈ ڈسک کی خرابی سے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب ڈکشنری اطلاقیہ سورس کوڈ ملاحظہ فرمائیں۔ میں نے اسے کمپائل کرکے نہیں دیکھا ہے۔
 
Attachments

  • UrduWebDictionary Src.zip
    595.4 KB · مناظر: 30
کیا اس میں ایک مترجم اپنی ڈکشنری ڈالے گا جو اس نے ایکسل فائل میں بنائی ہوگی ؟

مجھے اس قسم کا سافٹ ویر چاہیے جو مجھے میرے ایکسل فائل سے الفاظ دکھائے ۔
 
hackerspk

محفلین
کیا اس میں ایک مترجم اپنی ڈکشنری ڈالے گا جو اس نے ایکسل فائل میں بنائی ہوگی ؟

مجھے اس قسم کا سافٹ ویر چاہیے جو مجھے میرے ایکسل فائل سے الفاظ دکھائے ۔
اپنی ایکسل فائل کا نمونہ دکھائیے۔ شاید یہی سافٹ وئیر آپ کے کام بھی آجائے۔
 
arifkarim

معطل
اس سے پہلے بھی بہت سارے سافٹوئیرز اس قسم کے بن چکے ہیں۔ ہونا یہ چاہئے کہ یہ تمام ڈیٹا سینٹرل کسی سرور پر جمع ہو اور وہاں سے ڈاؤنلوڈ ہو۔ یہاں ناروے کی ایک کمپنی CLUE نامی ڈکشنریاں بناتی ہے اور سارا ڈیٹا سرور سے اٹھایا جاتا ہے اور از خود اپڈیٹ ہوتا ہے!
http://www.clue.no/
 
اپنی ایکسل فائل کا نمونہ دکھائیے۔ شاید یہی سافٹ وئیر آپ کے کام بھی آجائے۔

میں نےایک ایکسل فائل کے ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے میں اردو معانی جمع کیے ہیں ۔یہ تقریبا چھ سات سو مندرجات ہیں ۔

اور ٹرانسلیشن کے دوران جو مرکبات ناقصہ سامنے آتے ہیں تو انہیں اس میں جمع کرتا ہوں۔

اسی طرح ایک عربی فائل الگ بنائی ہے ۔
 
hackerspk

محفلین
تو یہ سافٹ آپ کے کام کا ہے۔ ایکسل فائل کے مندرجات کو منتخب کریں اور ایک سادہ ٹیکسٹ فائل بنا کر اسے محفوظ کرتے وقت انکوڈنگ یونی کوڈ منتخب کر لیں اور اس فائل کو سافٹ وئیر کے ساتھ رکھ دیں اور سافٹ وئیر چلا دیں۔
 
فائل کو سافٹ ویر کے ساتھ رکھنے کا کیا مطلب ہے ؟ اس کی کچھ وضاحت کریں ۔یعنی کسی مخصوص فولڈر میں یا پھر کس طرح ؟
 
hackerspk

محفلین
جس فولڈر میں سافٹ وئیر کی ایگزی فائل ہو وہیں اس ٹیکسٹ فائل کو رکھ دیں بس۔ تاکہ سافٹ وئیر چلتے وقت اس ڈکشنری کو بھی خود میں شامل کر لے۔
 
بھائی آپ اپنی فائل شیئر کریں گے تو دوسروں کا بھی بھلا ہو گا۔

بھائی ! وہ فائل ابھی مکمل نہیں ہے اوپر کے سوال کے بعد اس میں مندرجات کی تعداد چودہ سو ہوچکی ہے اور وہ کوئی خاص فائل نہیں ہے ، عموما مرکبات ناقصہ یا فعل مع حرف جر کے مندرجات پر مشتمل ہے جنہیں ہر ڈکشنری میں باسانی تلاش کیا جاسکتا ہے لیکن میں نے مفردات سے الگ کرکے تلاش میں آسانی کے لیے بنائی ہے۔

تکمیل کے بعد میرا ارادہ اسے چھاپنے کا ہے اور آنلائن رکھنے کا بھی ۔
 
اردو ویب ڈکشنری اطلاقیہ سورس کوڈ ملاحظہ فرمائیں۔ میں نے اسے کمپائل کرکے نہیں دیکھا ہے۔
نبیل بھائی! ماشاء اللہ آزاد مصدر اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو لغات پر کافی کام ہوا ہے۔ (اگرچہ کچھ نہ کچھ کمیاں موجود ہیں) اگر ان سب کو یکجا کرکے کوئی بہترین، جدید اور ضحیم لغت تیار ہوجائے تو یہ بھی اردو دان طبقے پر کسی احسان سے کم نہیں ہوگا۔ جواب ضرور دیں۔ یہ وقت کی بے انتہا اہم ضرورت ہے۔
 
السلام علیکم،
آپ اس سلسلے میں پہلے سے موجود ذرائع کا جائزہ لے کر دیکھیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی مسنگ فیچرز ہیں تو ان کے بارے میں بتائیں تاکہ ڈیویلوپر (خواتین اور) حضرات اس جانب توجہ دیں۔
 
Top